مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ ”‏زمین و‌رثے“‏ میں پانے کے لیے تیار ہیں؟‏

کیا آپ ”‏زمین و‌رثے“‏ میں پانے کے لیے تیار ہیں؟‏

ہم اُس و‌قت کا شدت سے اِنتظار کر رہے ہیں جب یسو‌ع کا یہ و‌عدہ پو‌را ہو‌گا:‏ ”‏و‌ہ لو‌گ خو‌ش رہتے ہیں جو نرم‌مزاج ہیں کیو‌نکہ اُن کو زمین و‌رثے میں ملے گی۔“‏ (‏متی 5:‏5‏)‏ مسح‌شُدہ مسیحیو‌ں کو اُس و‌قت زمین و‌رثے میں ملے گی جب و‌ہ بادشاہو‌ں کے طو‌ر پر یسو‌ع کے ساتھ مل کر آسمان سے زمین پر حکمرانی کریں گے۔ (‏مکا 5:‏10؛‏ 20:‏6‏)‏ لیکن زیادہ‌تر مسیحیو‌ں کو اِس طرح زمین و‌رثے میں ملے گی کہ و‌ہ بےعیب اِنسانو‌ں کے طو‌ر پر اِس پر خو‌شیو‌ں بھری زندگی گزاریں گے۔ لیکن زمین و‌رثے میں پانے کے لیے ہمیں بہت سے اہم کام کرنے ہو‌ں گے۔ اُن میں سے تین کام یہ ہیں:‏ زمین پر اِختیار رکھنا، زندہ ہو‌نے و‌الو‌ں کی ضرو‌رتو‌ں کو پو‌را کرنا او‌ر اُن کے لیے رہنے کی جگہ کا بندو‌بست کرنا او‌ر اُنہیں تعلیم دینا۔ اِن تین کامو‌ں پر غو‌ر کرتے و‌قت اِس بات پر بھی دھیان دیں کہ آپ ابھی کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے دل میں یہ کام کرنے کی خو‌اہش پیدا ہو۔‏

کیا آپ زمین پر اِختیار رکھنے کے لیے تیار ہیں؟‏

جب یہو‌و‌اہ نے اِنسانو‌ں کو حکم دیا کہ و‌ہ ’‏زمین کو بھر دیں او‌ر اِس پر اِختیار رکھیں‘‏ تو اِس سے ظاہر ہو‌ا کہ زمین نے آخرکار فردو‌س بن جانا تھا۔ (‏پید 1:‏28‏، اُردو جیو و‌رشن‏)‏ جو لو‌گ زمین پر ہمیشہ کی زندگی حاصل کریں گے، و‌ہ اِسی حکم کو ماننے کا اِنتظار کر رہے ہیں۔لیکن اُنہیں فردو‌س بنا بنایا نہیں مل جائے گا کیو‌نکہ باغِ‌عدن ابھی مو‌جو‌د نہیں ہے۔ ہرمجِدّو‌ن کے بعد ہمیں زمین کو صاف کرنے کے لیے بہت سا کام کرنا ہو‌گا کیو‌نکہ اِنسانو‌ں نے اِسے کافی حد تک تباہ کر دیا ہے۔ تو زمین کو فردو‌س بنانا کو‌ئی آسان کام نہیں ہو‌گا۔‏

اِس سے ہمیں و‌ہ کام یاد آتا ہے جو بنی‌اِسرائیل نے اُس و‌قت کِیا جب و‌ہ بابل سے اپنے ملک و‌اپس لو‌ٹے۔ اُن کا ملک 70 سال سے و‌یران او‌ر اُجڑا ہو‌ا تھا۔ لیکن یسعیاہ نبی نے پیش‌گو‌ئی کی تھی کہ یہو‌و‌اہ کی مدد سے و‌ہ اِسے دو‌بارہ خو‌ب‌صو‌رت بنا دیں گے۔ اُنہو‌ں نے یہ پیش‌گو‌ئی کی تھی:‏ ”‏و‌ہ اُس کا بیابان عدؔن کی مانند او‌ر اُس کا صحرا [‏یہو‌و‌اہ]‏ کے باغ کی مانند بنائے گا۔“‏ (‏یسع 51:‏3‏)‏ او‌ر بنی‌اِسرائیل و‌اقعی ایسا کر پائے۔ بنی‌اِسرائیل کی طرح یہو‌و‌اہ اُن لو‌گو‌ں کی بھی مدد کرے گا جو زمین کو و‌رثے میں پائیں گے او‌ر اِس پر اِختیار رکھیں گے۔ آپ ابھی سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ اِس کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔‏

ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ سے جہاں تک ہو سکے، اپنے گھر او‌ر اِردگِرد کی جگہ کو صاف رکھیں۔ تب بھی ایسا کریں جب آپ کے پڑو‌سی ایسا نہیں کرتے۔ اِس کے علاو‌ہ آپ اپنی عبادت‌گاہ او‌ر اِجتماع کے لیے اِستعمال ہو‌نے و‌الے ہال کی صفائی ستھرائی او‌ر مرمت کے کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کے حالات اِجازت دیتے ہیں تو آپ یہ درخو‌است بھی دے سکتے ہیں کہ آپ اُس و‌قت اِمدادی کامو‌ں میں حصہ لینا چاہتے ہیں جب آپ کے علاقے میں کو‌ئی قدرتی آفت آتی ہے۔ یو‌ں آپ ثابت کریں گے کہ آپ مشکل و‌قت میں اپنے بہن بھائیو‌ں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خو‌د سے پو‌چھیں:‏ ”‏کیا مَیں ابھی کو‌ئی ایسا ہنر سیکھ سکتا ہو‌ں جو اُس و‌قت میرے کام آئے گا جب یہو‌و‌اہ مجھے زمین کا و‌ارث بننے کی اِجازت دے گا؟“‏

کیا آپ اُن لو‌گو‌ں کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں جنہیں زندہ کِیا جائے گا؟‏

یائیر کی بیٹی کو زندہ کرنے کے فو‌راً بعد یسو‌ع نے کہا کہ بچی کو کھانے کو کچھ دیا جائے۔ (‏مر 5:‏42، 43‏)‏ 12 سال کی اُس بچی کی اِس ضرو‌رت کو پو‌را کرنا اِتنا مشکل نہیں ہو‌ا ہو‌گا۔ لیکن ذرا سو‌چیں کہ جب یسو‌ع کا یہ و‌عدہ پو‌را ہو‌گا کہ ”‏سب لو‌گ جو قبرو‌ں میں ہیں، اُس کی آو‌از سنیں گے او‌ر نکل آئیں گے“‏ تو اُس و‌قت یہ ضرو‌رت کیسے پو‌ری کی جائے گی؟ (‏یو‌ح 5:‏28، 29‏)‏ حالانکہ بائبل میں اِس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاتا گیا لیکن ہم سو‌چ سکتے ہیں کہ جن لو‌گو‌ں کو زندہ کِیا جائے گا، اُنہیں کھانے پینے کی چیزو‌ں، رہنے کی جگہ او‌ر کپڑو‌ں کی ضرو‌رت ہو‌گی۔ کیا آپ ابھی سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ اِس طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں؟ کیو‌ں نہ اِن سو‌الو‌ں پر غو‌ر کریں:‏

آپ ابھی کیا کر سکتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ زمین کو و‌رثے میں پانے کے لیے تیار ہیں؟‏

جب آپ کی کلیسیا میں یہ اِعلان کِیا جاتا ہے کہ حلقے کا نگہبان آپ کی کلیسیا کا دو‌رہ کرے گا تو کیا آپ اُسے اپنے گھر کھانے پر بُلا سکتے ہیں؟ جب بیت‌ایل کے بہن بھائیو‌ں کو پہل‌کار بنا دیا جاتا ہے یا حلقے کے نگہبان کی خدمت کی مُدت ختم ہو جاتی ہے تو کیا آپ رہائش کا بندو‌بست کرنے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ اگر علاقائی اِجتماع یا خاص اِجتماع آپ کے علاقے میں کِیا جاتا ہے تو کیا آپ اِس سے پہلے یا اِس کے بعد ہو‌نے و‌الے کامو‌ں میں حصہ لے سکتے ہیں یا کیا آپ اُن بہن بھائیو‌ں کی مدد کر سکتے ہیں جو اِجتماع کے لیے دو‌سرے علاقو‌ں سے آتے ہیں؟‏

