مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوگواروں کیلئے مدد

سوگواروں کیلئے مدد

سوگواروں کیلئے مدد

چند سال پہلے یہوواہ کے گواہوں نے ایک بروشر شائع کِیا جس میں کسی عزیز کی موت کے صدمے سے نپٹنے کے مسئلے پر روشنی ڈالی گئی تھی۔‏ حال ہی میں فیڈرل ریپبلک آف یوگوسلاویہ سے ایک قدردان قاری نے اپنے خط میں کچھ یوں اظہارِخیال کِیا:‏ ”‏مَیں بروشر وین سم‌وَن یو لَو ڈائیز کے لئے تہِ‌دل سے آپکی مشکور ہوں۔‏ اس میں واقعی عزیزوں کی موت سے پیدا ہونے والی تمام صورتوں کا تفصیلی جائزہ پیش کِیا گیا ہے۔‏“‏

اِس خاتون نے اپنے خط میں وضاحت کی:‏ ”‏ٹریفک کے حادثے میں جب میرا بھائی وفات پا گیا تو اس بروشر نے مجھے ’‏فوری مدد‘‏ فراہم کی۔‏ صفحہ ۱۸ پر ’‏چند عملی تجاویز‘‏ کا حصہ میرے لئے بالخصوص تسلی‌بخش تھا۔‏ تاہم،‏ چار ماہ بعد بھائی کی یاد مجھے بہت ستانے لگی۔‏ مجھے ڈر تھا کہ کہیں مَیں جذباتی توازن نہ کھو بیٹھوں۔‏

‏”‏مَیں نے ایک بار پھر یہ بروشر پڑھا اور صفحہ ۹ پر بکس ’‏سلسلۂ‌غم‘‏ میں یہ بات دیکھی کہ ایک مرتبہ سنبھل جانے کے بعد بھی دُکھ اور مُتوَفّی کی یادوں کا تجربہ ہوتا ہے۔‏ مجھے واقعی تسلی ملی۔‏ اس بروشر کے ذریعے ظاہرکردہ شفقت اور مہربانی کے لئے آپکا شکریہ۔‏“‏

آپ یا آپ کے واقف‌کار بھی ۳۲ صفحات پر مشتمل اس بروشر کو پڑھنے سے تسلی حاصل کر سکتے ہیں۔‏ آپ ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے یہ بروشر حاصل کر سکتے ہیں۔‏

□ مجھے بروشر ”‏وین سم‌وَن یو لَو ڈائیز‏“‏ کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏ (‏انگریزی)‏

□ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔‏