زبور 94‏:1‏-‏23

  • خدا سے دُعا کہ وہ بدلہ لے

    • بُرے لوگ کب تک رہیں گے؟ ‏(‏3‏)‏

    • یاہ کی طرف سے اِصلاح خوشی کا باعث ‏(‏12‏)‏

    • ‏”‏یہوواہ اپنے بندوں کو ترک نہیں کرے گا“‏ ‏(‏14‏)‏

    • ‏”‏وہ قانون کے نام پر سازشیں گھڑتے ہیں“‏ ‏(‏20‏)‏

94  اَے بدلہ لینے والے خدا یہوواہ!‏اَے بدلہ لینے والے خدا!‏ اپنا نور چمکا!‏  2  اَے زمین کے منصف!‏ اُٹھ!‏ مغروروں کو اُن کے کیے کے مطابق بدلہ دے۔‏  3  اَے یہوواہ!‏ بُرے لوگ کب تک،‏کب تک خوشیاں مناتے رہیں گے؟‏  4  وہ بک‌بک کرتے ہیں اور بڑے بول بولتے ہیں؛‏تمام گُناہ‌گار اپنے بارے میں شیخی مارتے ہیں۔‏  5  اَے یہوواہ!‏ وہ تیرے بندوں کو کچلتے ہیںاور تیری وراثت پر ظلم ڈھاتے ہیں۔‏  6  وہ بیواؤں اور پردیسیوں کو مار ڈالتے ہیںاور یتیموں کو قتل کر دیتے ہیں۔‏  7  وہ کہتے ہیں:‏ ”‏یاہ یہ سب نہیں دیکھتا؛‏یعقوب کا خدا اِس سب پر دھیان نہیں دیتا۔“‏  8  بے‌عقلو!‏ اِن باتوں کو سمجھو؛‏احمقو!‏ تُم کب گہری سمجھ سے کام لو گے؟‏  9  جس نے کان بنائے ہیں، کیا وہ خود سُن نہیں سکتا؟‏ جس نے آنکھیں بنائی ہیں، کیا وہ خود دیکھ نہیں سکتا؟‏ 10  جو قوموں کی درستی کرتا ہے، کیا وہ تمہاری اِصلاح نہیں کر سکتا؟‏ وہی تو لوگوں کو علم بخشتا ہے۔‏ 11  یہوواہ اِنسان کے خیالوں سے واقف ہے؛‏وہ جانتا ہے کہ وہ بس ایک سانس کی طرح ہیں۔‏ 12  اَے یاہ!‏ وہ شخص خوش رہتا ہے جس کی تُو اِصلاح کرتا ہے؛‏جسے تُو اپنی شریعت کی تعلیم دیتا ہے 13  تاکہ مصیبت کے دنوں میں اُسے اِطمینان ملےجب تک کہ بُرے لوگوں کے لیے گڑھا نہیں کھودا جاتا۔‏ 14  یہوواہ اپنے بندوں کو ترک نہیں کرے گااور نہ ہی اپنی وراثت کو ٹھکرائے گا 15  کیونکہ ایک بار پھر صحیح*‏ فیصلے سنائے جائیں گےاور تمام نیک‌دل لوگ اِن کے مطابق چلیں گے۔‏ 16  کون میرے حق میں بُرے لوگوں کے خلاف اُٹھے گا؟‏ کون میری خاطر گُناہ‌گاروں کے خلاف کھڑا ہوگا؟‏ 17  اگر یہوواہ میرا مددگار نہ ہوتاتو مَیں*‏ کب کا فنا ہو چُکا ہوتا!‏* 18  جب مَیں نے کہا:‏ ”‏میرا پاؤں پھسل رہا ہے“‏ تو اَے یہوواہ!‏ تیری اٹوٹ محبت نے مجھے سنبھالے رکھا۔‏ 19  جب مَیں فکروں*‏ کے بوجھ تلے دب گیا*تو تُو نے مجھے تسلی اور سکون بخشا۔‏* 20  کیا بُرے حکمران*‏ تیرے اِتحادی بن سکتے ہیںجبکہ وہ قانون کے نام پر*‏ سازشیں گھڑتے ہیں؟‏ 21  وہ نیک لوگوں پر*‏ بے‌رحمی سے حملے کرتے ہیںاور بے‌قصوروں کو سزائے‌موت سناتے ہیں۔‏* 22  لیکن یہوواہ میرے لیے ایک محفوظ پناہ‌گاہ*‏ بن جائے گا؛‏میرا خدا میری چٹان ہے جس میں مَیں پناہ لیتا ہوں۔‏ 23  وہ اُن کی بُرائی اُنہی کے سر لائے گا۔‏ وہ اُنہیں اُن کے بُرے کاموں میں پھنسا کر ختم*‏ کر دے گا۔‏ یہوواہ ہمارا خدا اُنہیں ختم*‏ کر دے گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏نیک“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏خاموشی میں جا بسا ہوتا!‏“‏
یا ”‏پریشان‌کُن خیالات“‏
یا ”‏جب میرا دل فکروں سے بھر گیا“‏
یا ”‏تو تیری تسلی نے میری جان کو سکون بخشا۔“‏
یا ”‏منصف۔“‏ لفظی ترجمہ:‏ ”‏تخت“‏
یا ”‏وہ فرمان جاری کر کے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏نیک لوگوں کی جانوں پر“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اور بے‌قصوروں کے خون کو مُجرم ٹھہراتے ہیں۔“‏
یا ”‏محفوظ اُونچی جگہ“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏خاموش“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏خاموش“‏