تواریخ کی پہلی کتاب 25‏:1‏-‏31

  • خدا کے گھر کے لیے موسیقار اور گلوکار ‏(‏1-‏31‏)‏

25  اِس کے علاوہ داؤد اور خدمت کرنے والے گروہوں کے سربراہوں نے آسَف، ہیمان اور یدوتون کے کچھ بیٹوں کو الگ کِیا تاکہ وہ بربطوں،‏*‏ تاردار سازوں اور جھانجھوں کے ساتھ نبوّت کریں۔ اِس خدمت کے لیے چُنے گئے آدمیوں کی فہرست یہ تھی:‏ 2  آسَف کے بیٹوں میں سے زکُور، یوسف، نِتنیاہ اور اَسریلاہ۔ آسَف کے بیٹے آسَف کی زیرِہدایت خدمت کرتے تھے اور آسَف بادشاہ کی زیرِہدایت نبوّت کرتے تھے۔ 3  یدوتون کے بیٹوں میں سے جدلیاہ، ضِری، یسعیاہ، سِمعی، حسَبیاہ اور متِتیاہ یعنی چھ آدمی۔ یہ سب اپنے والد یدوتون کی زیرِہدایت خدمت کرتے تھے۔ یدوتون بربط کے ساتھ نبوّت کرتے تھے اور یہوواہ کا شکر ادا کرتے اور اُس کی بڑائی کرتے تھے۔ 4  ہیمان کے بیٹوں میں سے بُقّیاہ، متنیاہ، عُزّی‌ایل، سِبوایل، یریموت، حنانیاہ، حنانی، اِلیاتہ، جِدالتی، روممتی‌عزر، یسبِقاشہ، ملّوتی، ہوتیر اور محازیوت۔ 5  یہ سب ہیمان کے بیٹے تھے۔ ہیمان بادشاہ کے لیے ایسی رُویات دیکھتے تھے جو سچے خدا کی باتوں سے تعلق رکھتی تھیں تاکہ اُس کی بڑائی ہو۔‏*‏ سچے خدا نے ہیمان کو 14 بیٹے اور 3 بیٹیاں دیں۔ 6  وہ سب اپنے والد کی زیرِہدایت جھانجھوں، تاردار سازوں اور بربطوں کے ساتھ یہوواہ کے گھر میں گیت گاتے تھے اور اِس طرح سچے خدا کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔‏ آسَف، یدوتون اور ہیمان بادشاہ کی زیرِہدایت خدمت کرتے تھے۔‏ 7  اُن کی اور اُن کے بھائیوں کی تعداد 288 تھی اور اُنہیں یہوواہ کے لیے گیت گانے کی تربیت دی گئی تھی اور وہ سب ماہر تھے۔ 8  اُنہوں نے اپنی ذمے‌داریاں طے کرنے کے لیے قُرعہ ڈالا پھر چاہے وہ چھوٹے تھے یا بڑے، ماہر تھے یا سیکھنے والے۔‏ 9  پہلا قُرعہ آسَف کے بیٹے یوسف کے نام نکلا؛ دوسرا جدلیاہ کے نام (‏وہ اور اُن کے بھائی اور اُن کے بیٹے 12 آدمی تھے)‏؛ 10  تیسرا زکُور، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 11  چوتھا اِضری، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 12  پانچواں نِتنیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 13  چھٹا بُقّیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 14  ساتواں یسریلاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 15  آٹھواں یسعیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 16  نواں متنیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 17  دسواں سِمعی، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 18  ‏11واں عزرایل، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 19  ‏12واں حسَبیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 20  ‏13واں سُوبائیل، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 21  ‏14واں متِتیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 22  ‏15واں یراموت، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 23  ‏16واں حنانیاہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 24  ‏17واں یسبِقاشہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 25  ‏18واں حنانی، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 26  ‏19واں ملّوتی، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 27  ‏20واں اِلیاتہ، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 28  ‏21واں ہوتیر، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 29  ‏22واں جِدالتی، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے؛ 30  ‏23واں محازیوت، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے 31  اور 24واں روممتی‌عزر، اُن کے بیٹوں اور اُن کے بھائیوں کے نام جو 12 آدمی تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

بربط ایک قسم کا تاردار ساز تھا۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُس کا سینگ اُونچا ہو۔“‏