خدا کی رہنمائی پر چلنے کے فائدے
پولینڈ میں اچھا فیصلہ
”مَیں نے 15 سال کی عمر میں بپتسمہ لیا۔ اِس کے چھ مہینے بعد مَیں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے لگی اور ایک سال بعد مَیں پہلکار بن گئی۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد مَیں نے ایک ایسے علاقے میں جا کر خدمت کرنے کی درخواست ڈالی جہاں مبشروں کی ضرورت ہے۔ دراصل مَیں اپنے شہر میں نہیں رہنا چاہتی تھی کیونکہ مَیں اپنی نانی کے ساتھ رہ رہی تھی جو یہوواہ کے گواہوں کے خلاف تھیں۔ جب حلقے کے نگہبان نے مجھے بتایا کہ مجھے اپنے ہی شہر کے ایک علاقے میں بھیجا جا رہا ہے تو مَیں بہت مایوس ہوئی۔ مَیں نے اُس کے سامنے اپنے جذبات چھپانے کی کوشش کی۔ لیکن بعد میں جب مَیں مُنادی پر گئی تو میرا مُنہ لٹکا ہوا تھا۔ مَیں نے اپنے ساتھ کام کرنے والی بہن سے کہا: ”مَیں بالکل یُوناہ نبی کی طرح محسوس کر رہی ہوں۔ لیکن وہ بھی تو آخرکار نینوہ چلے ہی گئے۔ اِس لیے مَیں بھی اُسی علاقے میں جا کر مُنادی کروں گی جہاں مجھے بھیجا جا رہا ہے۔“
اب مجھے اپنے ہی شہر میں پہلکار کے طور پر خدمت کرتے ہوئے چار سال ہو گئے ہیں۔ مَیں بہت خوش ہوں کہ مَیں نے خدا کی تنظیم سے ملنے والی ہدایت پر عمل کرنے کا فیصلہ کِیا۔ اصل مسئلہ تو میری غلط سوچ تھی۔ لیکن یہاں خدمت کرنے سے مجھے بڑی خوشیاں ملی ہیں، مثلاً ایک ہی مہینے میں مَیں نے 24 بائبل کورس کرائے اور اب تو مَیں اپنی نانی کو بھی بائبل کورس کرا رہی ہوں جس کے لیے مَیں یہوواہ کی بڑی شکرگزار ہوں۔“
فیجی میں خوشکُن انجام
فیجی میں بائبل کورس کرنے والی ایک عورت علاقائی اِجتماع پر جانا چاہتی تھی لیکن اُسی دن اُس کے سُسرال میں کسی کی سالگرہ تھی۔ اُس کے شوہر نے اُسے اِجتماع پر جانے کی اِجازت دے دی۔ اُس عورت نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اِجتماع کے بعد سالگرہ پر آ جائے گی۔ مگر اِجتماع کے بعد وہ سالگرہ پر نہیں گئی کیونکہ اُسے لگا کہ ایسا کرنے سے وہ غلط رسموں میں شریک ہونے کے خطرے میں ہوگی۔
البتہ اُس کے شوہر نے سالگرہ پر موجود اپنے رشتےداروں کو بتا رکھا تھا کہ اُس کی بیوی اُس کو خوش کرنے کے لیے اِجتماع کے بعد سالگرہ پر آئے گی۔ لیکن اُس کے رشتےداروں نے اُس سے کہا: ”وہ نہیں آئے گی۔ یہوواہ کے گواہ سالگرہ نہیں مناتے۔“ *
جب شوہر نے دیکھا کہ اُس کی بیوی سالگرہ پر نہیں آئی تو اُس نے بڑا فخر محسوس کِیا کہ اُس کی بیوی اپنے عقیدوں پر قائم رہی۔ اِس واقعے کی وجہ سے اُس عورت کو اپنے شوہر اور دوسرے رشتےداروں کو گواہی دینے کا موقع ملا، اُس کے شوہر نے بائبل کورس کرنا شروع کِیا اور باقاعدگی سے اِجلاسوں پر جانے لگا۔