زبور 24‏:1‏-‏10

  • عظیمُ‌الشان شہنشاہ کی آمد

    • زمین یہوواہ کی ہے ‏(‏1‏)‏

داؤد کا نغمہ۔‏ 24  زمین اور اِس کی ساری چیزیں یہوواہ کی ہیں،‏ہاں، زرخیز زمین اور اِس کے تمام باشندے  2  کیونکہ اُس نے اِسے سمندروں پر مضبوطی سے قائم کِیا ہےاور دریاؤں پر اِس کی پکی بنیاد ڈالی ہے۔‏  3  یہوواہ کے پہاڑ پر کون چڑھ سکتا ہےاور اُس کی مُقدس جگہ میں کون کھڑا ہو سکتا ہے؟‏  4  ہر وہ شخص جس کے ہاتھ گُناہ سے پاک اور دل صاف ہے؛‏جس نے میری جان کی*‏ جھوٹی قسم نہیں کھائیاور جس نے دھوکا دینے کے اِرادے سے قسم نہیں کھائی۔‏  5  وہ یہوواہ سے برکتیں پائے گااور اُسے نجات دِلانے والا خدا اُسے نیک*‏ خیال کرے گا۔‏  6  یہ وہ پُشت ہے جو اُس کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے،‏جو تیری خوشنودی*‏ کی طلب‌گار ہے، اَے یعقوب کے خدا!‏ ‏(‏سِلاہ)‏  7  اَے دروازو!‏ اُونچے ہو جاؤ!‏اَے قدیم دروازو!‏ کُھل جاؤ!‏تاکہ عظیمُ‌الشان شہنشاہ داخل ہو!‏  8  یہ عظیمُ‌الشان شہنشاہ کون ہے؟‏ یہ یہوواہ ہے جو طاقت‌ور اور زورآور ہے؛‏یہ یہوواہ ہے جس کا جنگ میں کوئی ثانی نہیں!‏  9  اَے دروازو!‏ اُونچے ہو جاؤ!‏اَے قدیم دروازو!‏ کُھل جاؤ!‏تاکہ عظیمُ‌الشان شہنشاہ داخل ہو!‏ 10  وہ عظیمُ‌الشان شہنشاہ کون ہے؟‏ وہ فوجوں کا خدا یہوواہ ہے جو عظیمُ‌الشان شہنشاہ ہے۔ ‏(‏سِلاہ)‏

فٹ‌ نوٹس

یہاں یہوواہ کی زندگی کی بات کی جا رہی ہے۔‏
یا ”‏اِنصاف‌پسند“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏تیرے چہرے“‏