مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) مارچ 2018ء

مطالعے کے مضامین برائے 30 اپریل–‏3 جون 2018ء

بپتسمہ—‏مسیح کا شاگرد بننے کے لیے لازمی قدم

بائبل میں بپتسمے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏ بپتسمہ لینے سے پہلے ایک شخص کو کون سے قدم اُٹھانے چاہئیں؟‏ اور اپنے بچوں اور بائبل کورس کرنے والے لوگوں کو تعلیم دیتے وقت ہمیں بپتسمے کی اہمیت کیوں یاد رکھنی چاہیے؟‏

والدین!‏ بپتسمے کے لائق بننے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

بچوں کے بپتسمہ لینے سے پہلے مسیحی والدین کس بات کو پرکھتے ہیں؟‏

مہمان‌نوازی کرنے کی اہمیت اور فائدے

بائبل میں مسیحیوں کو یہ نصیحت کیوں کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مہمان‌نوازی کریں؟‏ ہم کن طریقوں سے ایک دوسرے کی مہمان‌نوازی کر سکتے ہیں؟‏ کون سی باتیں دوسروں کی مہمان‌نوازی کرنے کی راہ میں رُکاوٹ بن سکتی ہیں اور ہم اِن رُکاوٹوں کو کیسے دُور کر سکتے ہیں؟‏

اِصلاح—‏خدا کی محبت کا ثبوت!‏

خدا نے جن لوگوں کی اِصلاح کی،‏ اُن کی مثالوں سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏ دوسروں کی اِصلاح کرنے کے سلسلے میں ہم یہوواہ خدا اور اُس کے بیٹے کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

‏’‏تربیت کی بات سنیں اور دانا بنیں‘‏

خدا ہماری مدد کیسے کرتا ہے تاکہ ہم اپنے اندر اپنی تربیت کرنے کی صلاحیت پیدا کریں؟‏ ہم کلیسیا کی طرف سے ملنے والی تربیت اور اِصلاح سے فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