مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آخری زمانے میں ایک دوسرے کے مخالف دو بادشاہ

آخری زمانے میں ایک دوسرے کے مخالف دو بادشاہ

اِس چارٹ میں درج کچھ پیش‌گوئیاں ایسی ہیں جو ایک ہی ساتھ پوری ہوئیں۔‏ سبھی پیش‌گوئیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم ’‏آخری زمانے‘‏ میں رہ رہے ہیں۔‏—‏دان 12:‏4‏۔‏

  • آیتیں:‏ مکا 11:‏7؛‏ 12:‏13،‏ 17؛‏ 13:‏1-‏8،‏ 12

    پیش‌گوئی:‏ وحشی درندہ بہت صدیوں تک زمین پر چلتا پھرتا ہے۔‏ آخری زمانے میں اُس کا ساتواں سر شدید زخمی ہوتا ہے۔‏ بعد میں یہ زخم ٹھیک ہو جاتا ہے اور ”‏زمین کے سب لوگ“‏ اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگتے ہیں۔‏ شیطان ”‏عورت کی باقی اولاد سے جنگ لڑنے“‏ کے لیے اِس وحشی درندے کو اِستعمال کرتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ نوح کے طوفان کے بعد یہوواہ کی مخالفت کرنے والی اِنسانی حکومتیں لوگوں پر حکمرانی کرنے لگیں۔‏ اِس کے بہت صدیوں بعد برطانیہ ایک عالمی طاقت بن گیا لیکن پہلی عالمی جنگ کے دوران وہ بہت کمزور پڑ گیا۔‏ یہ اُس وقت دوبارہ مضبوط ہو گیا جب اِس نے امریکہ کے ساتھ ایکا کر لیا۔‏ شیطان خاص طور پر اِس آخری زمانے میں زمین پر موجود تمام حکومتوں کو یہوواہ کے بندوں کی مخالفت کرنے کے لیے اِستعمال کر رہا ہے۔‏

  • آیتیں:‏ دان 11:‏25-‏45

    پیش‌گوئی:‏ آخری زمانے کے دوران شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کے بیچ ہونے والی دُشمنی

    تکمیل:‏ جرمنی،‏ برطانیہ اور امریکہ سے لڑا۔‏ 1945ء میں سوویت یونین اور اِس کے اِتحادی شاہِ‌شمال کا کردار ادا کرنے لگے۔‏ 1991ء میں سوویت یونین ختم ہو گئی اور اِس کے کچھ دیر بعد روس اور اِس کے اِتحادی شاہِ‌شمال بن کر اُبھرے۔‏

  • آیتیں:‏ یسع 61:‏1؛‏ ملا 3:‏1؛‏ لُو 4:‏18

    پیش‌گوئی:‏ یہوواہ،‏مسیح کی بادشاہت کے قائم ہونے سے پہلے اپنے ”‏رسول“‏ کو بھیجتا ہے تاکہ وہ ”‏راہ درست کرے۔‏“‏ یہ گروہ”‏حلیموں کو خوش‌خبری“‏ سنانے لگتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1870ء سے بھائی چارلس ٹیز رسل اور اُن کے ساتھیوں نے لگن سے بائبل کی سچائیوں کو کھوجنا شروع کِیا۔‏ 1880ء کے دہے کے دوران و ہ اِس بات پر زور دینے لگے کہ خدا کے بندوں کے لیے خوش‌خبری کی مُنادی کرنا بہت اہم ہے۔‏ اِس سلسلے میں وہ ایسے مضامین شائع کرنے لگے جیسے کہ ”‏1000 مبشروں کی ضرورت ہے“‏ اور ”‏مُنادی کے لیے مقرر۔‏“‏

  • آیتیں:‏ متی 13:‏24-‏30،‏ 36-‏43

    پیش‌گوئی:‏ دُشمن گندم کے کھیت میں جنگلی پودوں کے بیج بو کر چلا جاتا ہے۔‏ یہ بیج گندم کے پودوں کے ساتھ اِکٹھے بڑھتے ہیں اور اُنہیں چھپا دیتے ہیں۔‏پھر کٹائی کے وقت اُنہیں گندم سے الگ کر دیا جاتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1870ء سے سچے اور جھوٹے مسیحیوں کے بیچ فرق نظر آنے لگا۔‏ اِس آخری زمانے کے دوران سچے مسیحیوں کو جمع کِیا جا رہا ہے اور جھوٹے مسیحیوں سے الگ کِیا جا رہا ہے۔‏

  • آیتیں:‏ دان 2:‏31-‏33،‏ 41-‏43

    پیش‌گوئی:‏ لوہے اور مٹی کے پاؤں ایک ایسی مورت کا حصہ ہیں جو مختلف دھاتوں سے بنی ہے۔‏

    تکمیل:‏ مٹی ایسے عام لوگوں کی طرف اِشارہ کرتی ہے جو برطانیہ اور امریکہ کی حکومت کے تحت تھے اور جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی۔‏ اِن لوگوں نے اِس عالمی طاقت کے اثر کو کمزور کر دیا جو لوہے جیسی مضبوطی رکھتی تھی۔‏

  • آیتیں:‏ متی 13:‏30؛‏ 24:‏14،‏ 45؛‏ 28:‏19،‏ 20

    پیش‌گوئی:‏ ‏”‏گندم“‏ کو ”‏گودام“‏ میں جمع کِیا جاتا ہے اور ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کو ”‏غلاموں“‏ پر مقرر کِیا جاتا ہے۔‏ ”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں“‏ کی جانے لگتی ہے۔‏

    تکمیل:‏ سن 1919ء میں وفادار غلام کو خدا کے بندوں پر مقرر کِیا گیا۔‏ اُس وقت سے لے کر بائبل سٹوڈنٹس مُنادی کا کام اَور تیزی سے کرنے لگے۔‏ آج یہوواہ کے گواہ 200 سے زیادہ ملکوں میں خوش‌خبری کی مُنادی کر رہے ہیں اور 1000 سے زیادہ زبانوں میں بائبل پر مبنی مطبوعات شائع کر رہے ہیں۔‏

  • آیتیں:‏ دان 12:‏11؛‏ مکا 13:‏11،‏ 14،‏ 15

    پیش‌گوئی:‏ دو سینگوں والا وحشی درندہ ”‏وحشی درندے کے بُت“‏ کو بنانے میں پہل کرتا ہے اور اِسے ”‏زندگی کا دم“‏ دیتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے انجمنِ‌اقوام کو قائم کرنے میں پہل کی۔‏ اِس تنظیم کی حمایت دوسری قوموں نے بھی کی۔‏ آخرکار شاہِ‌شمال بھی اِس تنظیم کا رُکن بن گیا تھا لیکن صرف 1926ء سے لے کر 1933ء تک۔‏اِس کے بعد اقوامِ‌متحدہ قائم ہوئی اور اِس تنظیم سے بھی لوگوں نے ایک ایسی چیز کی آس لگائی جو صرف خدا کی بادشاہت ہی فراہم کر سکتی ہے۔‏

  • آیتیں:‏ دان 8:‏23،‏ 24

    پیش‌گوئی:‏ ایک ہول‌ناک بادشاہ ’‏عجیب طرح سے بربادی‘‏ کا باعث بنتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ برطانیہ اور امریکہ کی عالمی طاقت نے بہت تباہی مچائی۔‏ مثال کے طور پر جب دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ نے اپنی دُشمن قوم پر دو ایٹمی بم پھینکے تو اِس کے نتیجے میں بہت ہی ہیبت‌ناک بربادی ہوئی۔‏

