مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا کافی آپکے کولیسٹرول میں اضافہ کر رہی ہے؟‏

کیا کافی آپکے کولیسٹرول میں اضافہ کر رہی ہے؟‏

کیا کافی آپکے کولیسٹرول میں اضافہ کر رہی ہے؟‏

برازیل میں ‏”‏جاگو!‏“‏ کے مراسلہ‌نگار سے

نیدرلینڈز میں واجی‌ننگ‌ان ایگریکلچر یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ فلٹر کئے بغیر کافی پینا آپکے کولیسٹرول میں اضافہ کریگا۔‏

غورطلب جزوِجملہ ”‏فلٹر کئے بغیر“‏ ہے۔‏ کیوں؟‏ نیدرلینڈز آرگنائزیشن فار سائنٹیفک ریسرچ کی طرف سے ایک خصوصی مراسلہ ریسرچ رپورٹس بیان کرتا ہے کہ کافی کے دانوں میں کولیسٹرول کو بڑھانے والے اجزا پائے جاتے ہیں جو کیفےسٹول کہلاتے ہیں۔‏ جب پسی ہوئی کافی پر گرم پانی ڈالا جاتا ہے تو ان سے کیفےسٹول خارج ہوتا ہے۔‏ یہ اُس صورت میں بھی واقع ہوتا ہے جب اچھی طرح سے پسی ہوئی کافی کو پانی میں کئی مرتبہ اُبالا جاتا ہے جیسے کہ ٹرکش کافی بناتے وقت یا پھر پیپر فلٹر کی بجائے،‏ فرنچ پریس جیسا دھات کا بنا ہوا فلٹر استعمال کرتے وقت کِیا جاتا ہے۔‏ کاغذی فلٹر کے بغیر کافی اُبالنے کا ہر عمل کیفےسٹول پر منتج ہوتا ہے۔‏

فلٹر کئے بغیر کافی کا ایک کپ جس میں تقریباً چار ملی‌گرام کیفےسٹول ہو سکتا ہے جو کولیسٹرول لیول میں تقریباً ۱ فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔‏ ایس‌پریسو میں بھی کاغذی فلٹر کے بغیر تیار کئے جانے کی وجہ سے کیفےسٹول ہوتا ہے۔‏ تاہم،‏ اگر آپ چھوٹا کپ استعمال کرتے ہیں تو یہ کولیسٹرول میں کم اضافہ کرتی ہے۔‏ کم ایس‌پریسو،‏ کم کیفےسٹول—‏شاید فی کپ ایک یا دو ملی‌گرام۔‏ تاہم،‏ ریسرچ رپورٹس خبردار کرتا ہے،‏ دن میں ایس‌پریسو کے پانچ کپ کولیسٹرول کے لیول میں ۲ فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔‏

اہم بات یہ ہے کہ کاغذی فلٹر سے تیارشُدہ کافی میں کیفےسٹول نہیں ہوتا۔‏