مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا چاند آپکی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے؟‏

کیا چاند آپکی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے؟‏

کیا چاند آپکی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے؟‏

زمینی زندگی پر چاند کے اثر کا عقیدہ ہزاروں سال پُرانا ہے۔‏ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ چاند کی مختلف حالتوں کا پودوں،‏ جانوروں اور انسانوں پر اثر پڑتا ہے۔‏ جدید سائنسی تحقیق سے دیرینہ نظریات کی تردید کے باوجود بعض اعتقادات آج تک قائم ہیں۔‏ حقائق کیا ظاہر کرتے ہیں؟‏

بعض لوگوں کا اعتقاد ہے کہ پودوں کی نشوونما چاند کی مختلف حالتوں سے وابستہ ہے۔‏ لہٰذا،‏ وہ پھول‌پودے کاشت کرنے،‏ کھاد ڈالنے،‏ شراب یا اشیائےخوردنی محفوظ کرنے سے پہلے کیلنڈر اور جنتریاں دیکھتے ہیں۔‏ یہ اِس اعتقاد کے تحت کِیا جاتا ہے کہ اگر چاند کی غیرموزوں حالت کے وقت کوئی کام کِیا جائے تو اس کی افادیت پر اس کا خاصا اثر پڑ سکتا ہے۔‏ ایک کتاب باغبانوں کو یہ مشورہ پیش کرتی ہے:‏ ”‏تازہ کھائی جانے والی سبزیوں کو چاند کے بڑھنے کے وقت توڑنا چاہئے جبکہ محفوظ کی جانے والی سبزیوں کو چاند کے گھٹنے کے وقت توڑنا چاہئے۔‏“‏ کیا اس کی کوئی سائنسی بنیاد ہے؟‏

بعض تحقیقات پودوں کی نشوونما کو چاند کی مختلف حالتوں میں وقوع‌پذیری سے منسلک کرتی ہیں۔‏ تاہم،‏ بہتیرے سائنسدان اس سے پوری طرح قائل نہیں ہیں۔‏ اُن کے مطابق چاند کا مختلف حالتوں میں نمودار ہونا ایک پیچیدہ اور بےقاعدہ عمل ہے جس کے ہمیشہ یکساں اثرات مرتب نہیں ہوتے اس لئے تحقیقاتی تجربات کی بارہا دہرائی سے یکساں نتائج حاصل کرنا نہایت مشکل ہے۔‏

تاہم،‏ بعض قمری اثرات کی تصدیق ہو گئی ہے۔‏ مثال کے طور پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ بعض جانداروں کی غذائی،‏ تولیدی اور دیگر حیاتیاتی کارگزاریاں مدوجزر سے وابستہ ہیں جسکا انحصار چاند کی کششِ‌ثقل پر ہوتا ہے۔‏

بعض کا دعویٰ ہے کہ اگر چاند مدوجزر کو متاثر کرتا ہے توپھر اسے انسانوں پر بھی ضرور اثرانداز ہونا چاہئے کیونکہ انسانی جسم کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہے۔‏ علاوہ‌ازیں چاند کی مختلف حالتوں اور نفسیاتی بیماریوں،‏ کسی شخص کی پیدائش کے وقت اور ماہواری کا آپس میں کیا تعلق ہے جس کی طوالت تقریباً قمری مہینے کے برابر ہوتی ہے؟‏

ان معاملات کی بابت سچائی جاننے کے لئے نفسیاتی اور نسوانی امراض اور اُن کے علاج کے سلسلے میں خاصی تحقیق کی گئی ہے۔‏ لیکن اس سے حتمی نتائج اخذ نہیں ہو سکے۔‏ بعض محققین دعویٰ کرتے ہیں کہ انسانی سرگرمیوں اور چاند کی مختلف حالتوں میں وقوع‌پذیری کے مابین کچھ تعلق ہے لیکن بعض کا کہنا ہے کہ ان میں کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‏ اُنکی دلیل یہ ہے کہ اگر قمری دَوروں کا انسانی پیدائش پر کچھ اثر ہوتا بھی ہے تو اسے بہت پہلے ہی واضح ہو جانا چاہئے تھا۔‏ پس،‏ انسان پر مبیّنہ قمری اثر کی وضاحت کرنے والے مجوزہ نظریات میں سے کوئی بھی سائنسدانوں کو قائل نہیں کر سکا۔‏ *

اگرچہ سائنس نے یہ ظاہر کِیا ہے کہ چاند زمین پر مختلف اقسام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے توبھی اسکی حد کا تعیّن کرنا آسان نہیں ہے۔‏ ہماری طبیعی کائنات اسقدر پیچیدہ ہے کہ اسے رواں‌دواں رکھنے والے بیشتر حیران‌کُن عوامل‌وضوابط ابھی تک نامعلوم ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 7 ان نظریات میں سے کچھ نورِقمر،‏ کششِ‌ثقل،‏ ارض‌مقناطیسی قوتیں اور برقی مقناطیسیت ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۹ پر تصویر]‏

قدیم یونانی اور رومی لوگ چاند کی‌دیوی،‏ سلینی کی پوجا کِیا کرتے تھے