مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
بائبل کا مطالعہ کرتے وقت نئی باتیں سیکھنے کی کوشش کریں
جب آپ بائبل کا ذاتی مطالعہ کرنے، اِجلاسوں کی تیاری کرنے یا بائبل سے تحقیق کرنے کے لیے اپنے دل کو تیار کرتے ہیں تو خود سے پوچھیں:”مَیں کون سی باتیں سیکھنا چاہتا ہوں؟“ لیکن ایسا کرتے وقت یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ اِس بات کو نظرانداز نہ کر دیں کہ یہوواہ آپ کو کیا سکھانا چاہ رہا ہے۔ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اُن باتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں جو یہوواہ ہمیں سکھانا چاہتا ہے؟
دانشمندی کے لیے دُعا کریں۔ یہوواہ سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے تاکہ آپ یہ سمجھ پائیں کہ وہ اب آپ کو کیا سکھانا چاہتا ہے۔ (یعقو 1:5) صرف اُنہی باتوں کو سیکھ کر مطمئن نہ ہو جائیں جو آپ نے پہلے سے سیکھی ہوئی ہیں۔—اَمثا 3:5، 6۔
خدا کے کلام کو اپنی زندگی پر اثر کرنے دیں۔ ’خدا کا کلام زندہ ہے۔‘ (عبر 4:12) ہر بار جب ہم بائبل پڑھتے ہیں تو ہم نئی باتیں سیکھتے ہیں اور خدا کا کلام فرق طریقے سے ہماری زندگی پر اثر کرتا ہے۔ لیکن ایسا تبھی ہو سکتا ہے جب ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہمیں اُن باتوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے جو یہوواہ ہمیں کیا سکھانا چاہ رہا ہے۔
اُن سب طریقوں کے لیے یہوواہ کے شکرگزار ہوں جن کے ذریعے وہ ہمیں سکھاتا ہے۔ یہوواہ کی طرف سے روحانی کھانا ”ایک ضیافت“ کی طرح ہے جس میں فرق فرق قسم کے لذیذ اور صحتبخش کھانے ہیں۔ (یسع 25:6) تو اُن موضوعات کو پڑھنے سے نہ کترائیں جن کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ اِنہیں پڑھ کر آپ کو مزہ نہیں آئے گا۔ اگر آپ ایسے موضوعات کو بھی پڑھیں گے تو آپ نہ صرف ایک بہتر مسیحی بن پائیں گے بلکہ آپ کو مطالعہ کرنے میں بھی مزہ آنے لگے گا۔