مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بائبل کے مطالعے سے زیادہ فائدہ اور لطف کیسے اُٹھائیں؟‏

بائبل کے مطالعے سے زیادہ فائدہ اور لطف کیسے اُٹھائیں؟‏

یشوع نے ملک کنعان جانے میں پوری اِسرائیلی قوم کی پیشوائی کرنی تھی۔‏ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔‏ لیکن یہوواہ نے یشوع کا حوصلہ بڑھایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏مضبوط اور نہایت دلیر ہو۔‏“‏ اُس نے یشوع سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ شریعت کو پڑھیں گے اور اِس میں درج باتوں پر عمل کریں گے تو وہ اچھے فیصلے کر پائیں گے اور اُنہیں کامیابی حاصل ہوگی۔‏—‏یشوع 1:‏7،‏ 8‏۔‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏آخری زمانے میں مشکل وقت آئے گا۔‏“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ چونکہ ہم اِسی زمانے میں رہ رہے ہیں اِس لیے ہماری زندگی آسان نہیں ہے۔‏ اگر ہم بھی یشوع کی طرح کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس ہدایت پر عمل کرنا چاہیے جو یہوواہ نے یشوع کو دی تھی۔‏ ہمیں ہر روز بائبل پڑھنی چاہیے اور اِس کی روشنی میں اچھے فیصلے کرنے چاہئیں۔‏

لیکن ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے بعض یہ سوچیں کہ اُنہیں مطالعہ کرنا نہیں آتا یا اُنہیں مطالعہ کرنے میں مزہ نہیں آتا۔‏ لیکن ذاتی طور پر بائبل کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے۔‏ اِس حوالے سے بکس ”‏ آپ کے لیے کچھ تجاویز‏“‏ پر غور کریں۔‏ اِس میں ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بائبل کے مطالعے سے فائدہ حاصل کر پائیں گے اور آپ کو ایسا کرنے میں زیادہ لطف آئے گا۔‏

زبورنویس نے لکھا:‏ ”‏مجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلا کیونکہ اِسی میں میری خوشی ہے۔‏“‏ (‏زبور 119:‏35‏)‏ آپ کو بھی خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے سے زیادہ خوشی اور لطف حاصل ہو سکتا ہے۔‏ اِس میں علم کے ایسے موتی پائے جاتے ہیں جو آپ کو کہیں اَور سے نہیں مل سکتے۔‏

سچ ہے کہ آج ہمیں یشوع کی طرح کسی قوم کی پیشوائی نہیں کرنی ہے۔‏ لیکن ہمارے سامنے اَور طرح کی مشکلیں کھڑی ہو سکتی ہیں۔‏ لہٰذا یشوع کی طرح خدا کے کلام کا مطالعہ کریں اور اِس میں درج باتوں کو اپنی زندگی میں لاگو کریں۔‏ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ اچھے فیصلے کر پائیں گے اور کامیابی آپ کے قدم چُومے گی۔‏