تواریخ کی پہلی کتاب 8‏:1‏-‏40

  • بِنیامین کی اولاد ‏(‏1-‏40‏)‏

    • ساؤل کا خاندان ‏(‏33-‏40‏)‏

8  بِنیامین کے بیٹے یہ تھے:‏ پہلوٹھے بیٹے بالع، دوسرے بیٹے اشبیل، تیسرے بیٹے اخرخ،  چوتھے بیٹے نوحہ اور پانچویں بیٹے رافا۔  بالع کے بیٹے یہ تھے:‏ ادّار، جیرا، ابی‌ہُود،  ابی‌سُوع، نعمان، اخوح،  جیرا، سِفوفام اور حُورام۔  اِہود کے بیٹے یہ تھے جو جبع کے باشندوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے جنہیں مناحت میں قیدی بنا کر لے جایا گیا تھا:‏  نعمان، اخیاہ اور جیرا۔ جیرا اُنہیں قید میں لے کر گئے تھے اور اُن کے بیٹوں کے نام عُزّا اور اخی‌ہُود تھے۔  سحریم کے بچے موآب کے علاقے*‏ میں پیدا ہوئے تھے۔ اِس سے پہلے سحریم نے اُنہیں بھیج دیا تھا۔ سحریم کی بیویوں کے نام حُوسیم اور بعرا تھے۔‏*  اُن کی بیوی ہودِس سے اُن کے یہ بیٹے پیدا ہوئے:‏ یوباب، ضِبیہ، میسا، مَلکام، 10  یعوض، سکیاہ اور مِرمہ۔ یہ سحریم کے بیٹے تھے اور آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔‏ 11  حُوسیم سے سحریم کے یہ بیٹے پیدا ہوئے:‏ ابی‌طُوب اور اِلفَعل۔ 12  اِلفَعل کے بیٹے یہ تھے:‏ عبر، مِشعام، شامد (‏جنہوں نے اونو اور لود اور اُس کے آس‌پاس کے*‏ قصبے بنائے)‏، 13  بِریعاہ اور سِمع۔ یہ ایالون کے باشندوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ اِنہوں نے جات کے باشندوں کو بھگا دیا تھا۔ 14  اخیو، شاشق، یراموت، 15  زِبدیاہ، عراد، عدر، 16  میکائیل، اِسفاہ اور یوخا بِریعاہ کے بیٹے تھے؛ 17  زِبدیاہ، مِسُلّام، حِزقی، حِبر، 18  یِسمری، یِزلیاہ اور یوباب اِلفَعل کے بیٹے تھے؛ 19  یقیم، زِکری، زبدی، 20  اِلی‌عینی، ضِلّتی، اِلی‌ایل، 21  عدایاہ، بِرایاہ اور سِمرات سِمعی کے بیٹے تھے؛ 22  اِسفان، عبر، اِلی‌ایل، 23  عبدون، زِکری، حنان، 24  حنانیاہ، عِیلام، عنتوتیاہ، 25  یِفدیاہ اور فِنُوایل شاشق کے بیٹے تھے 26  اور سمسری، شِحاریاہ، عتلیاہ، 27  یعرسیاہ، ایلیاہ اور زِکری یروحام کے بیٹے تھے۔ 28  یہ اپنے نسب‌ناموں کے حساب سے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اور یروشلم میں رہتے تھے۔‏ 29  جِبعون کے والد یعی‌ایل جِبعون میں رہتے تھے۔ اُن کی بیوی کا نام معکہ تھا۔ 30  اُن کے پہلوٹھے بیٹے کا نام عبدون تھا اور اُن کے باقی بیٹے یہ تھے:‏ صُور، قِیس، بعل، ندب، 31  جدور، اخیو اور زکر۔ 32  مِقلوت سے سِماہ پیدا ہوئے۔ یہ سب یروشلم میں اپنے بھائیوں کے قریب رہتے تھے اور اُن کے ساتھ اُن کے باقی بھائی بھی رہتے تھے۔‏ 33  نِیر سے قِیس پیدا ہوئے؛ قِیس سے ساؤل پیدا ہوئے؛ ساؤل سے یونتن، مَلکی‌شُوع، ابی‌نداب اور اِشبعل*‏ پیدا ہوئے۔ 34  یونتن کے بیٹے کا نام مِریب‌بعل*‏ تھا۔ مِریب‌بعل سے میکاہ پیدا ہوئے۔ 35  میکاہ کے بیٹے یہ تھے:‏ فیتون، مَلِک، تارِیع اور آخز۔ 36  آخز سے یہوعدہ پیدا ہوئے؛ یہوعدہ سے عَلِمت، عزماوِت اور زِمری پیدا ہوئے۔ زِمری سے موضا پیدا ہوئے۔ 37  موضا سے بِنعہ پیدا ہوئے؛ بِنعہ کے بیٹے رافہ تھے؛ رافہ کے بیٹے اِلعاسہ تھے اور اِلعاسہ کے بیٹے اَصیل تھے۔ 38  اَصیل کے چھ بیٹے تھے جن کے نام یہ تھے:‏ عزری‌قام، بوکِرو، اِسماعیل، سعریاہ، عبدیاہ اور حنان۔ یہ سب اَصیل کے بیٹے تھے۔ 39  اُن کے بھائی عیشق کے بیٹے یہ تھے:‏ پہلوٹھے بیٹے اُولام؛ دوسرے بیٹے یعوس اور تیسرے بیٹے اِلیفالط۔ 40  اُولام کے بیٹے طاقت‌ور جنگجو اور تیرانداز تھے۔ اُن کے بہت سے بیٹے اور پوتے تھے جن کی تعداد 150 تھی۔ یہ سب بِنیامین کی اولاد تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏میدان“‏
یا شاید ”‏اِس سے پہلے سحریم نے اپنی بیویوں حُوسیم اور بعرا کو بھیج دیا تھا۔“‏
یا ”‏اُس کے ماتحت“‏
جنہیں اِشبوسَت بھی کہا گیا ہے
جنہیں مفیبوسَت بھی کہا گیا ہے