مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اپریل 2020ء

مطالعے کے مضامین برائے 1 جون–‏5 جولائی 2020ء

شمال سے ٹڈیوں کا حملہ!‏

مطالعے کا مضمون نمبر 14 برائے 1-‏7 جون 2020ء:‏ چار وجوہات پر غور کریں جن کی بِنا پر ہمیں یوایل کی کتاب کے پہلے اور دوسرے باب میں درج پیش‌گوئیوں کی وضاحت میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑی؟‏

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ”‏فصل کٹائی کے لیے تیار ہے“‏؟‏

مطالعے کا مضمون نمبر 15 برائے 8-‏14 جون 2020ء:‏ غور کریں کہ ہم یسوع اور پولُس کی مثال کے ذریعے یہ تین باتیں کیسے سیکھتے ہیں:‏ پہلی،‏ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ لوگ کیا مانتے ہیں؛‏ دوسری،‏ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ کن کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور تیسری،‏ ہر شخص کو اِس سوچ سے گواہی دیں کہ وہ مسیح کا شاگرد بن سکتا ہے۔‏

بہن بھائیوں سے پیش آتے وقت یہوواہ کی مثال پر عمل کریں

مطالعے کا مضمون نمبر 16 برائے 15-‏21 جون 2020ء:‏ یہوواہ خدا یُوناہ،‏ ایلیاہ،‏ ہاجرہ اور لُوط کے ساتھ محبت سے پیش آیا۔‏ ہم اپنے بہن بھائیوں سے پیش آتے وقت یہوواہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏مَیں نے آپ کو دوست کہا ہے“‏

مطالعے کا مضمون نمبر 17 برائے 22-‏28 جون 2020ء:‏ کچھ باتوں کی وجہ سے ہمیں یسوع مسیح کے ساتھ دوستی کرنا اور اِسے برقرار رکھنا مشکل لگ سکتا ہے۔‏ ہم اِس حوالے سے کون سے اِقدام اُٹھا سکتے ہیں؟‏

ثابت‌قدمی سے دوڑ کو مکمل کریں

مطالعے کا مضمون نمبر 18 برائے 29 جون–‏5 جولائی 2020ء:‏ ہم بڑھتی عمر یا کسی سنگین بیماری کا سامنا کرنے کے باوجود ہمیشہ کی زندگی کی دوڑ کو کیسے مکمل کر سکتے ہیں؟‏