مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے پُرسکون ماحول چُنیں

بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے پُرسکون ماحول چُنیں

کیا آپ بائبل کے مطالعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اِس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پُرسکون ماحول میں ایسا کریں۔ اِس حوالے سے آپ اِن مشوروں پر غور کر سکتے ہیں:‏

  • کوئی اچھی جگہ چُنیں۔‏ اگر ممکن ہو تو ایسی جگہ پر مطالعہ کرنے کی کوشش کریں جو صاف ستھری ہو اور جہاں اچھی روشنی آتی ہو تاکہ جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں، آپ اُسے آسانی سے دیکھ سکیں۔ شاید آپ کُرسی اور میز کو اِستعمال کر سکتے ہیں یا پھر باہر کسی پُرسکون جگہ پر بیٹھ کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔‏

  • ایسی جگہ چُنیں جہاں آپ اکیلے ہوں۔‏ یسوع مسیح نے ’‏صبح دن نکلنے سے بہت پہلے‘‏ اور ایک ”‏ویران جگہ“‏ پر اپنے باپ سے دُعا کی۔ (‏مر 1:‏35‏)‏ اگر آپ کے لیے ایسی جگہ ڈھونڈنا مشکل ہے جہاں کوئی بھی نہ ہو تو پھر آپ اپنے گھر والوں کو وہ وقت بتا سکتے ہیں جب آپ بائبل کا مطالعہ کریں گے۔ آپ اُن سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ اِس دوران کوئی خلل نہ ڈالیں۔‏

  • اپنا دھیان بھٹکنے نہ دیں۔‏ اگر آپ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنا فون یا ٹیبلٹ اِستعمال کرتے ہیں تو اِس کی آواز بند کر دیں یا پھر اِس کی اِس طرح سے سیٹنگ کریں کہ آپ کو مطالعے کے دوران کوئی فون یا میسج نہ آئے۔ اور اگر مطالعہ کرتے وقت آپ کو اچانک سے کوئی کام یاد آتا ہے تو اُسے کسی جگہ نوٹ کر لیں تاکہ آپ اُسے بعد میں کر سکیں۔ اگر آپ کے لیے مطالعے پر اپنا پورا دھیان رکھنا مشکل ہو رہا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے مطالعہ روک کر ایک دو چکر لگائیں۔‏