مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

تصویریں بنانا​—‏⁠باتیں یاد رکھنے کا عمدہ طریقہ

تصویریں بنانا​—‏⁠باتیں یاد رکھنے کا عمدہ طریقہ

شاید بہت سے لوگوں کی طرح آپ کو بھی وہ باتیں یاد رکھنا مشکل لگتا ہو جو آپ بائبل کا مطالعہ کرتے وقت سیکھتے ہیں۔ لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمیں یسوع مسیح کی وہ باتیں بڑی آسانی سے یاد رہتی ہیں جو اُنہوں نے مثالوں کے ذریعے سکھائیں۔ ہم اِن مثالوں کو تصور کی آنکھ سے دیکھ پاتے ہیں اور اِس وجہ سے اِنہیں یاد رکھ پاتے ہیں۔ اِسی طرح اگر آپ بائبل کا مطالعہ کرتے وقت اُن باتوں کا تصور کریں گے جو آپ پڑھ رہے ہیں تو آپ باتوں کو زیادہ اچھے سے یاد رکھ پائیں گے۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ کیا ہے؟ یہ کہ جو کچھ ہم تصور کر رہے ہیں، اُس کی ایک کاغذ پر تصویر بنا لیں۔‏

جو لوگ نئی باتیں سیکھتے وقت اِن کی کاغذ پر ایک تصویر بنا لیتے ہیں، اُنہیں وہ باتیں کافی عرصے تک یاد رہتی ہیں۔ اِس طریقے سے یہ لوگ اُن لفظوں یا خاص نکتوں کو یاد رکھ پاتے ہیں جو وہ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ وہ جو تصویریں بناتے ہیں، وہ کوئی شاہکار نہیں ہوتیں بلکہ سادہ سی تصویریں ہوتی ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ تصویروں کے ذریعے باتوں کو یاد رکھنا بوڑھے لوگوں کے لیے خاص طور پر بہت فائدہ‌مند ثابت ہوا ہے۔‏

تو اگلی بار جب آپ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو اُن باتوں کی تصویریں بنانے کی کوشش کریں جو آپ نے مطالعے کے دوران سیکھی ہیں۔ شاید آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو کتنی زیادہ باتیں یاد ہو گئی ہیں!‏