نحمیاہ 11‏:1‏-‏36

  • یروشلم دوبارہ بسایا جاتا ہے ‏(‏1-‏36‏)‏

11  لوگوں کے حاکم یروشلم میں رہتے تھے۔ لیکن باقی لوگوں نے قُرعہ ڈال کر فیصلہ کِیا کہ ہر دس میں سے کس گھرانے کو مُقدس شہر یروشلم میں رہنے کے لیے لایا جائے جبکہ باقی نو دوسرے شہروں میں رہیں۔  اِس کے علاوہ جن لوگوں نے اپنی مرضی سے یروشلم میں رہنے کا فیصلہ کِیا، اُن سب کو لوگوں نے دُعا دی۔‏  صوبے*‏ کے یہ حاکم یروشلم میں رہتے تھے:‏ (‏اِسرائیل کے باقی لوگ، کاہن، لاوی، ہیکل کے خدمت‌گار*‏ اور سلیمان کے خادموں کے بیٹے یہوداہ کے دوسرے شہروں میں اپنی اپنی ملکیت کے حساب سے اپنے اپنے شہروں میں رہے۔‏  اِس کے علاوہ یہوداہ اور بِنیامین کے کچھ لوگ یروشلم میں رہتے تھے۔)‏ یہوداہ کے لوگوں میں سے عتایاہ جو عُزّیاہ کے بیٹے تھے جو زکریاہ کے بیٹے تھے جو امریاہ کے بیٹے تھے جو سِفطیاہ کے بیٹے تھے جو مہلل‌ایل کے بیٹے تھے جو فارِص کے گھرانے سے تھے  اور معسیاہ جو بارُوک کے بیٹے تھے جو کُل‌حوزہ کے بیٹے تھے جو حزایاہ کے بیٹے تھے جو عدایاہ کے بیٹے تھے جو یویریب کے بیٹے تھے جو زکریاہ کے بیٹے تھے جو سِلح کے گھرانے سے تھے۔  فارِص کے گھرانے کے کُل 468 قابل آدمی یروشلم میں رہتے تھے۔‏  بِنیامین کے قبیلے میں سے یہ لوگ تھے:‏ سَلّو جو مِسُلّام کے بیٹے تھے جو یوئید کے بیٹے تھے جو فِدایاہ کے بیٹے تھے جو قولایاہ کے بیٹے تھے جو معسیاہ کے بیٹے تھے جو اِتی‌ایل کے بیٹے تھے جو یسعیاہ کے بیٹے تھے  اور سَلّو کے بعد جبّی اور سَلّی لوگ تھے یعنی کُل 928 آدمی۔  زِکری کے بیٹے یُوایل اُن کے نگہبان تھے اور ہسنوآہ کے بیٹے یہوداہ، شہر کے نائب نگران تھے۔‏ 10  کاہنوں میں سے یہ لوگ تھے:‏ یدعیاہ جو یویریب کے بیٹے تھے، یاکن، 11  سِرایاہ جو خِلقیاہ کے بیٹے تھے جو مِسُلّام کے بیٹے تھے جو صدوق کے بیٹے تھے جو مِرایوت کے بیٹے تھے جو اخی‌طُوب کے بیٹے تھے جو کہ سچے خدا کے گھر*‏ میں ایک پیشوا تھے 12  اور اُن کے بھائی جو خدا کے گھر میں خدمت کرتے تھے یعنی کُل 822 آدمی اور عدایاہ جو یروحام کے بیٹے تھے جو فِللیاہ کے بیٹے تھے جو اَمصی کے بیٹے تھے جو زکریاہ کے بیٹے تھے جو فشحور کے بیٹے تھے جو مَلکیاہ کے بیٹے تھے 13  اور اُن کے بھائی جو آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے یعنی کُل 242 آدمی اور اَمشی جو عزرایل کے بیٹے تھے جو اخزی کے بیٹے تھے جو مِسِلّیموت کے بیٹے تھے جو اِمّیر کے بیٹے تھے 14  اور اُن کے بھائی جو طاقت‌ور اور دلیر آدمی تھے یعنی کُل 128 آدمی۔ اور زبدی‌ایل جو کہ ایک مُعزز گھرانے سے تھے، اُن کے نگہبان تھے۔‏ 15  لاویوں میں سے یہ لوگ تھے:‏ سِمعیاہ جو حسوب کے بیٹے تھے جو عزری‌قام کے بیٹے تھے جو حسَبیاہ کے بیٹے تھے جو بُنّی کے بیٹے تھے؛ 16  لاویوں کے سربراہوں میں سے سبّتی اور یوزباد جو کہ سچے خدا کے گھر کے باہر کے معاملات کے نگران تھے؛ 17  گلوکاروں کے ہدایت‌کار اور حمد کے دوران لوگوں کی پیشوائی کرنے والے متنیاہ جو میکاہ کے بیٹے تھے جو زبدی کے بیٹے تھے جو آسَف کے بیٹے تھے؛ بقبوقیاہ جو متنیاہ کے مددگار تھے اور عبدا جو سمّوع کے بیٹے تھے جو جلال کے بیٹے تھے جو یدوتون کے بیٹے تھے۔ 