”تیری بادشاہت آئے“—ایک ایسی دُعا جسے لاکھوں لوگ کرتے ہیں
کیا آپ نے کبھی خدا کی بادشاہت کے آنے کی دُعا کی ہے؟ صدیوں سے لاکھوں لوگ یہ دُعا مانگتے آ رہے ہیں: ”تیری بادشاہت آئے۔“ (متی 6:10) وہ یہ دُعا کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ یسوع نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کریں۔
شروع میں یسوع کے پیروکار اُن باتوں کو پوری طرح نہیں سمجھ پائے جو یسوع نے اُنہیں بادشاہت کے حوالے سے بتائی تھیں۔ ایک بار تو اُنہوں نے یسوع سے پوچھا: ”مالک، کیا آپ ابھی اِسرائیل کی بادشاہت بحال کریں گے؟“ غالباً وہ اُس وقت مایوس ہو گئے ہوں گے جب یسوع نے اُنہیں یہ نہیں بتایا کہ بادشاہت ٹھیک کس وقت آئے گی۔ (اعمال 1:6، 7) تو کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ ہم یہ نہیں جان سکتے کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ کب آئے گی؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔
”مینارِنگہبانی“ کے اِس شمارے میں آپ اِن سوالوں کے جواب حاصل کر پائیں گے:
ہمیں خدا کی بادشاہت کی ضرورت کیوں ہے؟
خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟
خدا کی بادشاہت زمین پر کب حکمرانی کرے گی؟
خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟
ہمیں ابھی خدا کی بادشاہت کی حمایت کیوں کرنی چاہیے؟
خدا کی بادشاہت کیا ہے؟