تواریخ کی پہلی کتاب 1‏:1‏-‏54

  • آدم سے اَبراہام تک ‏(‏1-‏27‏)‏

  • اَبراہام کی اولاد ‏(‏28-‏37‏)‏

  • ادومی، اُن کے بادشاہ اور اُن کے شیخ ‏(‏38-‏54‏)‏

1  آدم،‏سیت،‏انوس،‏  قینان،‏مہلل‌ایل،‏یارِد،‏  حنوک،‏متوسلح،‏لمک،‏  نوح،‏سِم، حام اور یافت۔‏  یافت کے بیٹے یہ تھے:‏ جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مِسک اور تِراس۔‏  جُمر کے بیٹے یہ تھے:‏ اشکناز، رِیفت اور تجرمہ۔‏  یاوان کے بیٹے یہ تھے:‏ اِلیسہ، ترسیس، کِتّیم اور رودانیم۔‏  حام کے بیٹے یہ تھے:‏ کُوش، مصرایم، فُوط اور کنعان۔‏  کُوش کے بیٹے یہ تھے:‏ سیبا، حوِیلہ، سبتہ، رعماہ اور سبتیکہ۔‏ رعماہ کے بیٹے یہ تھے:‏ سبع اور دِدان۔‏ 10  کُوش سے نِمرود پیدا ہوا جو زمین پر سب سے پہلا زورآور شخص بنا۔‏ 11  مصرایم کی اولاد یہ ہیں:‏ لُودیم، عنامیم، لہابیم، نفتوحیم، 12  فترُوسیم، کسلوحیم (‏جن سے فِلسطینی قوم آئی)‏ اور کفتوریم۔‏ 13  کنعان کی اولاد یہ ہیں:‏ صیدا جو اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا اور حِت 14  اور یبوسی، اموری، جِرجاسی، 15  حِوی، عرقی، سینی، 16  اروَدی، صماری اور حماتی۔‏ 17  سِم کے بیٹے یہ تھے:‏ عِیلام، اشور، ارفکسد، لُود اور اَراماور*‏ عُوض، حُول، جتر اور مَش۔‏ 18  ارفکسد سے سِلح پیدا ہوئے اور سِلح سے عبر پیدا ہوئے۔‏ 19  عبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ اُن میں سے ایک کا نام فِلِج*‏ تھا کیونکہ اُس کے زمانے میں زمین*‏ تقسیم ہوئی۔ فِلِج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔‏ 20  یُقطان کے بیٹے یہ تھے:‏ الموداد، سِلِف، حصرماوت، اِراخ، 21  ہدورام، اُوزال، دِقلہ، 22  عوبال، ابی‌مائیل، سبع، 23  اوفیر، حوِیلہ اور یوباب۔ یہ سب یُقطان کے بیٹے تھے۔‏ 24  سِم،‏ارفکسد،‏سِلح،‏ 25  عبر،‏فِلِج،‏رِعُو،‏ 26  سِروج،‏نحور،‏تارح،‏ 27  اَبرام یعنی اَبراہام۔‏ 28  اَبراہام کے بیٹے یہ تھے:‏ اِضحاق اور اِسماعیل۔‏ 29  اُن کے خاندان اِن سے نکلے:‏ اِسماعیل کے پہلوٹھے بیٹے نِبایوت اور پھر قیدار، ادبیل، مِبسام، 30  مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما، 31  یطور، نفیس اور قِدمہ۔ یہ اِسماعیل کے بیٹے تھے۔‏ 32  اَبراہام کی حرم قطورہ سے اُن کے یہ بیٹے پیدا ہوئے:‏ زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سُوخ۔‏ یُقسان کے بیٹے یہ تھے:‏ سبع اور دِدان۔‏ 33  مِدیان کے بیٹے یہ تھے:‏ عیفہ، عیفر، حنوک، ابی‌داع اور اِلدعا۔‏ یہ سب قطورہ کی اولاد تھے۔‏ 34  اَبراہام سے اِضحاق پیدا ہوئے۔ اِضحاق کے بیٹے یہ تھے:‏ عیسُو اور اِسرائیل۔‏ 35  عیسُو کے بیٹے یہ تھے:‏ اِلیفز، رِعُوایل، یعوس، یعلام اور قورح۔