مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

قدیم زمانے میں لوگ آگ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کیسے لے جاتے تھے؟‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ابراہام نے ایک دُوردراز علا‌قے میں جا کر قربانی چڑھانے کے لیے کیا تیاری کی۔‏ پیدایش 22:‏6 میں لکھا ہے:‏ ”‏اؔبرہام نے سوختنی قربانی کی لکڑیاں لے کر اپنے بیٹے اِضحاؔق پر رکھیں اور آگ اور چھری اپنے ہاتھ میں لی اور دونوں اِکٹھے روانہ ہوئے۔‏“‏

بائبل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ قدیم زمانے میں آگ کیسے جلا‌ئی جاتی تھی۔‏ ایک عالم کا خیال ہے کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ ابراہام نے جو آگ اپنے ساتھ لی تھی،‏ وہ اُس لمبے سفر کے دوران جلتی رہی جو اُنہوں نے اِضحاق کے ساتھ کِیا تھا۔‏ لہٰذا ہو سکتا ہے کہ ابراہام نے بس آگ جلا‌نے کا سامان اپنے ساتھ لیا تھا۔‏

دوسرے عالم کہتے ہیں کہ اُس زمانے میں آگ جلا‌نا کوئی آسان کام نہیں تھا اور لوگ خود آگ جلا‌نے کی بجائے اکثر اپنے پڑوسی سے انگا‌را لے کر آگ جلا‌تے تھے۔‏ اِس وجہ سے اِن عالموں کا خیال ہے کہ ابراہام نے اپنے سفر پر ایسا برتن ساتھ لیا ہوگا جس میں دہکتے انگا‌رے تھے۔‏ شاید یہ ایک مٹکا تھا جو ایک زنجیر سے اُٹھایا جاتا تھا اور جس میں رات کو جلا‌ئی گئی آگ کے کچھ انگا‌رے رکھے جاتے تھے۔‏ (‏یسعیاہ 30:‏14‏)‏ اِن دہکتے انگا‌روں سے سفر کے دوران کسی بھی وقت آگ جلا‌ئی جا سکتی تھی۔‏