زبور 51‏:1‏-‏19

  • توبہ کرنے والے شخص کی دُعا

    • ماں کے پیٹ سے ہی گُناہ‌گار ‏(‏5‏)‏

    • مجھے گُناہ سے پاک کر ‏(‏7‏)‏

    • ‏”‏مجھے پاک‌دل عطا کر“‏ ‏(‏10‏)‏

    • خدا پشیمان دل سے خوش ہوتا ہے ‏(‏17‏)‏

موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔ یہ نغمہ اُس وقت کا ہے جب داؤد کے بَت‌سبع کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد ناتن نبی اُن کے پاس آئے۔‏ 51  اَے خدا!‏ اپنی اٹوٹ محبت کی بِنا پر مجھ پر مہربانی کر۔‏ اپنے عظیم رحم کی بِنا پر میرے گُناہ مٹا دے۔‏  2  میری غلطی پوری طرح دھو دےاور مجھے میرے گُناہ سے پاک کر  3  کیونکہ مجھے اچھی طرح اپنے گُناہوں کا احساس ہےاور میرا گُناہ ہمیشہ میرے ذہن میں*‏ رہتا ہے۔‏  4  مَیں نے تیرے خلاف، ہاں، تیرے ہی خلاف گُناہ کِیا ہے؛‏مَیں نے وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہے۔‏ اِس لیے تُو اپنی باتوں میں سچا*‏ ہےاور تیرا فیصلہ صحیح ہے۔‏  5  دیکھ، مَیں پیدائش سے ہی گُناہ‌گار ہوں؛‏گُناہ کی حالت میں میری ماں کے پیٹ میں میری زندگی وجود میں آئی۔‏  6  دیکھ، تُو اُن لوگوں سے خوش ہوتا ہے جو دل کے سچے ہیں؛‏میرے دل کو*‏ سچی دانش‌مندی سکھا۔‏  7  میرے گُناہ کو زوفے*‏ سے صاف کر تاکہ مَیں پاک ہو جاؤں؛‏مجھے دھو تاکہ مَیں برف سے زیادہ سفید ہو جاؤں۔‏  8  مجھے خوشی اور جشن کی آوازیں سننے دےتاکہ میری ہڈیاں جو تُو نے کچل دی ہیں، خوش ہو سکیں۔‏  9  میرے گُناہوں سے اپنا مُنہ پھیر لے*اور میری ساری غلطیاں مٹا*‏ دے۔‏ 10  اَے خدا!‏ مجھے پاک‌دل عطا کراور میرے اندر ایک نیا اور مضبوط جذبہ*‏ پیدا کر۔‏ 11  مجھے اپنے حضور سے نہ نکالاور اپنی پاک روح*‏ مجھ سے نہ ہٹا۔‏ 12  تُو نے مجھے نجات دِلا کر جو خوشی بخشی تھی، وہ مجھے لوٹا دے؛‏میرے اندر یہ خواہش*‏ جگا کہ مَیں تیری فرمانبرداری کروں۔‏ 13  مَیں گُناہ‌گاروں کو تیری راہوں کی تعلیم دوں گاتاکہ وہ تیرے پاس لوٹ آئیں۔‏ 14  اَے خدا!‏ مجھے نجات دِلانے والے خدا!‏مجھے خون کے جُرم سے چھڑا تاکہ میری زبان خوشی خوشی تیری نیکی کا اِعلان کرے۔‏ 15  اَے یہوواہ!‏ میرے لب کھول دےتاکہ میرا مُنہ تیری بڑائی کر سکے 16  کیونکہ تُو قربانی نہیں چاہتا ورنہ مَیں تیرے حضور قربانی پیش کر دیتا؛‏تُو بھسم ہونے والی سالم قربانی سے خوش نہیں ہوتا۔‏ 17  پشیمان دل*‏ ایسی قربانی ہے جس سے خدا خوش ہوتا ہے؛‏اَے خدا!‏ تُو دُکھی اور ٹوٹے دل کو نہیں ٹھکرائے گا۔‏* 18  اپنا کرم فرما اور وہ کام کر جن میں صِیّون کی بھلائی ہے‏؛‏یروشلم کی دیواریں بنا۔‏ 19  پھر تُو نیکی کی قربانیوں، بھسم ہونے والی قربانیوں اور سالم قربانیوں سے خوش ہوگااور تیری قربان‌گاہ پر بیل قربان کیے جائیں گے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏میرے سامنے“‏
یا ”‏نیک“‏
یا ”‏میرے اندر کے اِنسان کو“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏زوفا“‏ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اپنا چہرہ چھپا لے“‏
یا ”‏بُھلا“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏
یا ”‏قوت“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏ٹوٹی ہوئی روح“‏
یا ”‏کو حقیر نہیں سمجھے گا۔“‏