مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

ہمارے قارئین کی رائے

بیروزگاری مَیں آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ میری آپ کے مضمون ”‏دائمی ملازمت کے ساتھ کیا ہوا؟‏“‏ (‏اکتوبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ سے کتنی زیادہ حوصلہ‌افزائی ہوئی ہے۔‏ ملازمین کی چھانٹی اور بیروزگاری سے بچنے کے لئے بہت ہی شاندار تدبیریں پیش کی گئی تھیں۔‏ مَیں اب ملازمت کے انٹرویو کے لئے بالکل پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔‏

ایف.‏ ڈبلیو.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

چائنیز فارمیسی مَیں مضمون ”‏چائنیز فارمیسی کا وزٹ“‏ (‏نومبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ میں بیان کئے گئے متبادل علاج کے سلسلے میں پیش‌کردہ نظریے کی بابت فکرمند ہوں۔‏ مجھے جڑی‌بوٹیوں کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں۔‏ تاہم،‏ کیا ین اور یانگ میں گرم اور ٹھنڈے سے زیادہ کچھ شامل نہیں ہے؟‏ آپ نے پُراسرار اور جھوٹے مذہب پر مبنی نظریے کو حد سے زیادہ سادگی سے بیان کِیا ہے۔‏ اس وجہ سے کیا یہ خطرناک عمل نہیں ہے؟‏

وی.‏ اے.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

یہ سچ ہے کہ مشرق میں ین اور یانگ کے اُصول کو علمِ‌غیب سمیت مختلف کاموں میں استعمال کِیا گیا ہے۔‏ تاہم،‏ اسے طبّی تشخیص جیسے دیگر طریقوں کیلئے بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے جن سے صحائف منع نہیں کرتے۔‏ اسلئے مسیحیوں کو انفرادی طور پر اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اس اُصول پر مبنی ادویات کو استعمال کرینگے یا نہیں۔‏—‏ایڈیٹر۔‏

بچوں کے مسائل مجھے ”‏بچوں کے مسائل—‏بالآخر حل ہو گئے!‏“‏ (‏دسمبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ پر سلسلہ‌وار مضامین بہت پسند آئے۔‏ میری بچپن کی یادیں بڑی تلخ ہیں۔‏ میری والدہ ہر روز شراب‌نوشی کرتی اور مجھ سے بُرا سلوک کرتی تھی۔‏ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مَیں مایوسی کا شکار ہو گئی اور اکثر خودکشی کرنا چاہتی تھی۔‏ ان مضامین نے اس بات کو بھی واضح کِیا کہ بچوں اور والدین کے مابین بندھن کتنا اہم ہے۔‏ اب جبکہ مَیں نے اپنے لئے یہوواہ کی محبت کا تجربہ کِیا ہے تو مَیں اپنی والدہ کو بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں کیونکہ اُس کا بچپن بھی کچھ ایسا ہی تھا۔‏

یو.‏ پی.‏،‏ ریپبلک آف کوریا

مَیں بنیادی طور پر ارجنٹینا میں ایک ٹیچر ہوں اور میرا خیال ہے کہ اگر تمام والدین اور اساتذہ اس شمارے اور بائبل کی مشورت پر عمل کریں جسکا آپ بار بار حوالہ دیتے ہیں تو بہت ہی اچھا ہوگا۔‏

ایف.‏ ایس.‏،‏ سپین

غصہ مَیں نے ”‏دُنیا کا نظارہ کرنا“‏ کے تحت ”‏غصہ اور آپکا دل“‏ (‏دسمبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ پر رپورٹ پڑھی۔‏ یہ بالکل سچ ہے۔‏ مجھے دل کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے مَیں اکثر تھکی‌تھکی اور بیمار محسوس کرتی ہوں۔‏ سکول میرے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ پریشانی میری صحت کیلئے اچھی نہیں ہے۔‏ تاہم،‏ یہوواہ کا شکر ہے کہ مَیں اپنی زندگی سے غصے کو خارج کر دینے میں کامیاب ہو گئی ہوں۔‏

اے.‏ ایف.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

پروسٹیٹ کے مسائل حالیہ مضمون ”‏پروسٹیٹ کے مسائل سے نپٹنا“‏ (‏دسمبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ کیلئے بہت بہت شکریہ۔‏ تاہم،‏ اس میں ریڈیوایکٹو سیڈ اِم‌پلانٹ پروسی‌جر کا کوئی ذکر نہیں کِیا گیا۔‏ حال ہی میں یو.‏ ایس.‏ میگزین میں اسکا بڑا چرچا ہوا ہے اور اسکے مُضر اثرات کی شرح بھی بہت کم ہے۔‏

ایچ.‏ زیڈ.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ

ہمارے قارئین کو اس علاج سے آگاہ کرنے کے لئے آپکا شکریہ۔‏ رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ روایتی سرجری کی نسبت ریڈیوایکٹیو سیڈ تھراپی (‏بریکی‌تھراپی)‏ مریض کیلئے زیادہ انتشار کا باعث نہیں بنتی نیز بعض حالتوں میں یہ یکساں طور پر مفید ثابت ہو سکتی ہے۔‏ تاہم،‏ ڈاکٹروں کو اسکے دیرپا اثرات کو جاننے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔‏ اس اثنا میں،‏ مریضوں کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح واقفیت حاصل کرنی چاہئے۔‏—‏ایڈیٹر۔‏

زردپتھر میری طرف سے مضمون ”‏زردپتھر—‏پانی،‏ پتھر اور آگ کا حسین امتزاج“‏!‏ (‏دسمبر ۸،‏ ۲۰۰۰)‏ کے لئے شکریہ قبول کریں۔‏ گزشتہ سال مجھے اور میری اہلیہ کو اس پارک میں کام کرنے کا موقع ملا۔‏ میری اہلیہ نے ایک ریسرچ ڈیٹابیس پر کام کِیا جبکہ مَیں نے مرطوب علاقہ‌جات کا سروے کِیا۔‏ لہٰذا،‏ جب یہ مضمون شائع ہوا تو ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی اور ہم نے اسے فوراً پڑھ ڈالا۔‏ کیا ہی شاندار کاوش!‏ تصاویر کا انتخاب اور تحقیق نہایت عمدہ ہے۔‏ معلومات ہر اعتبار سے بالکل درست تھیں۔‏ مگر یہ دیکھنے کیلئے آپکو یہاں آنا پڑیگا!‏ خوبصورتی کی کوئی انتہا نہیں۔‏

ڈی.‏ ایس.‏،‏ ریاستہائےمتحدہ