کیا آپ زندہ ہو جانے و‌الو‌ں کو تعلیم دینے کے لیے تیار ہیں؟‏

اعمال 24:‏15 میں جو بات لکھی ہے، اُس سے ہم یہ تو‌قع کر سکتے ہیں کہ زمین پر کرو‌ڑو‌ں لو‌گو‌ں کو زندہ کِیا جائے گا۔ اِن میں بہت سے لو‌گ ایسے ہو‌ں گے جنہیں اپنی مو‌ت سے پہلے یہو‌و‌اہ کے بارے میں جاننے کا مو‌قع نہیں ملا۔ لیکن جب اُنہیں زندہ کِیا جائے گا تو اُنہیں یہ مو‌قع دیا جائے گا۔‏ a اُنہیں یہو‌و‌اہ کے بارے میں تعلیم کو‌ن دے گا؟ اُس کے و‌فادار او‌ر تجربہ‌کار بندے۔ (‏یسع 11:‏9‏)‏ بہن شارلٹ جنہو‌ں نے یو‌رپ، جنو‌بی امریکہ او‌ر افریقہ میں مُنادی کی ہے، اُس و‌قت کا اِنتظار کر رہی ہیں۔ اُنہو‌ں نے کہا:‏ ”‏مجھے اُس و‌قت کا شدت سے اِنتظار ہے جب مَیں نئی دُنیا میں زندہ ہو جانے و‌الے لو‌گو‌ں کو یہو‌و‌اہ کے بارے میں سکھاؤ‌ں گی۔ جب مَیں ماضی میں رہنے و‌الے کسی شخص کے بارے میں پڑھتی ہو‌ں تو مَیں اکثر سو‌چتی ہو‌ں کہ ”‏اگر اِس شخص نے یہو‌و‌اہ کے بارے میں سیکھا ہو‌تا تو اِس کی زندگی کتنی فرق ہو سکتی تھی۔“‏ مَیں اُس و‌قت کا بےصبری سے اِنتظار کر رہی ہو‌ں جب مَیں اِن لو‌گو‌ں کو بتاؤ‌ں گی کہ یہو‌و‌اہ کی عبادت کرنے سے اُن کی زندگی کتنی بہتر ہو سکتی ہے۔“‏

صرف اِن لو‌گو‌ں کو ہی نہیں بلکہ یہو‌و‌اہ کے اُن بندو‌ں کو بھی بہت کچھ سیکھنا ہو‌گا جو یسو‌ع کے زمین پر آنے سے پہلے فو‌ت ہو گئے تھے۔ ذرا سو‌چیں کہ ہمیں دانی‌ایل کو یہ بتا کر کتنی خو‌شی ہو‌گی کہ و‌ہ پیش‌گو‌ئیاں کیسے پو‌ری ہو‌ئیں جنہیں اُنہو‌ں نے لکھا تو تھا پر سمجھ نہیں پائے تھے۔ (‏دان 12:‏8‏)‏ او‌ر ذرا یہ بھی سو‌چیں کہ ہمیں رُو‌ت او‌ر نعو‌می کو یہ بتا کر کتنی خو‌شی ہو‌گی کہ مسیح کس طرح اُن کے خاندان سے آیا!‏ نئی دُنیا میں اِس طرح سے دو‌سرو‌ں کو تعلیم دینا کتنی خو‌شی او‌ر اعزاز کی بات ہو‌گی!‏ اُس و‌قت ہم بغیر کسی رُکاو‌ٹ کے یہ کام کریں گے۔‏

آپ ابھی یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ زندہ ہو جانے و‌الو‌ں کو تعلیم دینے کے لیے تیار ہیں؟ اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ابھی اپنی تعلیم دینے کی مہارتو‌ں کو نکھارنے کے پو‌ری کو‌شش کریں او‌ر دُنیا بھر میں ہو‌نے و‌الے مُنادی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ (‏متی 24:‏14‏)‏ آپ اپنی عمر یا حالات کے مطابق اِن کامو‌ں میں حصہ لینے کے لیے جو بھی کو‌ششیں کریں گے، اُن سے ثابت ہو‌گا کہ آپ نئی دُنیا میں زندہ ہو‌نے و‌الو‌ں کو تعلیم دینے کے لیے تیار ہیں۔‏

ہمیں ابھی سے ہی اِن اہم سو‌الو‌ں کے بارے میں سو‌چنا چاہیے:‏ ”‏کیا مَیں و‌اقعی زمین کو و‌رثے میں پانے کا شدت سے اِنتظار کر رہا ہو‌ں؟“‏ ”‏کیا یہ سو‌چ کر میرا دل خو‌شی سے بھر جاتا ہے کہ مَیں زمین پر اِختیار رکھو‌ں گا، زندہ ہو جانے و‌الو‌ں کا خیال رکھو‌ں گا او‌ر اُنہیں یہو‌و‌اہ کے بارے میں سکھاؤ‌ں گا؟“‏ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ آپ زمین پر ہمیشہ کی زندگی پانے کے لیے تیار ہیں، ابھی سے اُن کامو‌ں میں حصہ لیں جو اُنہی کامو‌ں کی طرح ہیں جو آپ زمین کو و‌رثے میں پانے کے بعد کریں گے۔‏

a ستمبر 2022ء کے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ میں مضمو‌ن ”‏و‌ہ بہت سے لو‌گو‌ں کو نیکی کی راہ پر لائیں گے‏“‏ کو دیکھیں۔‏