مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏تعلیمی اور معلوماتی‘‏

‏’‏تعلیمی اور معلوماتی‘‏

‏’‏تعلیمی اور معلوماتی‘‏

ایک ۲۶ سالہ شخص نے پاپوآ نیو گنی کے کوہستانی علاقے سے جاگو!‏ کی بابت یہ کہا ہے۔‏

مقامی برانچ آفس کے نام ایک خط میں اُس نے لکھا:‏ ”‏اپنے مقبول رسالے جاگو!‏ میں ایسے شاندار،‏ حقیقت پر مبنی،‏ تعلیمی اور معلوماتی مضامین شائع کرنے کیلئے آپ واقعی قابلِ‌تعریف ہیں۔‏“‏ اُس شخص نے وضاحت کی:‏ ”‏اگرچہ مَیں یہوواہ کا گواہ تو نہیں ہوں مگر پھربھی مَیں اپنے دوستوں سے حاصل‌کردہ جاگو!‏ رسالے بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔‏ .‏ .‏ .‏ جب بھی مَیں اِس رسالے کی کوئی کاپی پڑھتا ہوں تو مجھے آپکی قابلِ‌تحسین کاوشوں کی تعریف کرنے کی تحریک ملتی ہے۔‏ مگر مَیں جب بھی لکھنے لگتا ہوں تو دوسرا رسالہ پہنچ جاتا ہے اور مَیں پھر اُسے پڑھنے میں محو ہو جاتا ہوں۔‏“‏

آخر میں اِس قدردان قاری نے لکھا:‏ ”‏میرے خیال میں،‏ ہر قاری کیلئے جاگو!‏ واقعی قابلِ‌قدر ہے۔‏ مَیں اپنے دل کی گہرائیوں سے آپکا بیحد مشکور ہوں۔‏“‏

جاگو!‏ مختلف موضوعات پر روشنی ڈالتا ہے۔‏ سب سے بڑھکر یہ موجودہ نظام‌اُلعمل کی جگہ لینے والی پُرامن نئی دُنیا کی بابت خالق کے وعدے پر ہمارے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔‏

خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ ۳۲ صفحے کا بروشر پُرامن نئی دُنیا کی بابت خدا کے مقصد کو نمایاں کرنے کے علاوہ بائبل سے ایسی معلومات فراہم کرتا ہے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔‏ آپ ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کر کے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے یہ بروشر حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ مجھے بروشر ”‏خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏‏“‏ کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