مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کر‌نے کے لیے مشورہ

مطالعہ کر‌نے کے لیے مشورہ

آپ کو کن چیزوں کا مطالعہ پہلے کر‌نا چاہیے؟‏

سب کے پاس ذاتی مطالعہ کر‌نے کے لیے بہت زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ اِس لیے اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کر‌یں۔ سب سے پہلے تو آپ جس بھی چیز کا مطالعہ کر رہے ہیں، اُسے پورا وقت دیں۔ اگر آپ بہت ساری چیزوں کا مطالعہ کر‌یں گے تو آپ کو اِتنا فائدہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آپ پورے دھیان سے تھوڑی چیزوں کا مطالعہ کر‌یں گے تو آپ بہت فائدہ ہوگا۔‏

پھر سوچیں کہ کن چیزوں کا مطالعہ کر‌نا زیادہ ضروری ہے۔ (‏اِفس 5:‏15، 16‏)‏ ذرا اِن مشوروں پر غور کر‌یں:‏

  • ہر روز بائبل پڑھیں۔ (‏زبور 1:‏2‏)‏ شروع میں آپ وہ باب پڑھ سکتے ہیں جن پر مسیحی زند‌گی اور خدمت والے اِجلاس میں بات کی جائے گی۔‏

  • ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے مطالعے اور مسیحی زند‌گی اور خدمت والے اِجلاس کی تیاری کر‌یں۔ اچھی طرح تیاری کر‌یں تاکہ آپ جواب دے سکیں۔—‏زبور 22:‏22‏۔‏

  • جب آپ کے پاس وقت ہو تو ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے عوامی ایڈیشن اور jw.org پر شائع ہونے والے مضامین کو پڑھیں اور ہماری ویڈیوز کو دیکھیں۔ یہ سب ہمارے روحانی کھانے کا حصہ ہیں۔‏

  • کسی ایسے موضوع پر تحقیق کر‌یں جو آپ کو بہت پسند ہے۔ آپ اپنی کسی مشکل، کسی سوال یا بائبل کے کسی ایسے موضوع پر تحقیق کر سکتے ہیں جسے آپ اَور اچھی طرح سمجھنا چاہتے ہیں۔ اِس حوالے سے کچھ مشوروں کے لیے آپ 2008ء-‏2010ء میں ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ میں شائع ہونے والے سلسلہ‌وار مضمون ”‏ہمارے نوجوانوں کے لیے“‏ کے تحت دی گئی مشقوں کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