مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اگست 2017ء
مطالعے کے مضامین برائے 25 ستمبر–22 اکتوبر 2017ء
کیا آپ صبر سے اِنتظار کریں گے؟
ماضی میں خدا کے وفادار بندوں نے پوچھا کہ اُنہیں کب تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن خدا نے اُنہیں ایسا سوال کرنے پر ڈانٹا نہیں۔
’خدا وہ اِطمینان دیتا ہے جو سمجھ سے باہر ہے‘
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا نے آپ کو ایسی مشکلات سے کیوں گزرنے دیا جن کی آپ نے توقع نہیں کی تھی؟ اگر ایسا ہے تو آپ یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہوئے مشکلات کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟
پُرانی شخصیت کو اُتار پھینکیں اور اِسے دوبارہ کبھی نہ پہنیں
ہمیں پُرانی شخصیت کو نہ صرف اُتار کر پھینک دینا چاہیے بلکہ اِسے دوبارہ کبھی نہیں پہننا چاہیے۔ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم پُرانی شخصیت کو اُتار پھینکنے کے بعد اِسے دوبارہ کبھی نہ پہنیں پھر چاہے ہم ماضی میں کتنے ہی بُرے کاموں میں ملوث کیوں نہ رہے ہوں؟
نئی شخصیت کو پہن لیں اور اِسے کبھی نہ اُتاریں
یہوواہ خدا کی مدد سے آپ خود میں ایسی خوبیاں پیدا کر سکتے ہیں جو وہ چاہتا ہے کہ آپ کے اندر ہوں۔ مثال کے طور پر ایسے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ ہمدردی، مہربانی، خاکساری اور نرمی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
محبت—ایک بیشقیمت خوبی
پاک کلام میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ محبت کی خوبی یہوواہ خدا کی پاک روح کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔ لیکن محبت کیا ہے؟ آپ اِسے کیسے پیدا کر سکتے ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
AMERICAS
”ہمارا اگلا اِجتماع کب ہوگا؟“
1932ء میں میکسیکو سٹی میں منعقد ہونے والے چھوٹا سا اِجتماع اِتنا خاص کیسے بن گیا؟
قارئین کے سوال
یسوع کی اِبتدائی زندگی کے بارے میں متی اور لُوقا کے بیانات ایک دوسرے سے فرق کیوں ہیں؟