”کون سب قوموں کو سچائی سکھاتے ہیں؟“
آئیں اور مُفت عوامی تقریر سنیں
”کون سب قوموں کو سچائی سکھاتے ہیں؟“
ایک مرتبہ ایک بشپ نے کہا: ”ہم کبھی بھی مطلق سچائی حاصل نہیں کر سکتے۔“ کیا یہ نظریہ دُرست ہے؟ یا کیا مطلق سچائی کا کوئی ماخذ ہے؟ کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب سب لوگ سچ بولیں گے؟
اس مہینے کے شروع سے ریاستہائےمتحدہ کے قربوجوار میں یہوواہ کے گواہوں کے ۱۸۹ سہروزہ ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد ہونگے جنکا عنوان ہوگا ”خدا کا کلام سکھانے والے۔“ ان کنونشنوں پر مذکورہبالا موضوع پر مبنی تقریر پیش کی جائیگی۔ دراصل یہ تقریر دُنیابھر کے تقریباً ۱۵۰ ممالک میں منعقد ہونے والے کوئی ۰۰۰،۲ کنونشنوں کا نمایاں حصہ ہوگی۔
اس تقریر میں مندرجہذیل سوالات زیرِبحث آئینگے: سچائی کا ماخذ کیا ہے؟ سچائی کیسے آشکارا کی گئی ہے؟ سچائی کو آشکارا کرنے والی بنیادی درسی کتاب کونسی ہے؟
آپ بھی اپنے گھر کے قریب منعقد ہونے والے کنونشن پر یہ اہم تقریر سن سکتے ہیں۔ پاکستان میں یہ کنونشن لاہور میں نومبر ۲۰۰۱ اور کراچی میں دسمبر ۲۰۰۱ میں منعقد ہونگے۔ اس کیلئے مقامی یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا اس رسالے کے ناشرین کو لکھیں۔