صرف نوعمروں کیلئے ہی نہیں
صرف نوعمروں کیلئے ہی نہیں
پولینڈ میں یہوواہ کے گواہوں کے ایڈمنسٹریشن آفس کے نام ایک خط میں ۲۵ سالہ جولانٹا نے بیان کِیا کہ وہ بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہے۔ وہ نہ صرف خود معذوری کے باعث چلنےپھرنے سے قاصر ہے بلکہ چھ مہینوں میں اُسکی والدہ اور نانی بھی وفات پا گئی۔ لیکن اس کے بعد اُس نے کتاب کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک پڑھنی شروع کی۔ اب وہ لکھتی ہے:
”میرا خیال تھا کہ اس کتاب سے صرف نوعمروں ہی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے مجھے نہیں۔ مگر مَیں غلطی پر تھی! اس کتاب کے ۱۲ سے ۱۶ ابواب پڑھنے کے بعد، مجھے اپنے ان سوالات کا بالکل واضح جواب مِل گیا: ’مَیں اسقدر مایوسی اور تنہائی کا شکار کیوں ہوں؟‘ ’مجھے خود سے نفرت کیوں ہے؟‘ اور ’مَیں اپنے عزیزوں کی موت پر اس قدر غمزدہ کیوں ہوں؟‘“
وہ مزید کہتی ہے: ”صفحہ ۱۳۰ کے دو نکات مجھے بہت پسند آئے: ’اس بات سے واقفیت کہ غم کرنا فطرتی امر ہے اس پر قابو پانے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔ مگر حقیقت سے انکار محض غم میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔‘ یہ باتیں پڑھکر میرے اندر موت کی نیند میں سوئے ہوئے لوگوں کو دیکھنے کی اُمید پیدا ہوئی جس نے میری زندگی کو بامقصد بنا دیا ہے۔“
اگر آپ اپنے منفی احساسات پر قابو پانا اور اپنی زندگی کو بامقصد بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ بھی کتاب کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک سے مستفید ہونگے۔ آپ بھی اس کوپن کو پُر کرکے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔
□ مجھے کتاب ”کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک“ کی ایک کاپی ارسال کریں۔ (انگریزی)
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