نحمیاہ 7:1-73
7 جیسے ہی دیوار دوبارہ تعمیر ہو گئی، مَیں نے دروازے لگائے۔ پھر دربان، گلوکار اور لاوی مقرر کیے گئے۔
2 اِس کے بعد مَیں نے اپنے بھائی حنانی اور قلعے کے سربراہ حنانیاہ کو یروشلم کا نگران مقرر کِیا۔ مَیں نے حنانیاہ کو اِس لیے چُنا کیونکہ وہ بہت بھروسےمند آدمی تھے اور بہت سے دوسرے لوگوں سے زیادہ سچے خدا کا خوف رکھتے تھے۔
3 مَیں نے اُن سے کہا: ”یروشلم کے دروازے تب تک نہ کھولے جائیں جب تک دھوپ تیز نہ ہو جائے اور پہرےداروں کی موجودگی میں ہی دروازے بند کر دیے جائیں اور اُن پر کُنڈے لگا دیے جائیں۔ یروشلم کے رہنے والوں کو پہرےدار مقرر کریں۔ کچھ کو اُن کی چوکیوں پر اور باقیوں کو اُن کے گھروں کے سامنے تعینات کریں۔“
4 شہر بہت وسیع اور بڑا تھا اور اُس میں بہت کم لوگ تھے اور گھر دوبارہ نہیں بنے تھے۔
5 لیکن میرے خدا نے میرے دل میں ڈالا کہ مَیں نوابوں، نائب حاکموں اور لوگوں کو اِکٹھا کروں تاکہ نسبنامے کے حساب سے اُن کی فہرست تیار کی جا سکے۔ پھر مجھے ایک کتاب ملی جس میں اُن لوگوں کا نسبنامہ تھا جو پہلے آئے تھے۔ اُس کتاب میں یہ لکھا تھا:
6 صوبے* کے یہ لوگ اُن قیدیوں میں سے تھے جنہیں بابل کا بادشاہ نبوکدنضر قیدی بنا کر لے گیا تھا اور جو بعد میں یروشلم اور یہوداہ میں اپنے اپنے شہروں کو لوٹ آئے
7 یعنی وہ لوگ جو زِرُبّابل، یشوع، نحمیاہ، عزریاہ، رعمیاہ، نحمانی، مردکی، بِلشان، مِسفرِت ، بِگوَی، نحوم اور بعناہ کے ساتھ آئے تھے:
لوٹنے والے اِسرائیلی آدمیوں کی تعداد یہ تھی:
8 پَرعوس کے 2172 بیٹے،
9 سِفطیاہ کے 372 بیٹے،
10 اَرخ کے 652 بیٹے،
11 یشوع اور یوآب کے گھرانوں سے پختموآب کے 2818 بیٹے،
12 عِیلام کے 1254 بیٹے،
13 زتُو کے 845 بیٹے،
14 زکی کے 760 بیٹے،
15 بِنوی کے 648 بیٹے،
16 ببی کے 628 بیٹے،
17 عزجاد کے 2322 بیٹے،
18 ادونِقام کے 667 بیٹے،
19 بِگوَی کے 2067 بیٹے،
20 عدین کے 655 بیٹے،
21 حِزقیاہ کے گھرانے سے اطیر کے 98 بیٹے،
22 حاشوم کے 328 بیٹے،
23 بِضی کے 324 بیٹے،
24 خارِف کے 112 بیٹے،
25 جِبعون کے 95 بیٹے،
26 بیتلحم اور نطوفہ کے 188 آدمی،
27 عنتوت کے 128 آدمی،
28 بیتعزماوِت کے 42 آدمی،
29 قِریتیعریم، کِفیرہ اور بِیروت کے 743 آدمی،
30 رامہ اور جبع کے 621 آدمی،
31 مِکماس کے 122 آدمی،
32 بیتایل اور عی کے 123 آدمی،
33 دوسرے نبو کے 52 آدمی،
34 دوسرے عِیلام کے 1254 بیٹے،
35 حارِم کے 320 بیٹے،
36 یریحو کے 345 بیٹے،*
37 لود، حادِید اور اونو کے 721 بیٹے
38 اور سِناہ کے 3930 بیٹے۔
39 لوٹنے والے کاہنوں کی تعداد یہ تھی: یشوع کے گھرانے سے یدعیاہ کے 973 بیٹے،
40 اِمّیر کے 1052 بیٹے،
41 فشحور کے 1247 بیٹے
42 اور حارِم کے 1017 بیٹے۔
43 لوٹنے والے لاویوں کی تعداد یہ تھی: ہوداوہ کے بیٹوں میں سے قدمیایل کے گھرانے سے یشوع کے 74 بیٹے۔
44 لوٹنے والے گلوکاروں کی تعداد یہ تھی: آسَف کے 148 بیٹے۔
45 لوٹنے والے دربان یہ تھے: سلّوم کے بیٹے، اطیر کے بیٹے، طلمون کے بیٹے، عقّوب کے بیٹے، خطیطا کے بیٹے اور شوبائی کے بیٹے یعنی 138 آدمی۔
46 لوٹنے والے ہیکل کے خدمتگار* یہ تھے: ضیحا کے بیٹے، حسوفا کے بیٹے، طبعوت کے بیٹے،
47 قِروس کے بیٹے،سیعا کے بیٹے، فدون کے بیٹے،
48 لِبانہ کے بیٹے، حجابہ کے بیٹے، شلمی کے بیٹے،
49 حنان کے بیٹے، جِدّیل کے بیٹے، جحر کے بیٹے،
