مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنا

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنا

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنا

سری‌لنکا میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو شمالی صوبے سے یوتھ اینڈ ہیومن ری‌سورسز ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری کی جانب سے ایک خط موصول ہوا۔‏ سیکرٹری نے جاگو!‏ کے چند پُرانے شماروں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بیان کِیا:‏

‏”‏مَیں نے اور میرے ساتھیوں نے آپکے بھیجے ہوئے رسالوں کو تعلیمی،‏ معلوماتی،‏ تحریک دینے والے،‏ منطقی اور قابلِ‌یقین بھی پایا ہے۔‏ بعض لوگوں کی غلط رائے کے برعکس یہ رسالے درپردہ طریقے سے مسیحی عقائد کا پرچار نہیں کرتے۔‏ مَیں اِنہیں شاندار لٹریچر خیال کرتا ہوں۔‏

‏”‏جاگو!‏ کے (‏نئے اور پُرانے)‏ دونوں طرح کے شماروں کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے اور یہ بات نمایاں طور پر نظر آتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس مانگ میں اضافہ ہوتا رہیگا۔‏ آپ کے رسالوں کے مضامین عمررسیدہ،‏ نوجوانوں اور بچوں کیلئے علم بانٹتے ہیں۔‏ یہ دورِحاضر اور مستقبل کے ان چیلنجوں سے نپٹنے میں سب لوگوں کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں جو اس بیدین دُنیا کی پیداوار ہیں۔‏“‏

پوری تاریخ میں تمام عمر کے لوگوں نے ایسے چیلنجوں کا کبھی سامنا نہیں کِیا جنکا وہ آجکل کر رہے ہیں۔‏ بہتیرے اِسکی بابت بالخصوص سوچتے ہیں کہ مستقبل کیا تھامے ہوئے ہے اور کیا ان کی فکر رکھنے والا کوئی خدا موجود ہے۔‏ ایسے سوالات کے تسکین‌بخش جواب بروشر کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏ میں دئے گئے ہیں۔‏ آپ اس رسالے میں دئے گئے کوپن کو پُر کر کے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کر کے ایک کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں۔‏

□ مجھے بروشر ”‏کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏‏“‏ کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