مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
کیا آپ ”یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“ میں دی گئی آیتوں کی وضاحت سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟
اِن وضاحتوں کی مدد سے آپ پاک کلام کی گہری سچائیوں کو سمجھ پاتے ہیں۔ اِن میں بتایا جاتا ہے کہ بائبل کی فلاں آیت کیوں اور کن کے لیے لکھی گئی، جب اِسے لکھا گیا تو اِردگِرد کے حالات کیسے تھے یا اُس آیت میں لکھے کسی لفظ یا اِصطلاح کا کیا مطلب ہے۔
”یہوواہ کے گواہوں کی آنلائن لائبریری“ اور ”جے ڈبلیو لائبریری“ میں آپ کسی بھی آیت پر کلک کر کے فوراً ہی ”مطالعے کے حوالے“ پر جا سکتے ہیں۔ اِن وضاحتوں کو آپ کسی بھی باب کے ساتھ دیے گئے کالم میں دیکھ سکتے ہیں اور یہ بائبل کے ہر اُس ورژن میں موجود ہوں گی جو آپ کے پاس دستیاب ہے۔
اِن وضاحتوں کو دیکھتے وقت تاریخ ضرور دیکھیں۔ نئے مضامین سب سے اُوپر نظر آتے ہیں۔ فہرست میں نیچے دیے گئے مضامین میں شاید اُس آیت کی ایسی وضاحت ہو جسے بعد میں اَور بہتر طور پر سمجھایا گیا۔
”یہوواہ کے گواہوں کی آنلائن لائبریری“ میں آپ کو ”مطالعے کے حوالے“ سے وہ حوالے نظر آئیں گے جن میں آیتوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
”جے ڈبلیو لائبریری“ میں آیتوں کی وضاحتیں دیکھنے کے لیے ”مطالعے کے حوالے“ ڈاؤنلوڈ کریں اور جب یہ اَپڈیٹ ہو تو اِسے دوبارہ ڈاؤنلوڈ کریں۔ اِسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ بائبل کے کسی بھی باب کے ساتھ دیے گئے کالم میں سب سے اُوپر نظر آنے والے ڈاؤنلوڈ کے آپشن پر کلک کر سکتے ہیں۔