زبور 148‏:1‏-‏14

  • ساری مخلوق یہوواہ کی بڑائی کرے

    • ‏”‏اُس کے سب فرشتو!‏ اُس کی بڑائی کرو“‏ ‏(‏2‏)‏

    • سورج، چاند اور ستارے خدا کی بڑائی کریں ‏(‏3‏)‏

    • بوڑھے اور جوان خدا کی بڑائی کریں ‏(‏12، 13‏)‏

148  یاہ کی بڑائی کرو!‏* آسمان سے یہوواہ کی بڑائی کرو؛‏بلندیوں میں اُس کی بڑائی کرو۔‏  2  اُس کے سب فرشتو!‏ اُس کی بڑائی کرو؛‏ اُس کی ساری فوجو!‏ اُس کی بڑائی کرو۔‏  3  سورج اور چاند!‏ اُس کی بڑائی کرو۔‏ سب چمکتے ستارو!‏ اُس کی بڑائی کرو۔‏  4  بلندترین آسمان*‏ اور فضا کے اُوپر کے پانیو!‏اُس کی بڑائی کرو۔‏  5  یہ سب یہوواہ کے نام کی تعریف کریںکیونکہ اُس نے حکم دیا اور یہ بن گئے۔‏  6  وہ اِنہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم رکھتا ہے؛‏اُس نے ایک قانون جاری کِیا ہے جو کبھی نہیں مٹے گا۔‏  7  زمین سے یہوواہ کی بڑائی کرو؛‏گہرے پانیو اور بڑے سمندری جانورو!‏  8  بجلی اور اَولو!‏ برف اور گھنے بادلو!‏اُس کا حکم بجا لانے والی طوفانی ہواؤ!‏  9  پہاڑو اور سب پہاڑیو!‏پھل‌دار درختو اور سب دیودارو!‏ 10  جنگلی جانورو اور سب مویشیو!‏رینگنے والے جانورو اور پرندو!‏ 11  زمین کے بادشاہو اور سب قومو!‏حاکمو اور زمین کے سب منصفو!‏ 12  جوان مردو اور جوان عورتو!‏*بوڑھو اور جوانو!‏ سب مل کر اُس کی بڑائی کرو۔‏ 13  یہ سب یہوواہ کے نام کی تعریف کریںکیونکہ اُسی کا نام سب سے اعلیٰ ہے۔‏ اُس کی عظمت آسمان اور زمین سے بلند ہے۔‏ 14  وہ اپنے بندوں کی طاقت بڑھائے گا*تاکہ اُس کے وفادار بندوں،‏ہاں، اِسرائیل کے بیٹوں کی تعریف ہو جو اُس کے قریب ہیں۔‏ یاہ کی بڑائی کرو!‏*

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏آسمانوں کے آسمان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏کنواریو!‏“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏کا سینگ اُونچا کرے گا“‏
یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