مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے موضوع

خدا کے بندے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں

خدا کے بندے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں

قُضاۃ 11:‏30-‏40 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ اِفتاح اور اُن کی بیٹی نے اپنے وعدوں کو کیسے نبھایا۔‏

آگے اور پیچھے والی آیتوں کا جائزہ لیں۔‏ پُرانے زمانے میں جو اِسرائیلی یہوواہ سے محبت کرتے تھے، وہ اُن وعدوں کو کیسا خیال کرتے تھے جو وہ یہوواہ سے کرتے تھے؟ (‏گن 30:‏2‏)‏ اِفتاح اور اُن کی بیٹی نے کیسے ثابت کِیا کہ وہ یہوواہ پر ایمان رکھتے تھے؟—‏قُضا 11:‏9-‏11،‏ 19-‏24،‏ 36‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں۔‏ جب اِفتاح نے یہوواہ سے ایک وعدہ کِیا تو اُن کی اِس بات کا کیا مطلب تھا:‏ ”‏جو کوئی پہلے میرے گھر کے دروازہ سے نکل کر میرے اِستقبال کو آئے .‏ .‏ .‏ مَیں اُس کو سوختنی قربانی کے طور پر گذرانوں گا“‏؟ (‏م16.‏04 ص.‏ 7 پ.‏ 12‏)‏ اِفتاح نے جو وعدہ کِیا تھا، اُسے پورا کرنے کے لیے اِفتاح اور اُن کی بیٹی نے کون سی قربانیاں دیں؟ (‏م16.‏04 ص.‏ 7-‏8 پ.‏ 14-‏16‏)‏ کچھ ایسے اہم وعدے کون سے ہیں جو آج مسیحی یہوواہ خدا سے کرتے ہیں؟‏‏—‏م17.‏04 ص.‏ 6-‏9 پ.‏ 10-‏19‏۔‏

دیکھیں کہ آپ نے کون سی باتیں سیکھی ہیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏

  • ”‏مَیں نے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرتے وقت جو وعدہ کِیا تھا، مَیں اُسے کیسے نبھا سکتا ہوں؟“‏ (‏م20.‏03 ص.‏ 13 پ.‏ 20‏)‏

  • ”‏مَیں یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کرنے کے لیے کون سی قربانیاں دے سکتا ہوں؟“‏

  • ”‏مَیں نے شادی کے وقت اپنے جیون ساتھی سے جو عہدوپیمان کِیا تھا، مَیں اُس پر قائم کیسے رہ سکتا ہوں؟“‏ (‏متی 19:‏5، 6؛‏ اِفِس 5:‏28-‏33‏)‏