نحمیاہ 10‏:1‏-‏39

  • لوگ شریعت پر عمل کرنے پر راضی ‏(‏1-‏39‏)‏

    • ‏”‏ہم اپنے خدا کے گھر کو نظرانداز نہیں کریں گے“‏ ‏(‏39‏)‏

10  جن لوگوں نے اِس پر اپنی مُہر لگا کر تصدیق کی، اُن کے نام یہ تھے:‏ ناظم*‏ نحمیاہ جو حکلیاہ کے بیٹے تھے،‏صِدقیاہ،  سِرایاہ، عزریاہ، یرمیاہ،  فشحور، امریاہ، مَلکیاہ،  حطّوش، سِبنیاہ، مَلّوک،  حارِم، مِریموت، عبدیاہ،  دانی‌ایل، جِنّتون، بارُوک،  مِسُلّام، ابی‌یاہ، میامین،  معزیاہ، بِلجی اور سِمعیاہ۔ یہ سب کاہن تھے۔‏  جن لاویوں نے مُہر لگا کر تصدیق کی، اُن کے نام یہ تھے:‏ ازنیاہ کے بیٹے یشوع، حنداد کے بیٹوں میں سے بِنوی، قدمی‌ایل 10  اور اُن کے بھائی سِبنیاہ، ہودیاہ، قِلیتاہ، فِلایاہ، حنان، 11  میکا، رِحوب، حسَبیاہ، 12  زکُور، سرِبیاہ، سِبنیاہ، 13  ہودیاہ، بانی اور بِنِینُو۔‏ 14  لوگوں کے جن سربراہوں نے مُہر لگا کر تصدیق کی، اُن کے نام یہ تھے:‏ پَرعوس، پخت‌موآب، عِیلام، زتُو، بانی، 15  بُنّی، عزجاد، ببی، 16  ادونیاہ، بِگوَی، عدین، 17  اطیر، حِزقیاہ، عزّور، 18  ہودیاہ، حاشوم، بِضی، 19  خارِف، عنتوت، نوبی، 20  مگفیعاس، مِسُلّام، حِزیر، 21  مِشیزبیل، صدوق، یدّوع، 22  فِلطیاہ، حنان، عنایاہ، 23  ہوسیع، حنانیاہ، حسوب، 24  ہلوحیش، فِلحا، سوبیق، 25  رِحوم، حسَبناہ، معسیاہ، 26  اخیاہ، حنان، عنان، 27  مَلّوک، حارِم اور بعناہ۔‏ 28  باقی لوگوں میں کاہن، لاوی، دربان، گلوکار، ہیکل کے خدمت‌گار*‏ اور وہ سب لوگ شامل تھے جنہوں نے سچے خدا کی شریعت پر عمل کرنے کے لیے اپنے آپ کو آس‌پاس کی قوموں سے الگ کر لیا تھا۔ اُنہوں نے، اُن کی بیویوں نے، اُن کے بیٹوں نے، اُن کی بیٹیوں نے اور اُن سب لوگوں نے جو علم اور سمجھ رکھتے تھے،‏* 29  اپنے بھائیوں اور اپنے مُعزز لوگوں کے ساتھ مل کر ایک قسم کھائی اور کہا کہ اگر وہ اِس قسم کو پورا نہیں کریں گے تو اُن پر لعنت ہوگی۔ وہ قسم یہ تھی کہ وہ سچے خدا کی اُس شریعت پر عمل کریں گے جو اُس نے اپنے بندے موسیٰ کے ذریعے دی تھی اور ہمارے مالک یہوواہ کے تمام حکموں، فیصلوں اور معیاروں پر پوری طرح عمل کریں گے۔ 30  اُنہوں نے یہ قسم بھی کھائی:‏ ”‏ہم اپنی بیٹیاں آس‌پاس کی قوموں کو نہیں دیں گے اور نہ ہی اُن کی بیٹیاں اپنے بیٹوں کے لیے لیں گے۔‏ 31  اگر آس‌پاس کی قومیں سبت کے دن اپنی چیزیں یا کسی بھی طرح کا اناج بیچنے آئیں گی تو ہم سبت کے دن یا کسی اَور پاک دن اُن سے کچھ نہیں خریدیں گے۔ ہم ساتویں سال کی پیداوار اور ہر طرح کا قرض بھی چھوڑ دیں گے۔