  • آیتیں:‏ دان 11:‏31؛‏ مکا 17:‏3،‏ 7-‏11

    پیش‌گوئی:‏ ‏”‏گہرے سُرخ رنگ کا وحشی درندہ“‏ اتھاہ گڑھے سے نکلتا ہے اور یہ آٹھواں بادشاہ ہے۔‏ اِس درندے کے دس سینگ ”‏فاحشہ“‏ کو تباہ کر دیتے ہیں اور پھر یہ درندہ خود بھی تباہ ہو جاتا ہے۔‏ دانی‌ایل کی کتاب میں اِس بادشاہ کو ”‏اُجاڑنے والی مکروہ چیز“‏ سے تشبیہ دی گئی ہے۔‏

    تکمیل:‏ دوسری عالمی جنگ کے دوران انجمنِ‌اقوام ختم ہو گئی۔‏ پھر جنگ کے بعد اقوامِ‌متحدہ کی تنظیم ”‏نصب“‏ کی گئی۔‏ لوگوں نے انجمنِ‌اقوام کی طرح اقوامِ‌متحدہ پر بھی ایسے کام کے لیے بھروسا ظاہر کِیا جو صرف خدا کی بادشاہت ہی کر سکتی ہے۔‏ اقوامِ‌متحدہ تمام جھوٹے مذاہب کو ختم کر دے گی۔‏

  • آیتیں:‏ 1-‏تھس 5:‏3؛‏ مکا 17:‏16

    پیش‌گوئی:‏ قومیں”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کرتی ہیں۔‏”‏دس سینگ“‏ اور ”‏وحشی درندہ“‏ ”‏فاحشہ“‏پر حملہ کرتے ہیں۔‏ اِس کے بعد قوموں پر تباہی آتی ہے۔‏

    تکمیل:‏ قومیں یہ اِعلان کریں گی کہ اُنہوں نے امن اور سلامتی قائم کر لی ہے۔‏ پھر وہ قومیں جو اقوامِ‌متحدہ کا حصہ ہیں،‏ جھوٹے مذہب کو تباہ کر دیں گی۔‏ یہ بڑی مصیبت کی شروعات ہوگی۔‏ یہ مصیبت اُس وقت ختم ہوگی جب ہرمجِدّون کی جنگ میں شیطان کی دُنیا کے باقی نظام کو تباہ کر دیا جائے گا۔‏

  • آیتیں:‏ حِز 38:‏11،‏ 14-‏17؛‏ متی 24:‏31

    پیش‌گوئی:‏ جوج خدا کے بندوں کی سر زمین پر حملہ کرتا ہے۔‏ اِس کے بعد فرشتے ”‏برگزیدوں“‏ یعنی چُنے ہوئے لوگوں کو جمع کرتے ہیں۔‏

    تکمیل:‏ شاہِ‌شمال باقی حکومتوں کے ساتھ خدا کے بندوں پر حملہ کرے گا۔‏ اِس حملے کے شروع ہونے کے تھوڑے عرصے بعد زمین پر موجود باقی مسح‌شُدہ مسیحیوں کو آسمان پر جمع کر لیا جائے گا۔‏

  • آیتیں:‏ حِز 38:‏18-‏23؛‏ دان 2:‏34،‏ 35،‏ 44،‏ 45؛‏ مکا 6:‏2؛‏ 16:‏14،‏ 16؛‏ 17:‏14؛‏ 19:‏20

    پیش‌گوئی:‏ ‏’‏سفید گھوڑے‘‏ کا سوار ”‏مکمل فتح“‏ کرتے ہوئے جوج اور اُس کی فوج کو ہلاک کرتا ہے۔‏ ’‏وحشی درندے‘‏ کو ’‏آگ کی جھیل‘‏ میں ڈال دیا جاتا ہے اور بڑی مورت کو چکنا چُور کر دیا جاتا ہے۔‏

    تکمیل:‏ خدا کی بادشاہت کے حکمران یسوع مسیح خدا کے بندوں کو بچانے کے لیے آئیں گے۔‏وہ اپنے ساتھی حکمرانوں یعنی 1 لاکھ 44 ہزار اشخاص اور باقی فرشتوں کے ساتھ قوموں کو تباہ کر دیں گے۔‏ یوں شیطان کی دُنیا کا سیاسی نظام ختم ہو جائے گا۔‏