مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے موضوع

ہم نااِنصافی کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟‏

ہم نااِنصافی کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟‏

پیدائش 37:‏23-‏28؛‏ 39:‏17-‏23 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ یوسف کی طرح ہم نااِنصافی کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔‏

آگے اور پیچھے والی آیتوں کا جائزہ لیں۔‏ اِن باتوں پر غور کریں:‏ دوسروں نے یوسف کو نااِنصافی کا شکار کیوں بنایا؟ (‏پید 37:‏3-‏11؛‏ 39:‏1،‏ 6-‏10‏)‏ یوسف کو کتنے عرصے تک نااِنصافی برداشت کرنی پڑی؟ (‏پید 37:‏2؛‏ 41:‏46‏)‏ اور اِس عرصے کے دوران یہوواہ نے یوسف کے لیے کیا کِیا اور کیا نہیں کِیا؟—‏پید 39:‏2،‏ 21‏؛ م23.‏01 ص.‏ 17 پ.‏ 13‏۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں۔‏ حالانکہ فوطیفار کی بیوی نے یوسف پر جھوٹا اِلزام لگایا لیکن بائبل میں کہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ آگے سے یوسف نے یہ کہا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ اگلی آیتوں کی مدد سے ہم کیسے سمجھ سکتے ہیں کہ یوسف نے چپ رہنے کا فیصلہ کیوں کِیا اور ہمیں یہ توقع کیوں نہیں کرنی چاہیے کہ ہمیں اِس حوالے سے ہر معلومات دی جانی چاہیے تھی؟ (‏اَمثا 20:‏2؛‏ یوح 21:‏25؛‏ اعما 21:‏37‏)‏ کن خوبیوں کی وجہ سے یوسف نااِنصافی کو برداشت کر پائے ہوں گے؟—‏میک 7:‏7؛‏ لُو 14:‏11؛‏ یعقو 1:‏2، 3‏۔‏

دیکھیں کہ آپ نے کون سی باتیں سیکھی ہیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