مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔‏ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

ہمیں مسح‌شُدہ مسیحیوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟‏

ہمیں اُن کے ایمان کی قدر کرنی چاہیے لیکن اُن کے گُن نہیں گانے چاہئیں۔‏ ہمیں اُن سے اُن کی اُمید کے بارے میں ذاتی سوال نہیں پوچھنے چاہئیں۔‏—‏م20.‏01 ص.‏ 29

آپ اِس بات کا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ کو آپ کی گہری فکر ہے؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ نے آپ کے پیدا ہونے سے پہلے آپ پر توجہ دی۔‏ وہ آپ کی ہر دُعا خود سنتا ہے۔‏ وہ جانتا ہے کہ آپ کے دل‌ودماغ میں کیا چل رہا ہے۔‏ وہ آپ کے کاموں سے یا تو خوش ہو سکتا ہے یا دُکھی۔‏ (‏1-‏توا 28:‏9؛‏ امثا 27:‏11‏)‏ یہوواہ خود آپ کو اپنے پاس لایا ہے۔‏—‏م20.‏02 ص.‏ 12

ہمیں کب بولنا چاہیے اور کب چپ رہنا چاہیے؟‏

ہمیں دوسروں کو یہوواہ کے بارے میں ضرور بتانا چاہیے۔‏ جب کوئی بہن یا بھائی سنگین غلطی کرنے کے خطرے میں ہوتا ہے تو ہمیں اُس سے بات کرنی چاہیے۔‏ اگر بزرگ دیکھتے ہیں کہ کسی بہن یا بھائی کو اِصلاح کی ضرورت ہے تو اُنہیں بولنا چاہیے۔‏ ہمیں نہ تو خود دوسروں کو یہ بتانا چاہیے اور نہ دوسروں سے پوچھنا چاہیے کہ اُن ملکوں میں ہمارا کام کیسے ہو رہا ہے جہاں اِس پر پابندی ہے۔‏ ہمیں اُن معاملات کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے جنہیں رازداری میں رکھا جانا چاہیے۔‏—‏م20.‏03 ص.‏ 20-‏21

یوایل 2 باب میں ذکرکردہ ٹڈیوں اور مکاشفہ 9 باب میں بتائے گئے ٹڈوں میں کیا فرق ہے؟‏

یوایل 2:‏20-‏29 میں یہوواہ نے کہا کہ وہ ٹڈیوں کو دُور کر دے گا اور اُس نقصان کی بھرپائی کرے گا جو ٹڈیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔‏ اِس کے بعد وہ اپنی پاک روح نازل کرے گا۔‏ یہ باتیں اُس وقت پوری ہوئیں جب بابلیوں نے بنی‌اِسرائیل پر حملہ کِیا۔‏ مکاشفہ 9:‏1-‏11 میں ذکرکردہ ٹڈے یہوواہ کے مسح‌شُدہ بندوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں جو اِس دُنیا کی حمایت کرنے والوں کو دلیری سے سزا کا پیغام سناتے ہیں اور یوں اُنہیں ”‏اذیت“‏ پہنچاتے ہیں۔‏—‏م20.‏04 ص.‏ 3-‏6

آج کا شاہِ‌شمال کون ہے؟‏

روس اور اُس کے اِتحادی۔‏اُنہوں نے ہمارے بہن بھائیوں کے مُنادی کے کام پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور وہ اُنہیں اذیت پہنچا رہے ہیں۔‏ شاہِ‌شمال،‏ شاہِ‌جنوب سے مقابلہ کر رہا ہے۔‏—‏م20.‏05 ص.‏ 13

کیا صرف گلتیوں 5:‏22،‏ 23 میں درج خوبیاں ہی روح کے پھل کا حصہ ہیں؟‏

نہیں۔‏ خدا کی پاک روح اَور خوبیوں کو پیدا کرنے میں بھی ہماری مدد کرتی ہے جیسے کہ نیکی کی خوبی۔‏ (‏اِفس 5:‏8،‏ 9‏)‏—‏م20.‏06 ص.‏ 17

اپنی ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر ڈالنے کا ایک خطرہ کیا ہو سکتا ہے؟‏

ہم سوشل میڈیا پر جو تصویریں یا تبصرے پوسٹ کرتے ہیں،‏ اُن سے لوگوں کو یہ تاثر مل سکتا ہے کہ ہم شیخی مار رہے ہیں نہ کہ یہ کہ ہم خاکسار ہیں۔‏—‏م20.‏07 ص.‏ 6-‏7

بادشاہت کے مُنادوں کے طور پر ہم ماہر مچھیروں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

ماہر مچھیرے صحیح وقت اور صحیح جگہ مچھلیاں پکڑتے ہیں،‏ وہ مچھلیاں پکڑنے کے سامان کو صحیح طریقے سے اِستعمال کرتے ہیں اور خراب موسم میں بھی دلیری سے کام کرتے ہیں۔‏ یہی خوبیاں مُنادی کرنے میں ہمارے کام آ سکتی ہیں۔‏—‏م20.‏09 ص.‏ 5

ہم کن طریقوں سے اپنے طالبِ‌علم کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے دل میں یہوواہ کے لیے محبت بڑھائے؟‏

ہم اُس کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں کہ وہ ہر روز بائبل پڑھے اور اِس میں لکھی باتوں پر سوچ بچار کرے۔‏ ہم اُسے یہ بھی سکھا سکتے ہیں کہ وہ دُعا میں کن کن باتوں کا ذکر کر سکتا ہے۔‏—‏م20.‏11 ص.‏ 4

‏”‏تمام مُردوں“‏ میں کون شامل ہیں جنہیں ”‏زندہ کِیا جائے گا“‏؟‏—‏1-‏کُر 15:‏22‏۔‏

پولُس رسول یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ ہر مُردے کو زندہ کِیا جائے گا۔‏ اِس کی بجائے آیت میں اُن کا اِشارہ مسح‌شُدہ مسیحیوں کی طرف تھا جنہیں ”‏مسیح یسوع کے پیروکاروں کے طور پر مخصوص کِیا گیا“‏ ہے۔‏ (‏1-‏کُر 1:‏2؛‏ 15:‏18‏)‏—‏م20.‏12 پ.‏ 5-‏6

جو مسح‌شُدہ مسیحی ”‏پلک جھپکتے ہی بدل“‏ جاتے ہیں،‏ وہ کیا کام کریں گے؟‏—‏1-‏کُر 15:‏51-‏53‏۔‏

وہ یسوع کے ساتھ مل کر لوہے کی لاٹھی سے قوموں پر حکومت کریں گے۔‏ (‏مکا 2:‏26،‏ 27‏)‏—‏م20.‏12 ص.‏ 12-‏13