‏ 36  اِلیفز کے بیٹے یہ تھے:‏ تیمان، اُومر، صِفو، جعتام، قِناز، تِمنع اور عمالیق۔‏ 37  رِعُوایل کے بیٹے یہ تھے:‏ نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ۔‏ 38  شعیر کے بیٹے یہ تھے:‏ لُوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دِیسون، عزر اور دِیسان۔‏ 39  لُوطان کے بیٹے یہ تھے:‏ ہوری اور ہومام۔ لُوطان کی بہن کا نام تِمنع تھا۔‏ 40  سوبل کے بیٹے یہ تھے:‏ علوان، مناحت، عِیبال، سِفو اور اونام۔‏ صِبعون کے بیٹے یہ تھے:‏ ایاہ اور عنہ۔‏ 41  عنہ کے بیٹے*‏ کا نام دِیسون تھا۔‏ دِیسون کے بیٹے یہ تھے:‏ حمدان، اِشبان، اِتران اور کران۔‏ 42  عزر کے بیٹے یہ تھے:‏ بِلہان، زعوان اور عقان۔‏ دِیسان کے بیٹے یہ تھے:‏ عُوض اور اَران۔‏ 43  بنی‌اِسرائیل میں بادشاہوں کا دَور شروع ہونے سے پہلے اِن بادشاہوں نے ادوم کے علاقے میں حکومت کی:‏ بعُور کے بیٹے بالع جن کے شہر کا نام دِنہابا تھا۔ 44  بالع کی وفات کے بعد یوباب نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ وہ زارح کے بیٹے تھے جو بصراہ سے تعلق رکھتے تھے۔ 45  یوباب کی وفات کے بعد حُوشام نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی جن کا تعلق تیمانیوں کے علاقے سے تھا۔ 46  حُوشام کی وفات کے بعد بِدد کے بیٹے ہدد نے حُوشام کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ ہدد کے شہر کا نام عویت تھا اور اُنہوں نے موآب کے علاقے*‏ میں مِدیان کو شکست دی تھی۔ 47  ہدد کی وفات کے بعد سَملہ نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی جن کا تعلق مسرِقہ سے تھا۔ 48  سَملہ کی وفات کے بعد شاؤل نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ اُن کا تعلق رِحوبوت سے تھا جو دریا کے پاس تھا۔ 49  شاؤل کی وفات کے بعد عکبور کے بیٹے بعل‌حنان نے شاؤل کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ 50  بعل‌حنان کی وفات کے بعد ہدد نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ اُن کے شہر کا نام فاعُو تھا اور اُن کی بیوی کا نام مہیطبیل تھا جو مطرِد کی بیٹی اور میضاہاب کی نواسی تھیں۔ 51  پھر ہدد فوت ہو گئے۔‏ ادوم کے شیخ*‏ یہ تھے:‏ شیخ تِمنع، شیخ علوہ، شیخ یتیت، 52  شیخ اُہلیبامہ، شیخ اِیلاہ، شیخ فینون، 53  شیخ قِناز، شیخ تیمان، شیخ مِبصار، 54  شیخ مجدایل اور شیخ عیرام۔ یہ ادوم کے شیخ تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

آگے اَرام کے بیٹوں کے نام لکھے ہیں۔ پید 10:‏23 کو دیکھیں۔‏
معنی:‏ ”‏تقسیم“‏
یا ”‏زمین کی آبادی“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏بیٹوں“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میدان“‏
شیخ قبیلے کا سردار ہوتا تھا۔‏