مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمارے قارئین کی طرف سے

ہمارے قارئین کی طرف سے

ہمارے قارئین کی طرف سے

انبانی کیفیت مَیں ”‏انبانی کیفیت (‏ایک موروثی بیماری جس سے بچپن ہی میں لبلبہ اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں)‏ میں زندگی گزارنا“‏ (‏اکتوبر ۲۲،‏ ۱۹۹۹)‏ کے مضمون کیلئے تہِ‌دل سے شکرگزار ہوں۔‏ میری اور میرے شوہر کی عمر جمی گاراٹزئیوٹس اور اسکی بیوی جتنی ہے اور ہمیں سنگین مسائل کے باوجود مضبوط ایمان کا مظاہرہ کرنے والے ان نوجوانوں کے نمونے سے بڑا حوصلہ ملا ہے۔‏

ایس.‏ ڈی.‏،‏ اٹلی

مَیں کئی سالوں سے ایسے مضمون کے شائع ہونے کی منتظر تھی۔‏ ہماری چھ سالہ بیٹی بھی انبانی کیفیت میں مبتلا ہے۔‏ پس مَیں نے یہ مضمون فوراً پڑھا۔‏ بیماری کے باوجود،‏ منادی کے کام کیلئے جمی گاراٹزئیوٹس کا جوش‌وجذبہ قابلِ‌تعریف ہے۔‏ نیز بیماری سے پاک نئی دُنیا کی اُمید سے واقف ہونا واقعی دل کو گرما دینے والی بات ہے۔‏

ایچ.‏ او.‏،‏ ریاستہائے متحدہ

جمی کا نمونہ ثابت کرتا ہے کہ ہم بیماری کی حالت میں بھی یہوواہ کی حمد کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔‏

پی.‏ سی.‏،‏ برازیل

منشیات ‏”‏کیا منشیات دُنیا پر قبضہ کر رہی ہے؟‏“‏ (‏نومبر ۸،‏ ۱۹۹۹)‏ کے موضوع پر سلسلہ‌وار مضامین شائع کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔‏ مَیں منشیات—‏کوکین،‏ چرس،‏ حشیش—‏استعمال کِیا کرتا تھا۔‏ مَیں شراب‌نوشی بھی کرتا تھا اور ایک دِن میں ۴۰ سے زیادہ سگریٹ پیتا تھا۔‏ ان عادات سے پیچھا چھڑانا بہت مشکل تھا لیکن خدا نے مجھے ایسا کرنے کیلئے طاقت بخشی۔‏ ان عادات کو ترک کئے اب نو سال ہو گئے ہیں اور مَیں شکرگزار ہوں کہ مَیں کسی بھی سنگین بیماری کا شکار ہوئے یا جیل کی ہوا کھائے بغیر اس دُنیا کی دلدل سے نکل آیا ہوں۔‏ مَیں منشیات سے پیدا ہونے والی جسمانی،‏ جذباتی اور معاشی مشکل سے واقف ہوں اسلئے مجھے اُمید ہے کہ ایسے مضامین نوجوانوں کے دلوں پر ضرور اثر کرینگے۔‏

جی.‏ ایم.‏،‏ اٹلی

مَیں نے ان مضامین کے مواد کو اپنے سکول کے مضمون میں استعمال کِیا جسکے لئے مجھے اعلیٰ گریڈ اور استاد سے شاباش حاصل ہوئی۔‏ مجھے جاگو!‏ کے حالیہ مسائل پر بات کرنے والے مضامین پڑھنے سے ہمیشہ خوشی ملتی ہے۔‏ اس سے مجھے زندگی کی بابت حقیقت‌پسندانہ نظریہ اپنانے میں مدد ملتی ہے۔‏

آئی.‏ ایم.‏،‏ اٹلی

کھجور کے باغ حال ہی میں مجھے نہایت دلکش مضامین سے لطف اُٹھانے کا تجربہ ہوا جن میں سے ایک ”‏سحرانگیز باغ کی سیر“‏ (‏نومبر ۸،‏ ۱۹۹۹)‏ تھا۔‏ ایک ایسے ہی خوبصورت باغ کی محتاط منصوبہ‌سازی کرتے ہوئے،‏ مَیں خود کو فردوس میں تصور کر سکتی ہوں۔‏ اپنے پودوں کیلئے اس آدمی کی محبت سے مَیں واقعی متاثر ہوئی ہوں۔‏ جس طرح وہ یہوواہ کی حسین تخلیق کی قدر کرتا ہے اسی طرح ہم سب کو بھی کرنی چاہئے!‏

ایل.‏ سی.‏،‏ کینیڈا

تعلقات بڑھانا مضمون ”‏نوجوان لوگ پوچھتے ہیں .‏ .‏ .‏ مَیں اپنے تعلقات کیسے بڑھا سکتا ہوں؟‏“‏ (‏نومبر ۲۲،‏ ۱۹۹۹)‏ نے مجھ پر بہت گہرا اثر کِیا۔‏ مَیں ۱۶ سال کی ہوں اور مجھے دوسروں کیساتھ،‏ خاصکر مسیحی اجلاس پر،‏ بات‌چیت کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔‏ اس مسئلے سے دوچار مجھ جیسے نوجوانوں کیلئے فکرمندی کا اظہار کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔‏ مَیں اس مضمون میں آپکی طرف سے پیش‌کردہ عمدہ مشورت پر عمل کرنے کی کوشش کرونگی۔‏

آئی.‏ اے.‏ فرانس

گانے والے پرندے ‏”‏دونفری سریلا راگ الاپنے والے“‏ (‏دسمبر ۸،‏ ۱۹۹۹)‏ مضمون کے لئے آپ کا شکریہ۔‏ مَیں کسی درخت کی شاخ پر بیٹھے دلکش راگ الاپنے والے اِن پرندوں کی سریلی آواز کو سننے کا تصور کر سکتی ہوں۔‏ مَیں ہر روز یہوواہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے ہمارے دلوں کو ایسے سرور سے معمور کر دینے والے پرندوں کو خلق کِیا ہے۔‏

وائے.‏ ایس.‏،‏ جاپان

ذیابیطس مجھے ذیابیطس شکری پر ایک سیمینار کرانے کی تفویض دی گئی جو میرے پوسٹ گریجویٹ کورس کا حصہ تھی۔‏ مضمون ”‏آپ کی بیٹی کو ذیابیطس ہے!‏“‏ (‏ستمبر ۲۲،‏ ۱۹۹۹)‏ میں شائع ہونے والی سادہ اور جامع معلومات میرے لئے بہت مفید ثابت ہوئیں۔‏ سونیا ہرڈ کی کہانی سے مجھے احساس ہوا کہ مریض کو کسقدر واضح معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

ٹی.‏ کے.‏،‏ برازیل