زبور 130:1-8
چڑھائی کا گیت۔
130 اَے یہوواہ! مَیں دُکھ کی گہری کھائی سے تجھے پکارتا ہوں۔
2 اَے یہوواہ! میری سُن۔
تیرے کان مدد کے لیے میری اِلتجاؤں پر توجہ فرمائیں۔
3 اَے یاہ!* اگر تُو ہماری غلطیوں کا حساب رکھے*تو اَے یہوواہ! کون تیرے سامنے کھڑا رہ سکتا ہے؟
4 تُو دل سے معاف کرتا ہےتاکہ تیرا گہرا احترام کِیا جائے۔*
5 مَیں یہوواہ سے اُمید لگاتا ہوں، ہاں، میرا روم روم* اُس سے اُمید لگاتا ہے؛مَیں اُس کے کلام کا اِنتظار کرتا ہوں۔
6 جتنی شدت سے پہرےدار صبح کا اِنتظار کرتے ہیں،ہاں، جتنی شدت سے پہرےدار صبح کا اِنتظار کرتے ہیں،مَیں* اُس سے کہیں زیادہ شدت سے یہوواہ کا اِنتظار کرتا ہوں۔
7 اِسرائیل یہوواہ کا اِنتظار کرتا رہےکیونکہ یہوواہ وفاداری سے محبت نبھاتا ہےاور وہ اپنے بندوں کو چھڑانے کی زبردست طاقت رکھتا ہے۔
8 وہ اِسرائیل کی ساری غلطیاں معاف کرے گا۔*
فٹ نوٹس
^ ”یاہ“ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔
^ یا ”کو دیکھتا رہے“
^ لفظی ترجمہ: ”تیرا خوف رکھا جائے۔“
^ لفظی ترجمہ: ”میری جان“
^ لفظی ترجمہ: ”میری جان“
^ یا ”کو ساری غلطیوں سے چھڑائے گا۔“