مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏

کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏

کیا آپکا بچہ محفوظ ہے؟‏

یو.‏ایس.‏ نیشنل ہائی‌وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (‏این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے)‏ کے مطابق،‏ کار کے حادثات ۵ سے ۱۴ سال کے بچوں میں اموات کی بنیادی وجہ ہیں۔‏ این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے کے مطابق:‏ ”‏حادثات میں ہلاک ہونے والے ٪۵۰ سے زائد بچے [‏حفاظتی تدابیر]‏ کے بغیر غیرمحفوظ طریقے سے سفر کرتے ہیں۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ ۵ میں سے ۴ بچوں کو سفر کیلئے مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کِیا جاتا۔‏“‏

این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے لوگوں کیلئے کئی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر فراہم کرتا ہے۔‏ اگرچہ ہر ملک اور ہر ریاست کے قوانین مختلف ہوتے ہیں تاہم یہ ہدایات بچوں کے بیشتر نگران اور والدین کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔‏ براہِ‌مہربانی اپنے مقامی قوانین کا جائزہ لیں اور اپنے بیش‌قیمت بچے کو محفوظ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں!‏

حفاظتی تدابیر

گاڑی کی پچھلی نشست تمام بچوں کیلئے محفوظ‌ترین جگہ ہے۔‏

۱ شیرخواروں کو گاڑی کی پچھلی نشست پر بچے کی حفاظتی سیٹ پر پیچھے کی طرف مُنہ کر کے بٹھانا چاہئے۔‏

۲ تقریباً ایک سال کا بچہ جسکا وزن کم‌ازکم ۹ کلوگرام ہو حفاظتی سیٹ پر سامنے کی طرف مُنہ کر کے بیٹھ سکتا ہے۔‏

۳ جب بچے کا وزن ۱۸ کلوگرام ہو تو وہ ”‏بوسٹر سیٹ“‏ استعمال کر سکتا ہے جسے کار کے لیپ اور شولڈر بیلٹ سے باندھا جاتا ہے۔‏

۴ تقریباً ۳۶ کلوگرام کے وزن اور کوئی چار فٹ نو انچ کے قد کا بچہ بالغ اشخاص کا حفاظتی شولڈر بیلٹ استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے۔‏

احتیاطی تدابیر

جبتک بچے کم‌ازکم ۱۳ سال کے نہیں ہو جاتے انہیں ڈرائیور کیساتھ والی سیٹ پر نہیں بیٹھنا چاہئے۔‏ سامنے بیٹھنے والے شخص کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہوا کی تھیلیاں نوزائیدہ اور کم‌عمر بچوں کو سنگین چوٹیں پہنچا سکتی ہیں۔‏

بوسٹر سیٹ استعمال کی جانے کی صورت میں شیلڈ کے بغیر لیپ بیلٹ کافی تحفظ فراہم نہیں کر سکتا۔‏

یہ نہ سوچیں کہ ایک چھوٹے بچے کو محفوظ رکھنے کیلئے محض شولڈر بیلٹ ہی کافی ہے؛‏ حادثے کی صورت میں بیلٹ بچے کی گردن کو زخمی کرتے ہوئے سنگین چوٹ یا موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔‏

بچوں کے حفاظتی سیٹ نصب کرتے اور استعمال کرتے وقت ہدایات پر احتیاط کیساتھ عمل کریں۔‏ این‌ایچ‌ٹی‌ایس‌اے کے مطابق،‏ ”‏اگر مناسب طور پر استعمال نہ کِیا جائے تو ’‏محفوظ‌ترین‘‏ سیٹ بھی آپکے بچے کو نہیں بچا سکتی۔‏“‏

‏[‏صفحہ ۱۵ پر تصویر]‏

بچے کی سیٹ کو مناسب طور پر نصب کرنے میں سیٹ بیلٹ کو اچھی طرح باندھنا شامل ہے