مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے 2019ء کے شماروں سے اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

خدا کے اِس وعدے کا کیا مطلب ہے:‏ ”‏کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا“‏؟‏ (‏یسع 54:‏17‏)‏

ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ”‏ظالموں کی سانس [‏’‏پھونکوں،‏‘‏ ‏”‏اُردو جیو ورشن“‏‏]‏“‏ جیسے حملوں میں ہماری حفاظت کرے گا۔‏ (‏یسع 25:‏4،‏ 5‏)‏ ہمارے دُشمن ہمیں کوئی دائمی نقصان نہیں پہنچا پائیں گے۔‏—‏م19.‏01 ص.‏ 6،‏ 7‏۔‏

یہوواہ جس طرح سے کنعانیوں اور نافرمان اِسرائیلیوں کے ساتھ پیش آیا،‏ اُس سے اُس کا اِنصاف کیسے ظاہر ہوتا ہے؟‏

خدا نے اُن لوگوں کو سزا دی جو گھٹیا جنسی حرکتیں کر رہے تھے یا عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔‏ اُس نے اُن لوگوں کو برکتیں دیں جو اُس کے فرمانبردار تھے اور دوسروں کے ساتھ اِنصاف سے پیش آ رہے تھے۔‏—‏م19.‏02 ص.‏ 22،‏ 23‏۔‏

ہم اُس صورت میں کیا کر سکتے ہیں جب ہمارے سامنے ایک غیرایمان شخص دُعا کرتا ہے؟‏

ہم احترام سے خاموش رہ سکتے ہیں۔‏ لیکن ہم نہ تو ”‏آمین“‏ کہیں گے اور نہ ہی دُعا کے دوران دوسروں کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں گے۔‏ ہم چاہیں تو دل میں اپنی دُعا بھی کر سکتے ہیں۔‏—‏م19.‏03 ص.‏ 31‏۔‏

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کتنا سنگین فعل ہے؟‏

کسی بچے کے ساتھ زیادتی اُس کے خلاف،‏ کلیسیا کے خلاف،‏ حکومت کے خلاف اور خدا کے خلاف گُناہ ہوتا ہے۔‏ جن ملکوں میں زیادتی کی رپورٹ لکھوانے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،‏ وہاں بزرگ اُن قوانین کے مطابق چلتے ہیں۔‏—‏م19.‏05 ص.‏ 9،‏ 10‏۔‏

آپ اپنا ذہنی رُجحان کیسے بدل سکتے ہیں یا اِسے بہتر کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

اِس سلسلے میں اہم اِقدام یہ ہیں:‏ یہوواہ سے دُعا کریں،‏ بائبل پر سوچ بچار کرتے ہوئے اپنا جائزہ لیں اور سمجھ‌داری سے اچھے دوستوں کا اِنتخاب کریں۔‏—‏م19‏.‏06 ص.‏ 11‏۔‏

ہم اذیت کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کریں۔‏ اِس بات پر پکا یقین رکھیں کہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمیں کبھی ترک نہیں کرے گا۔‏ ہر روز بائبل پڑھیں۔‏ باقاعدگی سے دُعا کریں۔‏ اپنے اِس یقین کو مضبوط کریں کہ خدا کی بادشاہت کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے ہیں،‏ وہ ضرور پورے ہوں گے۔‏ اپنی پسندیدہ آیتوں اور گیتوں کو زبانی یاد کر لیں۔‏—‏م19‏.‏07 ص.‏ 2-‏4‏۔‏

ہم نجات حاصل کرنے میں اپنے رشتےداروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ہمیں اُن کے احساسات کا لحاظ رکھنا چاہیے،‏ اُن کے لیے اچھی مثال قائم کرنی چاہیے اور اُن کے ساتھ پیش آتے وقت صبر اور سمجھ‌داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‏—‏م19‏.‏08 ص.‏ 15-‏17‏۔‏

ہم متی 11:‏28 میں درج یسوع کے وعدے کے مطابق تازہ‌دم کیسے ہوتے ہیں؟‏

ہماری نگہبانی شفیق بزرگ کرتے ہیں،‏ ہمیں بہترین دوستوں کا ساتھ حاصل ہے اور ہمیں بہترین کام سونپا گیا ہے۔‏—‏م19‏.‏09 ص.‏ 23‏۔‏

خدا ہم میں کام کرنے کی طاقت اور خواہش کیسے پیدا کر سکتا ہے؟‏ (‏فل 2:‏13‏)‏

جب ہم خدا کا کلام پڑھتے اور اِس پر سوچ بچار کرتے ہیں تو وہ ہمیں توانائی بخش سکتا ہے اور ہمارے اندر اُس کی مرضی کو پورا کرنے کی خواہش اور طاقت پیدا کر سکتا ہے۔‏ اُس کی پاک روح ہماری صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے۔‏—‏م19‏.‏10 ص.‏ 21‏۔‏

کوئی اہم فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں کون سے اِقدام اُٹھانے چاہئیں؟‏

ہم یہ پانچ اِقدام اُٹھا سکتے ہیں:‏ خوب تحقیق کریں،‏ خدا سے دانش‌مندی مانگیں،‏ غور کریں کہ آپ وہ فیصلہ کیوں کرنا چاہتے ہیں،‏ طے کریں کہ آپ اپنے فیصلے کو تکمیل تک کیسے پہنچائیں گے اور حقیقت‌پسند بنیں۔‏—‏م19‏.‏11 ص.‏ 27-‏29‏۔‏

کیا شیطان نے حوا سے بات کرتے ہوئے غیرفانی روح کا نظریہ متعارف کرایا تھا؟‏

لگتا نہیں ہے کہ ایسا تھا۔‏ شیطان نے حوا سے کہا تھا کہ وہ نہیں مریں گی۔‏ اُس نے یہ نہیں کہا تھا کہ صرف اُن کا جسم مرے گا لیکن جسم کے اندر موجود کوئی شے زندہ رہے گی۔‏ طوفانِ‌نوح میں جھوٹے نظریات کو ماننے والے سب لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔‏ غیرفانی روح کا نظریہ غالباً اُس وقت سے پہلے شروع ہوا تھا جب خدا نے بابل کا مینار بنانے والوں کو زمین پر تتربتر کِیا تھا۔‏—‏م19‏.‏12 ص.‏ 15‏۔‏