تواریخ کی پہلی کتاب 24‏:1‏-‏31

  • داؤد کاہنوں کو 24 گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں ‏(‏1-‏19‏)‏

  • لاویوں کی اَور ذمے‌داریاں ‏(‏20-‏31‏)‏

24  ہارون کی اولاد کو گروہوں میں تقسیم کِیا گیا۔ ہارون کے بیٹے یہ تھے:‏ ندب، ابی‌ہُو، اِلیعزر اور اِتمر۔  ندب اور ابی‌ہُو کی موت اپنے والد سے پہلے ہو گئی اور اُن کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔ لیکن اِلیعزر اور اِتمر کاہنوں کے طور پر خدمت کرتے رہے۔  داؤد نے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدوق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی‌مَلِک کے ساتھ مل کر اُن کی خدمت کے مطابق اُنہیں گروہوں میں تقسیم کِیا۔  اِلیعزر کے بیٹوں میں سربراہوں کی تعداد اِتمر کے بیٹوں سے زیادہ تھی اِس لیے اُنہیں اُسی حساب سے تقسیم کِیا گیا:‏ اِلیعزر کے بیٹوں کے آبائی خاندانوں کے 16 سربراہ تھے اور اِتمر کے بیٹوں کے آبائی خاندانوں کے 8 سربراہ تھے۔‏  اِس کے علاوہ اُنہوں نے اُن دونوں گروہوں کو قُرعہ ڈال کر تقسیم کِیا کیونکہ مُقدس مقام کے نگران اور سچے خدا کی خدمت کے نگران اِلیعزر کے بیٹوں اور اِتمر کے بیٹوں دونوں میں سے تھے۔  پھر نِتنی‌ایل کے بیٹے سِمعیاہ نے جو لاویوں کے مُنشی تھے، بادشاہ، حاکموں، کاہن صدوق، ابی‌آتر کے بیٹے اخی‌مَلِک اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کے سامنے اُن کے نام لکھے۔ ایک آبائی خاندان اِلیعزر کی اولاد میں سے چُنا جاتا اور ایک اِتمر کی اولاد میں سے۔‏  پہلا قُرعہ یہویریب کے نام نکلا؛ دوسرا یدعیاہ کے نام؛  تیسرا حارِم کے نام؛ چوتھا سعوریم کے نام؛  پانچواں مَلکیاہ کے نام؛ چھٹا میامین کے نام؛ 10  ساتواں ہقّوض کے نام؛ آٹھواں ابی‌یاہ کے نام؛ 11  نواں یشوع کے نام؛ دسواں سِکنیاہ کے نام؛ 12  ‏11واں اِلیاسب کے نام؛ 12واں یقیم کے نام؛ 13  ‏13واں خُفّاہ کے نام؛ 14واں یسباب کے نام؛ 14  ‏15واں بِلجاہ کے نام؛ 16واں اِمّیر کے نام؛ 15  ‏17واں حِزیر کے نام؛ 18واں حفیضض کے نام؛ 16  ‏19واں فِتحیاہ کے نام؛ 20واں یحزقیل کے نام؛ 17  ‏21واں یاکن کے نام؛ 22واں جمول کے نام؛ 18  ‏23واں دِلایاہ کے نام اور 24واں معزیاہ کے نام۔‏ 19  جب وہ یہوواہ کے گھر میں آتے تھے تو وہ اِسی اِنتظام کے مطابق خدمت انجام دیتے تھے۔ وہ اُسی طریقۂ‌کار کے مطابق خدمت کرتے تھے جو اُن کے بڑے بزرگ ہارون نے اِسرائیل کے خدا یہوواہ کے حکم سے طے کِیا تھا۔‏ 20  باقی لاوی یہ تھے:‏ عمرام کے بیٹوں میں سے سُوبائیل؛ سُوبائیل کے بیٹوں میں سے یہدیاہ؛ 21  رحبیاہ کے بیٹوں میں سے یِسیاہ جو سربراہ تھے؛ 22  اِضہاریوں میں سے سِلومت؛ سِلومت کے بیٹوں میں سے یحت؛ 23  حِبرون کے بیٹوں میں سے یریاہ جو سربراہ تھے، دوسرے امریاہ، تیسرے یحزی‌ایل اور چوتھے یقمعام؛ 24  عُزّی‌ایل کے بیٹوں میں سے میکاہ اور میکاہ کے بیٹوں میں سے سمیر۔ 25  میکاہ کے بھائی یِسیاہ تھے اور یِسیاہ کے بیٹوں میں سے زکریاہ۔‏ 26  مِراری کے بیٹے یہ تھے:‏ محلی اور مُوشی؛ یعزیاہ کے بیٹوں میں سے بِنو۔ 27  مِراری کے بیٹے یہ تھے:‏ یعزیاہ کے بیٹوں میں سے بِنو، سوہم، زکُور اور عبری؛ 28  محلی کے بیٹوں میں سے اِلیعزر جن کا کوئی بیٹا نہیں تھا؛ 29  قِیس کے بیٹوں میں سے یرحمیل 30  اور مُوشی کے بیٹے یہ تھے:‏ محلی، عدر اور یریموت۔‏ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق لاوی کے بیٹے تھے۔ 31  اِنہوں نے بھی اپنے بھائیوں یعنی ہارون کے بیٹوں کی طرح بادشاہ داؤد، صدوق، اخی‌مَلِک اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کے سامنے قُرعے ڈالے۔ بڑے اور چھوٹے سبھی آبائی خاندانوں کو برابر سمجھا جاتا تھا۔‏

فٹ‌ نوٹس