50 ریایاہ کے بیٹے، رِضین کے بیٹے، نِقودا کے بیٹے،
51 جزّام کے بیٹے، عُزّا کے بیٹے، فاسح کے بیٹے،
52 بِسی کے بیٹے، معونیم کے بیٹے، نِفوشسیم کے بیٹے،
53 بقبوق کے بیٹے، حقوفا کے بیٹے، حرحور کے بیٹے،
54 بضلیت کے بیٹے، محیدا کے بیٹے، حرشا کے بیٹے،
55 برقوس کے بیٹے، سیسرا کے بیٹے، تامح کے بیٹے،
56 نِفیاہ کے بیٹے اور خطیفا کے بیٹے۔
57 سلیمان کے خادموں کے جو بیٹے لوٹے، وہ یہ تھے: سوطی کے بیٹے، سوفرت کے بیٹے، فِرِیدا کے بیٹے،
58 یعلہ کے بیٹے، درقون کے بیٹے، جِدّیل کے بیٹے،
59 سِفطیاہ کے بیٹے، خطیل کے بیٹے، فوکرِتضبائم کے بیٹے اور امون کے بیٹے۔
60 ہیکل کے خدمتگاروں* اور سلیمان کے خادموں کے بیٹوں کی تعداد 392 تھی۔
61 تِلملح، تِلحرسا، کِرُوب، ادّون اور اِمّیر سے جو لوگ لوٹے، وہ یہ ثابت نہیں کر پائے کہ اُن کا یا اُن کے آبائی خاندان کا تعلق اِسرائیلی قوم سے ہے۔ وہ لوگ یہ تھے:
62 دِلایاہ، طوبیاہ اور نِقودا کے 642 بیٹے۔
63 اور کاہنوں میں سے یہ لوگ تھے: حبایاہ کے بیٹے، ہقّوض کے بیٹے اور برزِلّی کے بیٹے۔ برزِلّی نے برزِلّی جِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔
64 اُن لوگوں نے اپنا سلسلۂنسب ثابت کرنے کے لیے دستاویزات میں چھانبین کی لیکن اُنہیں وہاں اپنے خاندانوں کے نام نہیں ملے۔ اِس لیے اُنہیں کہانت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔*
65 ناظم* نے اُن سے کہا کہ وہ تب تک مُقدسترین چیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی ایسا کاہن موجود نہ ہو جو اُوریموتُمّیم کے ذریعے خدا کی مرضی جان سکے۔
66 لوٹنے والی پوری جماعت کی تعداد 42 ہزار 360 تھی۔
67 اُن کے ساتھ اُن کے 7337 غلام مرد اور عورتیں اور 245 گلوکار اور گلوکارائیں بھی لوٹیں۔
68 اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر،
69 435 اُونٹ اور 6720 گدھے تھے۔
70 آبائی خاندانوں کے کچھ سربراہوں نے اُس کام کے لیے عطیہ دیا جو کِیا جا رہا تھا۔ ناظم* نے خزانے میں سونے کے 1000 دِرہم،* 50کٹورے اور کاہنوں کے لیے 530 چوغے دیے۔
71 آبائی خاندانوں کے کچھ سربراہوں نے سونے کے 20 ہزار دِرہم اور 2200 مینا* چاندی خزانے میں عطیہ کی۔
72 باقی لوگوں نے سونے کے 20 ہزار دِرہم، 2000 مینا چاندی اور کاہنوں کے 67 چوغے دیے۔
73 کاہن، لاوی، دربان، گلوکار، ہیکل کے خدمتگار* اور کچھ اَور لوگ اور سب اِسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں بس گئے۔ ساتویں مہینے تک اِسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں بس چُکے تھے۔
فٹ نوٹس
^ یا ”ضلعے“
^ یا ”باشندے“
^ یا ”نتنیم۔“ لفظی ترجمہ: ”دیے ہوئے لوگ“
^ یا ”نتنیم۔“ لفظی ترجمہ: ”دیے ہوئے لوگوں“
^ یا ”ناپاک قرار دے کر کہانت سے ہٹا دیا گیا۔“
^ یا ”تِرشاتا۔“ یہ صوبے کے ناظم کو دیا گیا فارسی خطاب تھا۔
^ یا ”تِرشاتا۔“ یہ صوبے کے ناظم کو دیا گیا فارسی خطاب تھا۔
^ مانا جاتا ہے کہ دِرہم فارسی سونے کے سِکے درِیک کے برابر تھا جس کا وزن 4.8 گرام (27.0 اونس) تھا۔ یہ وہ دِرہم نہیں تھا جس کا یونانی صحیفوں میں ذکر ہوا ہے۔ ”اِضافی مواد“ میں حصہ 14.2 کو دیکھیں۔
^ عبرانی صحیفوں میں ذکرکردہ ایک مینا 570 گرام (35.18 اونس) کے برابر تھا۔ ”اِضافی مواد“میں حصہ 14.2 کو دیکھیں۔
^ یا ”نتنیم۔“ لفظی ترجمہ: ”دیے ہوئے لوگ“