تواریخ کی پہلی کتاب 27‏:1‏-‏34

  • بادشاہ کی خدمت کرنے والے افسر ‏(‏1-‏34‏)‏

27  یہ اِسرائیلیوں یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں، سو سو اور ہزار ہزار کے دستوں کے سربراہوں اور اُن پر مقرر افسروں کی تعداد ہے۔ یہ افسر اُن گروہوں کے سارے معاملات کی دیکھ‌بھال کرتے تھے جو سال کے تمام مہینوں میں ایک ایک مہینے کے لیے اندر آتے اور باہر جاتے تھے اور اِس طرح وہ افسر بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔‏  پہلا گروہ جو پہلے مہینے میں آتا تھا، وہ زبدی‌ایل کے بیٹے یسوبعام کے تحت تھا اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔  یسوبعام فارِص کے بیٹوں میں سے تھے اور اُن گروہوں کے تمام سربراہوں کے سربراہ تھے جنہیں پہلے مہینے کے دوران خدمت کرنے کے لیے مقرر کِیا گیا تھا۔  دوسرے مہینے میں آنے والا گروہ دودی اخوحی کے تحت تھا اور مِقلوت اُن کے گروہ میں رہنما تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔  جس گروہ کو تیسرے مہینے کے دوران خدمت کرنے کے لیے مقرر کِیا گیا تھا، اُس کے سربراہ کاہنِ‌اعظم یہویدع کے بیٹے بِنایاہ تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔  یہ وہ بِنایاہ تھے جو 30 خاص سپاہیوں میں سے طاقت‌ور جنگجو تھے اور اُن میں سربراہ تھے اور اُن کا گروہ اُن کے بیٹے عمی‌زباد کے تحت تھا۔  چوتھا گروہ جو چوتھے مہینے میں آتا تھا، وہ یوآب کے بھائی عساہیل کا تھا اور اُن کے بعد اُن کے بیٹے زِبدیاہ تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔  پانچویں مہینے کے لیے پانچویں سربراہ سمہوت اِزراخی تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔  چھٹے مہینے کے لیے چھٹے سربراہ عِقّیس تقوعی کے بیٹے عیرا تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 10  ساتویں مہینے کے لیے ساتویں سربراہ خِلِص فلونی تھے جو اِفرائیمیوں میں سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 11  آٹھویں مہینے کے لیے آٹھویں سربراہ سِبکی حُوساتی تھے جو زارح کی نسل سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 12  نویں مہینے کے لیے نویں سربراہ ابی‌عزر عنتوتی تھے جو بِنیامینیوں میں سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 13  دسویں مہینے کے لیے دسویں سربراہ مَہری نطوفاتی تھے جو زارح کی نسل سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 14  ‏11ویں مہینے کے لیے 11ویں سربراہ بِنایاہ فِرعاتونی تھے جو اِفرائیم کے بیٹوں میں سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔ 15  ‏12ویں مہینے کے لیے 12ویں سربراہ خلدی نطوفاتی تھے جو عُتنی‌ایل کی نسل سے تھے اور اُن کے گروہ میں 24 ہزار لوگ تھے۔‏ 16  اِسرائیل کے قبیلوں کے رہنما یہ تھے:‏ رُوبِن کے قبیلے سے زِکری کے بیٹے اِلیعزر رہنما تھے؛ شمعون کے قبیلے سے معکہ کے بیٹے سِفطیاہ رہنما تھے؛ 17  لاوی کے قبیلے سے قِموایل کے بیٹے حسَبیاہ رہنما تھے؛ ہارون کی اولاد سے صدوق رہنما تھے؛ 18  یہوداہ کے قبیلے سے اِلیہو رہنما تھے جو داؤد کے بھائیوں میں سے تھے؛ اِشّکار کے قبیلے سے میکائیل کے بیٹے عمری رہنما تھے؛ 19  زِبُولون کے قبیلے سے عبدیاہ کے بیٹے اِسماعیاہ رہنما تھے؛ نفتالی کے قبیلے سے عزری‌ایل کے بیٹے یریموت رہنما تھے؛ 20  اِفرائیم کے قبیلے سے عززیاہ کے بیٹے ہوسیع رہنما تھے؛ منسّی کے آدھے قبیلے سے فِدایاہ کے بیٹے یُوایل رہنما تھے؛ 21  جِلعاد میں منسّی کے آدھے قبیلے سے زکریاہ کے بیٹے اِدّو رہنما تھے؛ بِنیامین کے قبیلے سے ابنیر کے بیٹے یعسی‌ایل رہنما تھے 22  اور دان کے قبیلے سے یروحام کے بیٹے عزرایل رہنما تھے۔ یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے حاکم تھے۔‏ 23  داؤد نے اُن کو نہیں گنا جن کی عمر 20 سال یا اُس سے کم تھی کیونکہ یہوواہ نے وعدہ کِیا تھا کہ وہ اِسرائیل کو آسمان کے ستاروں کی طرح بہت بڑھائے گا۔ 24  ضِرُویاہ کے بیٹے یوآب نے اِسرائیل کی گنتی شروع کی لیکن وہ اِسے ختم نہیں کر پائے کیونکہ اِس کی وجہ سے اِسرائیل پر خدا کا قہر نازل ہوا اور بادشاہ داؤد کے زمانے کی تاریخ کی کتاب میں اِسرائیلیوں کی تعداد نہیں لکھی گئی۔‏ 25  عدی‌ایل کے بیٹے عزماوِت بادشاہ کے خزانوں کے نگران تھے۔ عُزّیاہ کے بیٹے یونتن کھیتوں، شہروں، گاؤں اور بُرجوں میں گوداموں*‏ کے نگران تھے۔ 26  کلوب کے بیٹے عزری کھیتی‌باڑی کرنے والوں کے نگران تھے۔ 27  سِمعی راماتی انگور کے باغوں کے نگران تھے اور زبدی سِفموت انگور کے باغوں کی اُس پیداوار کے نگران تھے جس سے مے تیار کی جاتی تھی۔ 28  بعل‌حنان جِدری، شِفیلہ میں زیتون کے باغوں اور گُولر*‏ کے درختوں کے نگران تھے اور یوآس تیل کے ذخیروں کے نگران تھے۔ 29  سِطری شارونی، شارون میں چرنے والے ریوڑوں کے نگران تھے اور عدلی کے بیٹے سافط وادیوں کے ریوڑوں کے نگران تھے۔ 30  اوبِل اِسماعیلی اُونٹوں کے نگران تھے اور یہدیاہ مِرونوتی گدھیوں کے نگران تھے۔ 31  یازیز ہاجری گلّوں کے نگران تھے۔ یہ سب بادشاہ داؤد کے مال‌ودولت کے نگران تھے۔‏ 32  داؤد کے بھتیجے یونتن ایک مُشیر، ایک سمجھ‌دار آدمی اور مُنشی تھے اور حکمونی کے بیٹے یحی‌ایل بادشاہ کے بیٹوں کی دیکھ‌بھال کرتے تھے۔ 33  اخی‌تُفل بادشاہ کے مُشیر تھے اور حُوسی ارکی، بادشاہ کے دوست*‏ تھے۔ 34  اخی‌تُفل کے بعد بِنایاہ کے بیٹے یہویدع اور ابی‌آتر تھے اور یوآب بادشاہ کی فوج کے سربراہ تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏خزانوں“‏
اِنجیر کی طرح کا ایک پھل
یا ”‏ہم‌راز“‏