مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع ‏: اب زبان رُکاوٹ نہیں رہی!‏

ایک قدیم رُکاوٹ کو دُور کرنے کی کوشش

ایک قدیم رُکاوٹ کو دُور کرنے کی کوشش

پوری دُنیا میں تقریباً 7000 زبانیں بولی جاتی ہیں۔‏ اِن فرق فرق زبانوں کی وجہ سے لوگوں کے لیے کاروبار کرنا،‏ سفر کرنا،‏ تعلیم حاصل کرنا اور حکومت کی پالیسیوں کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔‏ نہ صرف آج بلکہ ماضی میں بھی فرق فرق زبانیں بولی جاتی تھیں۔‏ مثال کے طور پر تقریباً 2500 سال پہلے فارس کے بادشاہ اخسویرس کے دَورِحکومت میں پوری سلطنت میں ”‏ہندوستان سے کوؔش [‏”‏ایتھوپیا،‏“‏ اُردو جیو ورشن‏]‏ تک ایک سو ستائیس صوبوں“‏ کے لیے ایک سرکاری حکم جاری کِیا گیا جسے ’‏ہر صوبے کو اور ہر قوم کو اُسی کی زبان کے مطابق لکھا گیا۔‏‘‏ *

آج‌کل زیادہ‌تر تنظیمیں یہاں تک کہ حکومتیں بھی ایسے مشکل کام میں ہاتھ ڈالنے سے ہچکچائیں گی۔‏ لیکن ایک تنظیم ایسی ہے جو بڑی کامیابی سے 750 سے زیادہ زبانوں میں رسالے،‏ کتابیں،‏ آڈیو ریکا‌رڈنگز اور ویڈیوز تیار کرتی ہے۔‏ اِن زبانوں میں تقریباً 80 اِشاروں کی زبانیں شامل ہیں۔‏ اِس کے علا‌وہ یہ تنظیم نابینا لوگوں کے لیے بریل زبان کی مختلف قسموں میں بھی مطبوعات شائع کرتی ہے۔‏ شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ یہ کون سی تنظیم ہے۔‏ یہ تنظیم یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏

دلچسپی کی بات ہے کہ یہوواہ کے گواہ اِس کام سے کوئی منافع نہیں کماتے۔‏ دراصل اُن کے ترجمہ‌نگا‌ر اور دوسرے کارکُن رضاکار ہیں۔‏ لیکن یہوواہ کے گواہ اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے محنت کیوں کرتے ہیں؟‏ اور وہ یہ کام کیسے کرتے ہیں؟‏

^ پیراگراف 3 کتابِ‌مُقدس میں آستر 8:‏9 کو دیکھیں۔‏