تواریخ کی پہلی کتاب 26‏:1‏-‏32

  • دربانوں کے گروہ ‏(‏1-‏19‏)‏

  • خزانچی اور دوسرے عہدےدار ‏(‏20-‏32‏)‏

26  دربانوں کے گروہ یہ تھے:‏ قورح کی اولاد میں سے مِسلمیاہ جو قورے کے بیٹے تھے جو آسَف کے بیٹوں میں سے تھے۔ 2  مِسلمیاہ کے بیٹے یہ تھے:‏ پہلوٹھے بیٹے زکریاہ، دوسرے بیٹے یدیع‌ایل، تیسرے بیٹے زِبدیاہ، چوتھے بیٹے یتنی‌ایل، 3  پانچویں بیٹے عِیلام، چھٹے بیٹے یہوحنان اور ساتویں بیٹے اِلیہوعینی۔ 4  عوبیدادوم کے بیٹے یہ تھے:‏ پہلوٹھے بیٹے سِمعیاہ، دوسرے بیٹے یہوزبد، تیسرے بیٹے یوآخ، چوتھے بیٹے سکار، پانچویں بیٹے نِتنی‌ایل، 5  چھٹے بیٹے عمی‌ایل، ساتویں بیٹے اِشّکار اور آٹھویں بیٹے فعلّتی۔ اِس طرح خدا نے عوبیدادوم کو برکت دی تھی۔‏ 6  اور اُن کے بیٹے سِمعیاہ کے بیٹے ہوئے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے کیونکہ وہ طاقت‌ور اور قابل آدمی تھے۔ 7  سِمعیاہ کے بیٹے یہ تھے:‏ عُتنی، رِفاایل، عوبید اور اِلزباد۔ اُن کے بھائی اِلیہو اور سماکیاہ بھی قابل آدمی تھے۔ 8  یہ سب عوبیدادوم کے بیٹے تھے؛ یہ اور اِن کے بیٹے اور بھائی قابل آدمی تھے اور خدمت کرنے کے لائق تھے۔ عوبیدادوم کے گھرانے کے اِن آدمیوں کی کُل تعداد 62 تھی۔ 9  مِسلمیاہ کے بیٹے اور بھائی کُل ملا کر 18 تھے جو قابل آدمی تھے۔ 10  مِراری کے بیٹوں میں سے حوساہ کے بیٹے تھے۔ سِمری سربراہ تھے جنہیں اُن کے والد نے سربراہ مقرر کِیا تھا حالانکہ وہ پہلوٹھے نہیں تھے؛ 11  دوسرے خِلقیاہ تھے، تیسرے طِبلیاہ تھے اور چوتھے زکریاہ تھے۔ حوساہ کے بیٹوں اور بھائیوں کی کُل تعداد 13 تھی۔‏ 12  دربانوں کے اِن گروہوں میں سے سربراہوں کو یہوواہ کے گھر میں خدمت کے حوالے سے ذمے‌داریاں ملیں جیسے اُن کے بھائیوں کو ملی تھیں۔ 13  اِس لیے اُن میں سے چھوٹے بڑے سب نے فرق فرق دروازوں پر خدمت انجام دینے کے لیے اپنے اپنے آبائی خاندانوں کے حساب سے قُرعے ڈالے۔ 14  سِلمیاہ کے نام مشرقی سمت کا قُرعہ نکلا۔ پھر اُنہوں نے سِلمیاہ کے بیٹے زکریاہ کے لیے قُرعہ ڈالا جو ایک سمجھ‌دار مُشیر تھے اور زکریاہ کے نام شمالی سمت کا قُرعہ نکلا۔ 15  عوبیدادوم کے نام جنوبی سمت کا قُرعہ نکلا اور اُن کے بیٹوں کو گوداموں کی ذمے‌داری دی گئی۔ 16  سُفّیم اور حوساہ کے نام مغربی سمت کا قُرعہ نکلا یعنی سلکت دروازے کے پاس کا جو اُوپر جانے والی شاہراہ کے قریب ہے۔ پہرےداروں کا ایک گروہ دوسرے گروہ کے پاس تعینات ہوتا تھا۔ 17  ہر روز مشرقی سمت کے لیے چھ لاوی ہوتے تھے، شمالی سمت کے لیے چار لاوی، جنوبی سمت کے لیے چار لاوی، گوداموں کے لیے دو دو لاوی 18  اور مغربی برآمدے کے لیے چار لاوی شاہراہ پر اور دو لاوی برآمدے میں۔ 