مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبزیاں کھائیں!‏

سبزیاں کھائیں!‏

سبزیاں کھائیں!‏

برازیل میں جاگو!‏ کا رائٹر

‏”‏یہ کڑوی ہیں۔‏“‏ ”‏یہ بدمزہ ہیں۔‏“‏ ”‏مَیں نے سبزیاں کبھی نہیں کھائیں۔‏“‏

اِن چند وجوہات کی بِنا پر زیادہ‌تر لوگ سبزیاں کھانے سے انکار کر دیتے ہیں۔‏ آپکی بابت کیا ہے؟‏ کیا آپ روزانہ سبزیاں کھاتے ہیں؟‏ یہ دریافت کرنے کیلئے جاگو!‏ نے کئی لوگوں کے انٹرویوز کئے کہ کیوں بعض لوگ سبزیاں پسند کرتے ہیں جبکہ دیگر اِنہیں ناپسند کرتے ہیں۔‏

سبزی‌خور کہتے ہیں کہ اُنکے والدین نے اُنہیں سبزیاں،‏ پھلیاں اور پھل کھانے کی اہمیت سمجھائی تھی۔‏ اس کے برعکس،‏ بیشتر جو سبزیاں پسند نہیں کرتے وہ بچپن ہی سے سبزیاں نہیں کھاتے تھے۔‏ اسکی بجائے وہ جنک‌فوڈ کو ترجیح دیتے تھے۔‏ تاہم،‏ ان تمام اشخاص نے اس بات سے اتفاق کِیا کہ اچھی صحت کیلئے سبزیاں نہایت ضروری ہیں۔‏

والدین،‏ اپنے بچوں کو سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں!‏ مگر کیسے؟‏ اقوامِ‌متحدہ کے بچوں کی امداد کے ادارے (‏یونی‌سیف)‏ کی شائع‌کردہ فیکٹس فار لائف تجویز کرتی ہے کہ تقریباً چھ ماہ کے بچوں کو روزانہ بوتل یا ماں کا دودھ پلانے کے بعد کم ازکم ایک دفعہ چھیل کر اُبالی گئی اور یکجان کی گئی سبزیاں دینی چاہئیں۔‏ جتنی زیادہ اقسام کی خوراک آپ استعمال کرینگے بچے کیلئے اُتنا ہی اچھا ہوگا۔‏ برازیلی چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ویگ‌نر لاپاٹے کہتا ہے کہ اگرچہ پہلے دو سالوں کے دوران بنیادی غذا دودھ ہے توبھی،‏ دوسری غذائیں متعارف کرانا ”‏بچے کو نئے ذائقے دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے۔‏“‏

کتاب میڈیسینا—‏مائٹوسی ورڈاڈس ‏(‏میڈیسن—‏میتھس اینڈ ٹروتھس)‏ میں کارل لیونل تجویز کرتا ہے کہ مجوزہ وقت سے پہلے ہی بچے کو مالٹے کا رس،‏ اُبلے ہوئے پھل جیسے کہ کیلا،‏ سیب اور پپیتا نیز دلیا اور سبزیوں کا سوپ دیا جا سکتا ہے۔‏ بِلاشُبہ،‏ اس معاملے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں اس لئے،‏ اپنے ماہرِامراضِ‌اطفال سے مشورہ کرنا آپ کیلئے اچھا ہوگا۔‏