18  مُقدس شہر میں کُل 284 لاوی تھے۔‏ 19  دربانوں میں سے یہ لوگ تھے:‏ عقّوب، طلمون اور اُن کے بھائی جو دروازوں پر پہرا دیتے تھے یعنی کُل 172 آدمی۔‏ 20  اِسرائیل کے باقی لوگ، کاہن اور لاوی یہوداہ کے دوسرے سب شہروں میں اپنی اپنی وراثت کے حساب سے رہ رہے تھے۔ 21  ہیکل کے خدمت‌گار*‏ عوفِل میں رہ رہے تھے اور ضیحا اور جِسفا ہیکل کے خدمت‌گاروں*‏ کے نگہبان تھے۔‏ 22  آسَف کے گھرانے یعنی گلوکاروں میں سے عُزّی یروشلم میں لاویوں کے نگہبان تھے اور وہ بانی کے بیٹے تھے جو حسَبیاہ کے بیٹے تھے جو متنیاہ کے بیٹے تھے جو میکا کے بیٹے تھے۔ عُزّی سچے خدا کے گھر میں ہونے والے کام کے نگران تھے۔ 23  گلوکاروں کے حوالے سے ایک شاہی حکم تھا جس کے مطابق اُنہیں ہر روز اُن کی ضرورت کے حساب سے طے‌شُدہ چیزیں دی جاتی تھیں۔ 24  یہوداہ کے بیٹے زارح کے گھرانے سے مِشیزبیل کے بیٹے فِتحیاہ لوگوں کے ہر طرح کے معاملے کے حوالے سے بادشاہ کے مُشیر تھے۔‏ 25  یہ بستیوں اور اُن کے کھیتوں کی فہرست ہے۔ یہوداہ کے کچھ لوگ اِن علاقوں میں رہتے تھے:‏ قِریت‌اربع اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبوں میں، دِیبون اور اُس کے آس‌پاس کے قصبوں میں، یقَبضی‌ایل اور اُس کی بستیوں میں، 26  یشوع، مولادہ، بیت‌فِلِط 27  اور حصرسُوعال میں، بِیرسبع اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبوں میں، 28  صِقلاج میں، مقوناہ اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبوں میں، 29  عین‌رِمّون، صرُعہ، یرموت، 30  زنوح، عدُلّام اور اُن کی بستیوں میں، لکیس اور اُس کے کھیتوں میں اور عزیقہ اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبوں میں۔ وہ بِیرسبع سے لے کر وادیِ‌ہِنّوم تک آباد ہو گئے۔‏* 31  بِنیامین کے لوگ اِن علاقوں میں رہتے تھے:‏ جبع، مِکماس، عیاہ، بیت‌ایل اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبوں میں، 32  عنتوت، نوب، عننیاہ، 33  حصور، رامہ، جِتّیم، 34  حادِید، ضبوِعیم، نبلّاط، 35  لود اور اونو میں جو کاریگروں کی وادی ہے۔‏* 36  یہوداہ کے علاقے کے لاویوں کے کچھ گروہ بِنیامین کے علاقے میں رہنے لگے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ضلعے“‏
یا ”‏نتنیم۔“‏ عبرانی میں:‏ ”‏دیے ہوئے لوگ“‏
یا ”‏ہیکل“‏
یا ”‏نتنیم۔“‏ عبرانی میں:‏ ”‏دیے ہوئے لوگ“‏
یا ”‏نتنیم۔“‏ عبرانی میں:‏ ”‏دیے ہوئے لوگوں“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
یا ”‏تک خیمے لگا لیے۔“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
یا شاید ”‏اور اونو اور کاریگروں کی وادی میں۔“‏