مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے موضوع

مخالفت کے باوجود دلیری سے صحیح کام کریں

مخالفت کے باوجود دلیری سے صحیح کام کریں

یرمیاہ 38:‏1-‏13 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ یرمیاہ نبی اور خواجہ‌سرا عبدملک نے دلیری کیسے دِکھائی۔‏

آگے اور پیچھے والی آیتوں کا جائزہ لیں۔‏ یرمیاہ نے لوگوں کو یہوواہ کی طرف سے ملنے والے پیغام کو سناتے وقت دلیری کیسے دِکھائی؟ (‏یرم 27:‏12-‏14؛‏ 28:‏15-‏17؛‏ 37:‏6-‏10‏)‏ اِس پیغام کو سُن کر لوگوں کو کیسا لگا اور اُنہوں نے کیا کِیا؟—‏یرم 37:‏15، 16‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں۔‏ یرمیاہ کو کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا؟ (‏جے‌آر ص.‏ 26-‏27 پ.‏ 20-‏22)‏ دیکھیں کہ بائبل میں بتائے گئے لوگوں کے زمانے میں حوض کس کام کے لیے اِستعمال ہوتے تھے اور یہ کیسے دِکھتے تھے۔ (‏آئی‌ٹی‏-‏1 ص.‏ 471)‏ ذرا سوچیں کہ یرمیاہ کو اُس وقت کیسا لگ رہا ہوگا جب وہ کیچڑ سے بھرے حوض میں دھنس رہے ہوں گے۔ عبدملک کو کس طرح کے خوف پر قابو پانا پڑا ہوگا؟‏‏—‏ڈبلیو12 1/‏5 ص.‏ 31 پ.‏ 2-‏3۔‏

دیکھیں کہ آپ نے کون سی باتیں سیکھی ہیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏

  • ”‏اِس واقعے سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ اُن لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو اُس کے وفادار رہتے ہیں؟“‏ (‏زبور 97:‏10؛‏ یرم 39:‏15-‏18‏)‏

  • ”‏مجھے کن صورتحال میں دلیری دِکھانے کی ضرورت پڑے گی؟“‏

  • ”‏مَیں دوسروں کے دباؤ کے باوجود خود میں صحیح کام کرنے کی دلیری کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟“‏ (‏ڈبلیو11 1/‏3 ص.‏ 30)‏ a

a یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کن موضوعات کا مطالعہ کر سکتے ہیں، جولائی 2023ء کے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ میں ”‏مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ‏“‏ کو دیکھیں۔‏