نحمیاہ 12‏:1‏-‏47

  • کاہن اور لاوی ‏(‏1-‏26‏)‏

  • دیوار کا اِفتتاح ‏(‏27-‏43‏)‏

  • ہیکل میں خدمت کرنے والوں کے لیے مدد ‏(‏44-‏47‏)‏

12  جو کاہن اور لاوی سیالتی‌ایل کے بیٹے زِرُبّابل اور یشوع کے ساتھ گئے، وہ یہ ہیں:‏ سِرایاہ، یرمیاہ، عزرا،  امریاہ، مَلّوک، حطّوش،  سِکنیاہ، رِحوم، مِریموت،  اِدّو، جِنّتوی، ابی‌یاہ،  میامین، معدیاہ، بِلجاہ،  سِمعیاہ، یویریب، یدعیاہ،  سَلّو، عموق، خِلقیاہ اور یدعیاہ۔ یہ لوگ یشوع کے زمانے میں کاہنوں اور اُن کے بھائیوں کے سربراہ تھے۔‏  یشوع، بِنوی، قدمی‌ایل، سرِبیاہ، یہوداہ اور متنیاہ لاوی تھے۔ متنیاہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر شکرگزاری کے گیتوں کے دوران پیشوائی کرتے تھے۔  اُن کے سامنے اُن کے بھائی بقبوقیاہ اور عُنّی پہرا دینے کے لیے*‏ کھڑے رہتے تھے۔ 10  یشوع سے یویقیم پیدا ہوئے؛ یویقیم سے اِلیاسب پیدا ہوئے؛ اِلیاسب سے یویدع پیدا ہوئے؛ 11  یویدع سے یونتن پیدا ہوئے اور یونتن سے یدّوع پیدا ہوئے۔‏ 12  یویقیم کے زمانے میں یہ کاہن آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے:‏ سِرایاہ کے گھرانے سے مِرایاہ؛ یرمیاہ کے گھرانے سے حنانیاہ؛ 13  عزرا کے گھرانے سے مِسُلّام؛ امریاہ کے گھرانے سے یہوحنان؛ 14  مَلّوکی کے گھرانے سے یونتن؛ سِبنیاہ کے گھرانے سے یوسف؛ 15  حارِم کے گھرانے سے عدنا؛ مِرایوت کے گھرانے سے خلقی؛ 16  اِدّو کے گھرانے سے زکریاہ؛ جِنّتون کے گھرانے سے مِسُلّام؛ 17  ابی‌یاہ کے گھرانے سے زِکری؛ مِنیامین کے گھرانے سے .‏.‏.‏؛‏*‏ موعدیاہ کے گھرانے سے فِلطی؛ 18  بِلجاہ کے گھرانے سے سمّوع؛ سِمعیاہ کے گھرانے سے یہونتن؛ 19  یویریب کے گھرانے سے متّنی؛ یدعیاہ کے گھرانے سے عُزّی؛ 20  سَلّی کے گھرانے سے قلائی؛ عموق کے گھرانے سے عبر؛ 21  خِلقیاہ کے گھرانے سے حسَبیاہ؛ یدعیاہ کے گھرانے سے نِتنی‌ایل۔‏ 22  اِلیاسب، یویدع، یوحنان اور یدّوع کے زمانے میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں اور کاہنوں کے نام فارس کے بادشاہ دارا کی حکمرانی تک درج کیے گئے۔‏ 23  اُن لاویوں کے نام جو آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے، اِلیاسب کے بیٹے یوحنان کے زمانے تک اُس زمانے کی تاریخ کی کتاب میں لکھے گئے۔ 24  حسَبیاہ، سرِبیاہ اور قدمی‌ایل کے بیٹے یشوع لاویوں کے سربراہ تھے۔ اُن کے بھائی اُن کے سامنے کھڑے ہو کر سچے خدا کے بندے داؤد کی ہدایتوں کے مطابق خدا کی حمد کرتے اور اُس کا شکر ادا کرتے تھے۔ پہرےداروں کا ایک گروہ دوسرے گروہ کے پاس کھڑا رہتا تھا۔ 25  متنیاہ، بقبوقیاہ، عبدیاہ، مِسُلّام، طلمون اور عقّوب دربان تھے اور دروازوں کے ساتھ والے گوداموں پر پہرا دیتے تھے۔ 26  یہ لوگ یشوع کے بیٹے اور یوصدق کے پوتے یویقیم، ناظم نحمیاہ اور کاہن اور نقل‌نویس عزرا کے زمانے میں خدمت کرتے تھے۔‏ 27  جب یروشلم کی دیواروں کا اِفتتاح کِیا گیا تو لوگوں نے لاویوں کو ڈھونڈا اور جہاں جہاں وہ رہتے تھے، اُنہیں وہاں سے یروشلم لائے تاکہ شکرگزاری کے گیت گا کر اور جھانجھیں، تاردار ساز اور بربط*‏ بجا کر اِس موقعے پر خوشی منائی جائے۔ 28  گلوکاروں کے بیٹے*‏ اِن جگہوں سے اِکٹھے ہوئے:‏ قریب کے علاقے*‏ سے، یروشلم کی چاروں طرف سے، نطوفاتیوں کی بستیوں سے، 29  بیت جِلجال سے اور جبع اور عزماوِت کے علاقوں سے کیونکہ گلوکاروں نے یروشلم کی چاروں طرف اپنی بستیاں بنائی ہوئی تھیں۔ 30  کاہنوں اور لاویوں نے خود کو پاک صاف کِیا اور لوگوں، دروازوں اور دیوار کو بھی پاک کِیا۔‏ 31  پھر مَیں یہوداہ کے حاکموں کو دیوار کے اُوپر لایا۔ مَیں نے شکرگزاری کے گیت گانے والوں کے دو بڑے گروہ بھی مقرر کیے اور اُن کے پیچھے پیچھے چلنے کے لیے لوگوں کے دو گروہ بنائے۔ ایک گروہ دیوار کے اُوپر دائیں طرف کچرا دروازے*‏ کی طرف گیا۔ 32  ہوسعیاہ اور یہوداہ کے آدھے حاکم اُن کے پیچھے چل رہے تھے 33  اور ساتھ میں عزریاہ، عزرا، مِسُلّام، 34  یہوداہ، بِنیامین، سِمعیاہ اور یرمیاہ تھے۔ 35  اُن کے ساتھ کاہنوں کے کچھ بیٹے تھے جنہوں نے نرسنگے پکڑے ہوئے تھے یعنی زکریاہ جو یونتن کے بیٹے تھے جو سِمعیاہ کے بیٹے تھے جو متنیاہ کے بیٹے تھے جو میکایاہ کے بیٹے تھے جو زکُور کے بیٹے تھے جو آسَف کے بیٹے تھے 36  اور اُن کے بھائی سِمعیاہ، عزرایل، مِلَلی، جِلَلی، ماعی، نِتنی‌ایل، یہوداہ اور حنانی جنہوں نے سچے خدا کے بندے داؤد کے ساز اُٹھائے ہوئے تھے اور نقل‌نویس عزرا اُن کے آگے آگے چل رہے تھے۔ 37  وہ لوگ چشمہ دروازے سے ہو کر سیدھا داؤد کے گھر کے اُوپر دیوار کی چڑھائی سے ہوتے ہوئے گئے اور داؤد کے شہر کی سیڑھیاں پار کر کے مشرق میں پانی دروازے کی طرف گئے۔‏ 38  شکرگزاری کے گیت گانے والوں کا دوسرا گروہ دوسری طرف*‏ گیا اور مَیں باقی آدھے لوگوں کے ساتھ اُس کے پیچھے پیچھے بُرجِ‌تنور سے ہو کر چوڑی دیوار تک گیا۔ 39  وہاں سے ہم اِفرائیمی دروازے، پُرانے شہر کے دروازے، مچھلی دروازے، بُرجِ‌حنن‌ایل، بُرجِ‌میاہ اور بھیڑ دروازے سے گزرے اور پہرےداروں کے دروازے پر آ کر رُک گئے۔‏ 40  پھر شکرگزاری کے گیت گانے والوں کے دونوں گروہ سچے خدا کے گھر کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ مَیں اور میرے ساتھ موجود آدھے نائب حاکم بھی وہاں کھڑے ہو گئے۔ 41  کاہنوں میں سے اِلیاقیم، معسیاہ، مِنیامین، میکایاہ، اِلیوعینی، زکریاہ اور حنانیاہ نے نرسنگے پکڑے ہوئے تھے 42  اور معسیاہ، سِمعیاہ، اِلیعزر، عُزّی، یہوحنان، مَلکیاہ، عِیلام اور عزر بھی وہاں موجود تھے۔ گلوکاروں نے اِزراخیاہ کی نگرانی میں اُونچی آواز میں گیت گائے۔‏ 43  اُس دن لوگوں نے بہت ساری قربانیاں پیش کیں اور جشن منایا کیونکہ سچے خدا نے اُنہیں بے‌حد خوشی بخشی تھی۔ عورتوں اور بچوں نے بھی خوشی منائی۔ یروشلم میں ہونے والے اِس جشن کی آواز دُور دُور تک سنائی دے رہی تھی۔‏ 44  اُس دن کچھ آدمیوں کو اُن گوداموں کا نگران مقرر کِیا گیا جن میں عطیات، پہلی پیداوار اور دسواں حصہ*‏ رکھا جاتا تھا۔ اِن گوداموں میں لوگوں کو شہروں کے کھیتوں سے کاہنوں اور لاویوں کے لیے اُتنا حصہ لانا تھا جتنا شریعت میں ٹھہرایا گیا تھا کیونکہ خدمت کرنے والے کاہنوں اور لاویوں کی وجہ سے یہوداہ میں بہت خوشی منائی گئی تھی۔ 45  کاہن اور لاوی اپنے خدا کے حضور اپنی ذمے‌داریاں اور پاک صاف کرنے کا فرض نبھانے لگے اور گلوکار اور دربان بھی اپنی ذمے‌داریاں نبھانے لگے جیسے داؤد اور اُن کے بیٹے سلیمان نے ہدایت کی تھی۔ 46  کافی عرصہ پہلے داؤد اور آسَف کے زمانے میں گلوکاروں کے لیے اور خدا کی حمد اور شکرگزاری کے گیتوں کے لیے ہدایت‌کار*‏ ہوا کرتے تھے۔ 47  زِرُبّابل کے زمانے اور نحمیاہ کے زمانے میں سب اِسرائیلی گلوکاروں اور دربانوں کو روزانہ اُن کی ضرورت کے مطابق چیزیں دیتے تھے۔ وہ لاویوں کے لیے بھی الگ سے حصہ رکھتے تھے اور لاوی ہارون کی اولاد کے لیے الگ سے حصہ رکھتے تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا شاید ”‏عبادت کے دوران“‏
ایسا لگتا ہے کہ عبرانی نسخوں میں یہاں کوئی نام نہیں ہے۔‏
ایک قسم کا تاردار ساز
یا ”‏تربیت‌یافتہ گلوکار“‏
یعنی اُردن (‏یردن)‏ کے آس‌پاس کے علاقے
یا ”‏راکھ کے ڈھیر کے دروازے“‏
یا ”‏سامنے“‏
یا ”‏دہ‌یکی“‏
یا ”‏سربراہ“‏