مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جون 2020ء

مطالعے کے مضامین برائے 3-‏30 اگست 2020ء

‏”‏تیرا نام پاک مانا جائے“‏

مطالعے کا مضمون نمبر 23 برائے 3-‏9 اگست 2020ء:‏ کائنات میں کون سا معاملہ تمام اِنسانوں اور فرشتوں کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے؟‏ یہ معاملہ اِتنا اہم کیوں ہے؟‏ اور اِس معاملے کو حل کرنے میں ہمارا کیا کردار ہے؟‏ اِن سوالوں اور اِس سے متعلق دیگر سوالوں کے جواب جاننے سے ہم یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنے کے قابل ہوں گے۔‏

‏”‏میرے دل کو یک‌طرفہ کر تاکہ مَیں تیرے نام کا خوف مانوں“‏

مطالعے کا مضمون نمبر 24 برائے 10-‏16 اگست 2020ء:‏ اِس مضمون میں ہم بادشاہ داؤد کی دُعا کے ایک حصے پر غور کریں گے جو زبور 86:‏11،‏ 12 میں درج ہے۔‏ ہم اِن سوالوں پر غور کریں گے کہ خدا کے نام کا خوف ماننے کا کیا مطلب ہے؟‏ ہمیں خدا کے عظیم نام کے لیے گہرا احترام کیوں ظاہر کرنا چاہیے؟‏ اور خدا کا خوف ہمیں اُس وقت کیسے بچاتا ہے جب ہم غلط کام کرنے کی آزمائش میں ہوتے ہیں؟‏

قارئین کے سوال

کیا صرف گلتیوں 5:‏22،‏ 23 میں درج خوبیاں ہی روح کے پھل کا حصہ ہیں؟‏

‏”‏مَیں خود اپنی بھیڑوں کی تلاش کروں گا“‏

مطالعے کا مضمون نمبر 25 برائے 17-‏23 اگست 2020ء:‏ بعض ایسے بہن بھائی کلیسیا سے دُور کیوں ہو گئے ہیں جو پہلے وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کر رہے تھے؟‏ خدا اِن بہن بھائیوں کے بارے میں کیسے احساسات رکھتا ہے؟‏ اِس مضمون میں اِن سوالوں کے جواب دیے جائیں گے۔‏ اِن سوالوں کے علاوہ ہم اِس بات پر بھی غور کریں گے کہ قدیم زمانے میں یہوواہ نے اپنے اُن بندوں کی مدد کیسے کی جو وقتی طور پر اُس سے دُور ہو گئے تھے اور ہم اُس کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏میرے پاس واپس آؤ!‏“‏

مطالعے کا مضمون نمبر 26 برائے 24-‏30 اگست 2020ء:‏ یہوواہ کی دلی خواہش ہے کہ اُس کے وہ بندے اُس کے پاس لوٹ آئیں جو کلیسیا سے دُور ہو گئے ہیں۔‏ ہم اُن بہن بھائیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں جو یہوواہ کی اِس دعوت کو قبول کرنا چاہتے ہیں:‏ ”‏میرے پاس واپس آؤ۔‏“‏ اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ ہم کن طریقوں سے اِن بہن بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔‏