تواریخ کی پہلی کتاب 9‏:1‏-‏44

  • قید سے لوٹنے والوں کا نسب‌نامہ ‏(‏1-‏34‏)‏

  • ساؤل کے خاندان کا دوبارہ ذکر ‏(‏35-‏44‏)‏

9  سب اِسرائیلیوں کے نسب‌ناموں کے حساب سے اُن کی فہرست تیار کی گئی تھی اور یہ فہرست اِسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں موجود ہے۔ یہوداہ کے لوگوں کو خدا سے بے‌وفائی کرنے کی وجہ سے قیدی بنا کر بابل لے جایا گیا تھا۔ 2  کچھ اِسرائیلی، کاہن، لاوی اور ہیکل کے خدمت‌گار*‏ سب سے پہلے اپنے اپنے شہروں میں اپنی اپنی جائیداد کی طرف لوٹ گئے۔ 3  یہوداہ، بِنیامین، اِفرائیم اور منسّی کی اولاد میں سے کچھ لوگ یروشلم میں بس گئے اور وہ یہ تھے:‏ 4  عُوتی جو عمی‌ہُود کے بیٹے تھے جو عمری کے بیٹے تھے جو اِمری کے بیٹے تھے جو بانی کے بیٹے تھے جو یہوداہ کے بیٹے فارِص کی اولاد میں سے تھے؛ 5  سیلانیوں میں سے عسایاہ جو پہلوٹھے تھے اور اُن کے بیٹے 6  اور زارح کے بیٹوں میں سے یعوایل اور اُن کے 690 بھائی۔‏ 7  بِنیامین کی اولاد میں سے یہ لوگ لوٹے:‏ سلّوَ جو مِسُلّام کے بیٹے تھے جو ہوداویاہ کے بیٹے تھے جو ہسنوآہ کے بیٹے تھے، 8  اِبنیاہ جو یروحام کے بیٹے تھے، اِیلاہ جو عُزّی کے بیٹے تھے جو مِکری کے بیٹے تھے اور مِسُلّام جو سِفطیاہ کے بیٹے تھے جو رِعُوایل کے بیٹے تھے جو اِبنیاہ کے بیٹے تھے۔ 9  اُن کے بھائیوں کی تعداد اُن کے نسب‌ناموں کے مطابق 956 تھی۔ یہ سب اپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔‏ 10  کاہنوں میں سے یہ لوگ تھے:‏ یدعیاہ، یہویریب، یاکن، 11  عزریاہ جو خِلقیاہ کے بیٹے تھے جو مِسُلّام کے بیٹے تھے جو صدوق کے بیٹے تھے جو مِرایوت کے بیٹے تھے جو اخی‌طُوب کے بیٹے تھے جو کہ سچے خدا کے گھر*‏ میں پیشوا تھے، 12  عدایاہ جو یروحام کے بیٹے تھے جو فشحور کے بیٹے تھے جو مَلکیاہ کے بیٹے تھے، معسی جو عدی‌ایل کے بیٹے تھے جو یحزیراہ کے بیٹے تھے جو مِسُلّام کے بیٹے تھے جو مِسِلّمیت کے بیٹے تھے جو اِمّیر کے بیٹے تھے 13  اور اُن کے بھائی جو آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے یعنی 1760 آدمی۔ یہ آدمی طاقت‌ور اور لائق تھے اور سچے خدا کے گھر میں خدمت کرنے کے لیے دستیاب تھے۔‏ 14  لاویوں میں سے یہ لوگ تھے:‏ سِمعیاہ جو حسوب کے بیٹے تھے جو عزری‌قام کے بیٹے تھے جو حسَبیاہ کے بیٹے تھے جو مِراری کی اولاد میں سے تھے، 15  بقبقر، حِرِش، جلال، متنیاہ جو میکا کے بیٹے تھے جو زِکری کے بیٹے تھے جو آسَف کے بیٹے تھے، 16  عبدیاہ جو سِمعیاہ کے بیٹے تھے جو جلال کے بیٹے تھے جو یدوتون کے بیٹے تھے اور بِرکیاہ جو آسا کے بیٹے تھے جو اِلقانہ کے بیٹے تھے جو نطوفاتیوں کی بستیوں میں آباد تھے۔‏ 17  دربان یہ تھے:‏ سلّوم، عقّوب، طلمون، اخی‌مان اور اُن کے بھائی سلّوم جو اُن کے سربراہ تھے 18  اور جو اُس وقت تک مشرق میں بادشاہ کے دروازے پر تعینات تھے۔ یہ سب لاویوں کی خیمہ‌گاہوں کے دربان تھے۔ 19  سلّوم جو قورے کے بیٹے تھے جو ابی‌آسَف کے بیٹے تھے جو قورح کے بیٹے تھے اور اُن کے آبائی خاندانوں سے اُن کے بھائی جو قورح کی اولاد تھے، خیمے کے دربان تھے اور اِس خدمت سے تعلق رکھنے والے کاموں کے نگران تھے۔ اُن کے باپ‌دادا یہوواہ کے خیمے کے داخلی راستے کی نگرانی کرتے تھے۔ 20  اِلیعزر کے بیٹے فینحاس ماضی میں اُن کے پیشوا تھے اور یہوواہ فینحاس کے ساتھ تھا۔ 21  مِسلمیاہ کے بیٹے زکریاہ خیمۂ‌اِجتماع کے داخلی دروازے کے دربان تھے۔‏ 22  اُن سب کی تعداد جنہیں دہلیزوں پر دربان مقرر کِیا گیا، 212 تھی۔ وہ اپنے نسب‌ناموں کی فہرست کے حساب سے اپنی اپنی بستیوں میں رہتے تھے۔ داؤد نے اور سموئیل نے جو بصیر*‏ تھے، اُنہیں یہ ذمے‌داری دی تھی کیونکہ وہ بھروسے‌مند تھے۔ 23  وہ اور اُن کے بیٹے یہوواہ کے گھر یعنی خیمے والے گھر کے دروازوں کے پہرےدار تھے۔ 24  دربان مشرق، مغرب، شمال اور جنوب یعنی چاروں سمتوں میں تعینات تھے۔ 25  اُن کے بھائی وقتاًفوقتاً اپنی بستیوں سے سات دن کے لیے اُن کے ساتھ خدمت کرنے آتے تھے۔ 26  چار بھروسے‌مند آدمی دربانوں کے سربراہ*‏ تھے۔ وہ لاوی تھے اور سچے خدا کے گھر کے کمروں*‏ اور خزانہ‌گھروں کے نگران تھے۔ 27  وہ ساری رات سچے خدا کے گھر کی چاروں طرف اپنی اپنی جگہ پر تعینات رہتے تھے کیونکہ پہرا دینا اُن کی ذمے‌داری تھی۔ اُن کے پاس چابی ہوتی تھی اور وہ ہر صبح گھر کے دروازے کھولتے تھے۔‏ 28  اُن میں سے کچھ عبادت میں اِستعمال ہونے والی چیزوں کی دیکھ‌بھال کرتے تھے۔ جب وہ اُن چیزوں کو اندر رکھتے تھے تو وہ اُنہیں گنتے تھے اور جب وہ اُن چیزوں کو باہر نکالتے تھے تو تب بھی وہ اُنہیں گنتے تھے۔ 29  اُن میں سے کچھ اَور کو باقی چیزوں، ساری پاک چیزوں، میدے، مے، تیل، لوبان اور بلسان کے تیل کی دیکھ‌بھال کی ذمے‌داری سونپی گئی۔ 30  کاہنوں کے کچھ بیٹے بلسان کے تیل کا آمیزہ تیار کرتے تھے۔ 31  لاویوں میں سے متِتیاہ کو جو قورح کی نسل سے تعلق رکھنے والے سلّوم کے پہلوٹھے بیٹے تھے، توے پر پکائی جانے والی چیزوں کی نگرانی کی ذمے‌داری سونپی گئی کیونکہ وہ بھروسے‌مند تھے۔ 32  اُن کے کچھ بھائیوں کو جو قہاتیوں میں سے تھے، تہہ‌درتہہ رکھی جانے والی روٹیوں*‏ کی ذمے‌داری سونپی گئی تھی تاکہ وہ ہر سبت پر اِنہیں تیار کریں۔‏ 33  یہ گلوکار تھے جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ وہ ہیکل کے کمروں*‏ میں رہتے تھے اور اُنہیں دوسرے کاموں سے چُھوٹ دی گئی تھی کیونکہ اُن کی ذمے‌داری تھی کہ وہ دن رات اپنے کام کے لیے حاضر رہیں۔ 34  وہ اپنے نسب‌ناموں کے مطابق لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہ اور سردار تھے اور یروشلم میں رہتے تھے۔‏ 35  جِبعون کے والد یعی‌ایل جِبعون میں رہتے تھے۔ اُن کی بیوی کا نام معکہ تھا۔ 36  اُن کے پہلوٹھے بیٹے کا نام عبدون تھا اور اُن کے باقی بیٹے یہ تھے:‏ صُور، قِیس، بعل، نِیر، ندب، 37  جدور، اخیو، زکریاہ اور مِقلوت۔ 38  مِقلوت سے سِمعام پیدا ہوئے۔ یہ سب یروشلم میں اپنے بھائیوں کے قریب رہتے تھے اور اُن کے ساتھ اُن کے باقی بھائی بھی رہتے تھے۔ 39  نِیر سے قِیس پیدا ہوئے؛ قِیس سے ساؤل پیدا ہوئے؛ ساؤل سے یونتن، مَلکی‌شُوع، ابی‌نداب اور اِشبعل پیدا ہوئے۔ 40  یونتن کے بیٹے کا نام مِریب‌بعل تھا۔ مِریب‌بعل سے میکاہ پیدا ہوئے۔ 41  میکاہ کے بیٹے یہ تھے:‏ فیتون، مَلِک، تحریع اور آخز۔ 42  آخز سے یعرہ پیدا ہوئے؛ یعرہ سے عَلِمت، عزماوِت اور زِمری پیدا ہوئے۔ زِمری سے موضا پیدا ہوئے۔ 43  موضا سے بِنعہ پیدا ہوئے؛ بِنعہ کے بیٹے رِفایاہ تھے؛ رِفایاہ کے بیٹے اِلعاسہ تھے اور اِلعاسہ کے بیٹے اَصیل تھے۔ 44  اَصیل کے چھ بیٹے تھے جن کے نام یہ تھے:‏ عزری‌قام، بوکِرو، اِسماعیل، سعریاہ، عبدیاہ اور حنان۔ یہ اَصیل کے بیٹے تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏نتنیم۔“‏ لفظی ترجمہ:‏ ”‏دیے ہوئے لوگ“‏
یا ”‏ہیکل“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏طاقت‌ور دربان“‏
یا ”‏کھانے کے کمروں“‏
یعنی نذرانے کی روٹیوں
یا ”‏کے کھانے کے کمروں“‏