19  یہ قورح اور مِراری کے بیٹوں میں سے دربانوں کے گروہ تھے۔‏ 20  لاویوں میں سے اخیاہ کو سچے خدا کے گھر کے خزانوں اور پاک*‏ کی گئی چیزوں کے خزانوں کا نگران مقرر کِیا گیا۔ 21  لعدان کے بیٹے یہ تھے:‏ لعدان کی اولاد میں سے جیرسونیوں کے بیٹے یعنی لعدان جیرسونی سے تعلق رکھنے والے آبائی خاندانوں کے سربراہوں میں سے یحی‌ایلی 22  اور یحی‌ایلی کے بیٹے زِیتام اور اُن کے بھائی یُوایل۔ وہ یہوواہ کے گھر کے خزانوں کے نگران تھے۔ 23  عمرامیوں، اِضہاریوں، حِبرونیوں اور عُزّی‌ایلیوں میں سے 24  موسیٰ کے بیٹے جیرسوم کے بیٹے سِبوایل گوداموں کے نگران تھے۔ 25  اُن کے بھائیوں یعنی اِلیعزر کی اولاد میں اِلیعزر کے بیٹے رحبیاہ، رحبیاہ کے بیٹے یسعیاہ، یسعیاہ کے بیٹے یورام، یورام کے بیٹے زِکری اور زِکری کے بیٹے سِلومت تھے۔ 26  سِلومت اور اُن کے بھائی پاک کی گئی چیزوں کے سارے خزانوں کے نگران تھے۔ یہ وہ چیزیں تھیں جنہیں بادشاہ داؤد، آبائی خاندانوں کے سربراہوں، ہزار ہزار اور سو سو کے دستوں کے سربراہوں اور فوج کے سربراہوں نے پاک کِیا تھا۔ 27  اُنہوں نے جنگوں اور لُوٹ میں ہاتھ لگنے والی چیزوں کو پاک کِیا تاکہ اِنہیں یہوواہ کے گھر کو صحیح حالت میں رکھنے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکے۔ 28  اُن چیزوں میں وہ سب چیزیں بھی شامل تھیں جنہیں بصیر*‏ سموئیل، قِیس کے بیٹے ساؤل، نِیر کے بیٹے ابنیر اور ضِرُویاہ کے بیٹے یوآب نے پاک کِیا تھا۔ پاک کی گئی ہر چیز کو سِلومیت اور اُن کے بھائیوں کی نگرانی میں دے دیا گیا۔‏ 29  اِضہاریوں میں سے کنانیاہ اور اُن کے بیٹوں کو خدا کے گھر سے باہر اِنتظامی معاملات سونپے گئے۔ اُنہیں اِسرائیل میں عہدےدار اور قاضی مقرر کِیا گیا۔‏ 30  حِبرونیوں میں سے حسَبیاہ اور اُن کے بھائیوں کو جو کُل 1700 قابل آدمی تھے، اُردن*‏ کے مغرب میں اِسرائیل کے اِنتظامی معاملات سونپے گئے تاکہ یہوواہ کا سارا کام اور بادشاہ کی خدمت کے حوالے سے کام کِیا جا سکے۔ 31  حِبرونیوں میں سے یریاہ اُن کے آبائی خاندان کے نسب‌نامے کے حساب سے اُن کے سربراہ تھے۔ داؤد کی حکمرانی کے 40ویں سال میں حِبرونیوں میں سے طاقت‌ور اور قابل آدمیوں کو ڈھونڈا گیا اور ایسے آدمی اُنہیں جِلعاد کے علاقے یعزیر میں ملے۔ 32  یریاہ کے بھائیوں کی تعداد 2700 تھی جو کہ قابل آدمی اور آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ اِس لیے بادشاہ داؤد نے اُنہیں رُوبِنیوں، جدیوں اور منسّی کے آدھے قبیلے کی نگرانی سونپی تاکہ وہ سچے خدا کے سارے معاملات اور بادشاہ کے معاملات کی دیکھ‌بھال کریں۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏مخصوص“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
یا ”‏یردن“‏