مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلا‌شُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

والدین اپنے نوجوان بچے کی تربیت کیسے کر سکتے ہیں  تاکہ وہ خدا کی خدمت کرے؟‏

یہ بہت ضروری ہے کہ والدین اپنے نوجوان بچے کے لیے محبت ظاہر کریں اور اپنی مثال سے اُنہیں خاکساری سکھائیں۔‏ اِس کے علا‌وہ والدین کو سمجھ‌داری سے کام لینا چاہیے اور اپنے بچے کے خیالات اور احساسات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‏—‏م15 15/‏11،‏ ص.‏ 9-‏11‏۔‏

ہمیں بولنے سے پہلے کن باتوں کو ذہن میں  رکھنا چاہیے؟‏

اپنی زبان کا صحیح اِستعمال کرنے کے لیے ہمیں اِن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے:‏ (‏1)‏ ہمیں کب بات کرنی چاہیے؟‏ (‏واعظ 3:‏7‏)‏ (‏2)‏ ہمیں کس طرح کے الفاظ اِستعمال کرنے چاہئیں؟‏ (‏امثا 12:‏18‏)‏ اور (‏3)‏ ہمیں کیسے بات کرنی چاہیے؟‏ (‏امثا 25:‏15‏)‏—‏م15 15/‏12،‏ ص.‏ 19-‏22‏۔‏

بنی‌اِسرائیل کے زمانے میں خدا نے اپنے بندوں کو  جنگیں کرنے کا حکم کیوں دیا تھا؟‏

یہ سچ ہے کہ یہوواہ خدا کی ذات محبت ہے مگر کچھ موقعوں پر اُس نے بُرائی کو ختم کرنے اور اپنے بندوں کو ظلم سے بچانے کے لیے اُنہیں جنگیں کرنے کی اِجازت دی۔‏ لیکن یہ فیصلہ صرف خدا نے کِیا کہ کون جنگ کرے گا اور کب جنگ ہوگی۔‏—‏م‌ع16.‏1،‏ ص.‏ 4،‏ 5‏۔‏

جب ایک مسیحی،‏ یادگاری تقریب پر روٹی اور مے  میں سے کھاتا پیتا ہے تو ہمیں اُسے کیسا خیال  کرنا  چاہیے؟‏

ہمیں کسی بھی اِنسان کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔‏ جو شخص واقعی پاک روح سے مسح ہوتا ہے،‏ وہ یہ نہیں چاہتا کہ اُس کی تعظیم کی جائے۔‏ وہ اپنا تعارف کراتے وقت اِس بات کا ذکر نہیں کرتا کہ وہ مسح‌شُدہ ہے۔‏ (‏متی 23:‏8-‏12‏)‏—‏م16‏.‏01،‏ ص.‏ 23،‏ 24‏۔‏

بےایمانی کی کچھ قسمیں کیا ہیں؟‏

سچے مسیحی جھوٹ بولنے اور دوسروں کی غیبت‌گوئی کرنے سے گریز کرتے ہیں۔‏ وہ نہ تو غلط‌بیانی کرتے ہیں اور نہ ہی ایسی افواہیں پھیلا‌تے ہیں  جن سے کسی کی نیک‌نامی پر دھبا لگے۔‏ وہ  دھوکابازی  اور چوری بھی نہیں کرتے۔‏—‏م‌ع16.‏2،‏ ص.‏ 5‏۔‏

آپ یہوواہ خدا سے دوستی کرنے کے سلسلے میں ابرہام  سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

ابرہام نے یہوواہ خدا کے بارے میں علم حاصل کِیا اور وہ اپنی زندگی میں ہونے والے تجربوں کے ذریعے اپنے آسمانی دوست کی شخصیت سے اچھی طرح واقف ہو گئے۔‏ ہم بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔‏—‏م16.‏02،‏ ص.‏ 9،‏ 10‏۔‏

جب شیطان نے یسوع مسیح کو ورغلا‌نے کی کوشش کی تو کیا وہ اُنہیں اصل میں ہیکل میں لے گیا؟‏

ہم یقین سے یہ نہیں کہہ سکتے۔‏ متی 4:‏5 اور لُوقا 4:‏9 سے ظاہر نہیں ہوتا کہ آیا شیطان نے اِس موقعے پر یسوع کو محض رویا دِکھائی یا اصل میں ہیکل میں لے  گیا۔‏—‏م16.‏03،‏ ص.‏ 31،‏ 32‏۔‏

مُنادی کا کام کس لحاظ سے شبنم کی طرح ہے؟‏

شبنم کے قطرے تازگی اور زندگی بخشتے ہیں اور یہوواہ خدا کی نعمت ہیں۔‏ (‏اِست 33:‏13‏)‏ اِسی طرح یہوواہ کے گواہوں کے مُنادی کے کام کے ذریعے پوری دُنیا میں لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچ رہا ہے۔‏—‏م16.‏04،‏ ص.‏ 4‏۔‏