پاک کلام کی تعلیم
اِبلیس کون ہے؟
آپ کے خیال میں . . .
کیا اِبلیس ایک روحانی مخلوق ہے؟
کیا اِبلیس اِنسان کے اندر موجود بُرائی کا نام ہے؟
کیا اِبلیس ایک خیالی مخلوق ہے؟
پاک کلام کا جواب
اِبلیس یعنی شیطان نے یسوع مسیح کے ساتھ بات کی اور اُنہیں ورغلانے کی کوشش کی۔ (متی 4:1-4) اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِبلیس کوئی خیالی مخلوق نہیں ہے اور نہ ہی یہ اِنسان کے اندر موجود بُرائی کا نام ہے بلکہ وہ ایک بُری روحانی مخلوق ہے۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
اِبلیس پہلے ایک اچھا فرشتہ تھا لیکن پھر وہ ”سچائی پر قائم نہیں رہا۔“ (یوحنا 8:44) وہ جھوٹ بولنے لگا اور اُس نے خدا کے خلاف بغاوت کی۔
دوسرے فرشتوں نے بھی اِس بغاوت میں اُس کا ساتھ دیا۔—مکاشفہ 12:9۔
اِبلیس نے بہت سے لوگوں کی عقلوں کو اندھا کر دیا ہے تاکہ وہ اُسے پہچان نہ سکیں۔—2-کُرنتھیوں 4:4۔
کیا اِبلیس لوگوں کو اپنے قابو میں کر سکتا ہے؟
لوگوں کا خیال: کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ اِبلیس لوگوں کو اپنے قابو میں نہیں کر سکتا جبکہ کچھ لوگ ڈرتے ہیں کہ کہیں بدروحیں یا بُرے فرشتے اُنہیں اپنے بس میں نہ کر لیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
پاک کلام کا جواب
”پوری دُنیا شیطان کے قبضے میں ہے۔“ (1-یوحنا 5:19) شیطان اِنسانوں پر بہت زیادہ اثر ڈال سکتا ہے لیکن وہ ہر اِنسان کو اپنے قبضے میں نہیں کر سکتا۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
شیطان اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے لوگوں کو دھوکا دیتا ہے۔—2-کُرنتھیوں 11:14۔
بعض اوقات بُرے فرشتے لوگوں کو اپنے بس میں کر لیتے ہیں۔—متی 12:22۔
خدا کی مدد سے آپ کامیابی سے ”اِبلیس کا مقابلہ“ کر سکتے ہیں۔—یعقوب 4:7۔