‏ 32  ہم یہ ذمے‌داری بھی لیتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے خدا کے گھر*‏ میں ہونے والی عبادت کے لیے ہر سال مِثقال*‏ کا تیسرا حصہ دیا کرے گا 33  جو تہہ در تہہ رکھی جانے والی روٹیوں،‏*‏ باقاعدگی سے دیے جانے والے اناج کے نذرانوں، سبت اور نئے چاند پر باقاعدگی سے پیش کی جانے والی بھسم ہونے والی قربانیوں، مقرر کی گئی ضیافتوں، پاک چیزوں، اِسرائیل کے کفارے کے لیے پیش کی جانے والی گُناہ کی قربانیوں اور ہمارے خدا کے گھر میں ہونے والے سب کاموں کے لیے ہوگا۔‏ 34  ہم قُرعہ ڈال کر یہ بھی طے کریں گے کہ ہمارے آبائی خاندانوں کے مطابق کاہن، لاوی اور لوگ ہر سال مقررہ وقت پر ہمارے خدا کے گھر میں لکڑی لے کر آئیں تاکہ اِسے ہمارے خدا یہوواہ کی قربان‌گاہ پر جلایا جا سکے جیسے کہ موسیٰ کی شریعت میں لکھا ہے۔ 35  ہم ہر سال اپنی زمین کی پہلی فصل اور اپنے ہر طرح کے پھل‌دار درختوں کے پہلے پھل یہوواہ کے گھر میں لائیں گے۔ 36  ہم اپنے پہلوٹھے بیٹوں اور اپنے مویشیوں، اپنے ریوڑوں اور اپنے گلّوں میں سے پہلوٹھے جانوروں کو بھی لے کر آئیں گے جیسے کہ موسیٰ کی شریعت میں لکھا ہے۔ ہم اُنہیں اپنے خدا کے گھر میں کاہنوں کے پاس لائیں گے جو ہمارے خدا کے گھر میں خدمت کرتے ہیں۔ 37  ہم اپنے خدا کے گھر کے گوداموں*‏ میں کاہنوں کے پاس اپنی پہلی فصل کے دانوں کا موٹا پِسا ہوا آٹا، اپنے عطیات، ہر طرح کے درختوں کے پھل، نئی مے اور تیل بھی لائیں گے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ہم لاویوں کے لیے اپنی زمین کا دسواں حصہ*‏ بھی لائیں گے کیونکہ لاوی ہمارے تمام زرعی شہروں سے دسواں حصہ لیتے ہیں۔‏ 38  جب لاوی دسواں حصہ لیں گے تو ہارون کے بیٹے یعنی کاہن اُن کے ساتھ رہیں اور لاوی ہمارے خدا کے گھر کے گودام کے کمروں*‏ میں دسویں حصے کا دسواں حصہ لیں 39  کیونکہ بنی‌اِسرائیل اور لاویوں کے بیٹوں کو اناج، نئی مے اور تیل کا عطیہ گوداموں*‏ میں لانا چاہیے کیونکہ وہیں پر مُقدس مقام کا سامان ہے اور خدمت کرنے والے کاہن، دربان اور گلوکار رہتے ہیں۔ ہم اپنے خدا کے گھر کو نظرانداز نہیں کریں گے۔“‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏تِرشاتا۔“‏ یہ صوبے کے ناظم کو دیا گیا فارسی خطاب تھا۔‏
یا ”‏نتنیم۔“‏ عبرانی میں:‏ ”‏دیے ہوئے لوگ“‏
یا شاید ”‏جن کی اِتنی عمر تھی کہ وہ سمجھ سکیں،“‏
یا ”‏ہیکل“‏
ایک مِثقال 4.‏11 گرام (‏367.‏0 اونس)‏ کے برابر تھا۔ ”‏اِضافی مواد“‏ میں حصہ 14.‏2 کو دیکھیں۔‏
یعنی نذرانے کی روٹیوں
یا ”‏کھانے کے کمروں“‏
یا ”‏دہ‌یکی“‏
یا ”‏کھانے کے کمروں“‏
یا ”‏کھانے کے کمروں“‏